Tag: زخمی ملزم گرفتار

  • کراچی میں ڈاکو بے قابو، پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی میں ڈاکو بے قابو، پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکو مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، بفرزون میں مسلح افراد نے دکان لوٹ لی جبکہ فیروز آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکو عمر عرف ڈینی شہر میں ہونے والی لوٹ مار کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ عمر نامی ڈاکو نے گزشتہ ماہ نرسری فرنیچرمارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت ہوئی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے بفرزون میں اسٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو شہریوں سے نقدی اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق بفرزون سیکٹر پندرہ بی میں مسلح ملزمان نے شہریوں کے ساتھ دکان کے کیش کاؤنٹر سے بھی رقم لوٹ لی۔ واردات صبح چھ بجے کے بعد رپورٹ ہوئی۔

    دکان میں نصب دو سی سی ٹی وی کیمروں میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں۔ پولیس واردات کی رپورٹ درج کرکے ڈاکوؤں کو تلاش کر رہی ہے تاہم کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

  • دہرے قتل میں ملوث ملزم سول اسپتال سے گرفتار

    دہرے قتل میں ملوث ملزم سول اسپتال سے گرفتار

    کراچی : سول اسپتال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث زخمی ملزم عبداللہ کو گرفتارکرلیا ہے,ملزم آج صبح دو افراد کو قتل کر کے زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزم آج صبح کاغذ مارکیٹ میں واقع ایک میں لوٹ مار کی غرض سے داکل ہوا تھا اور مزاحمت کرنے پر دو افردا کو ہلاک کر کے فرار ہو گیا تھا تا ہم اس دوران ملزم خود بھی زخمی ہو گیا تھا اور سول اسپتال علاج کے پہنچا تھا۔

    اسی سے متعلق : کراچی،مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق 2 زخمی

    پولیس نے مصدقہ اطلاع پر سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں چھاپا مارکرملزم عبداللہ کو اپنی حراست میں لے لیا اور طبی امداد دیے جانے کے بعد ملزم کو تھانے منتقل کردیا جائے گا تب تک دو پولیس اہلکار اس کی حفاظت پر معمور رہیں گے۔

    متعلقہ تھانی انچارج کا کہنا تھا کہ پولیس کی بر وقت کارروائی کے باعث ملام کو فرار کا موقع نہیں مل سکا اور اسپتال میں گرفتارہو گیا،ملزم کو طبی امداد دی جا رہی ہے جس کے بعد تھانے منتقل کیا جائے گا اور تفتیش کے بعد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے کراچی میں آج صبح فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔