Tag: زخمی شہری

  • کراچی: ن لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری دم توڑ گیا

    کراچی: ن لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری دم توڑ گیا

    کراچی: مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر رانگ وے آنے والی ریوو سے شہری کو کچل دیا گیا تھا، نون لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی سے ٹکرانے والا شہری دوران علاج آج انتقال کرگیا۔

      شہری اطہر پانچ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا، متوفی کے ایم ڈی سی ایڈمن بلاک میں ملازمت کرتا تھا، اطہر دو بچوں کا باپ اور گلشن معمار کا رہائشی تھا، منگل کے روز سفید ریوو نے موٹر سائیکل سوار اطہر کو کچلا تھا۔

    کار ن لیگی جنرل سیکریٹری یوتھ ریحان مصطفی چلا رہا تھا، کار میں ریحان مصطفی کا بہنوئی بھی موجود تھا۔

     عینی شاہدین کے مطابق دو لڑکیاں بھی موجود تھی جو حادثے کے بعد اتر کر فرار ہوگئیں جبکہ ملزمان شہری کو کچلنے کے بعد فورا فرار ہوگئے تھے۔

     اے آر وائے نیوز پر خبر نشر ہوئی تو ایس ایس پی ایسٹ نے نوٹس لیا اور مقدمہ ہوا، متوفی کے بھائی نے ملزم کی گاڑی کی نشاندھی اور ملزم کا گھر تک تلاش کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان مصطفی کے والد نے جان بوجھ کر پولیس کو گمراہ کیا، ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے اپنے ملزم بھتیجے کو نا معلوم جگہ چھپا رکھا تھا۔

  • لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کازخمی شہری پرتشدد

    لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کازخمی شہری پرتشدد

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں علاج کے لیے جنرل اسپتال آنے والےشہری پر ینگ ڈاکٹرز نے گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

    تفصیلات کےمطابق توقیر نامی شہری موٹرسائیکل سے گر کرزخمی حالت میں جنرل اسپتال کی ایمرجنسی پہنچا،جہاں علاج کے لیےاصرار کر نے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرں نےزخمی شہری کوبیہمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔

    اسپتال کی سیکورٹی پر مامورپولیس اہلکار نے زخمی مریض کو ڈاکٹرز کے چنگل سے بچایا اور پھر اسے بغیر علاج کے ہی رکشے میں بٹھاکرگھر بھیج دیا۔

    مزید پڑھیں:ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث ڈیڑھ سالہ ثنا سمیت دوافراد جاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ لاہورمیں احتجاج کرنے والے 18 ڈاکٹروں کو برطرف،31 نرسوں کو معطل اور 18 نرسوں کو شوکاز جاری کیے تھے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مزید ڈاکٹروں اور نرسوں کو طبی خدمات کے لیے طلب کرلیاتھا۔

    مزید پڑھیں:ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، او پی ڈیز بند، مریض بے بس

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں پنجاب کے مختلف شہروں میں نیشنل انڈیکشن پالیسی کےخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران او پی ڈیز بند ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامناکرناپڑاتھا۔