Tag: زخمی

  • امریکی نوجوان آئی فون کےچارجرسےجھلس گیا

    امریکی نوجوان آئی فون کےچارجرسےجھلس گیا

    ہنٹسویل: امریکی شہر ہنٹسویل میں ایک شخص سوتے ہوئے آئی فون چارجرکےکرنٹ لگنے سےجھلس کر زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق 32سالہ امریکی نوجوان ولی ڈے ایکسٹینشن کوڈ کےذریعے اپنا آئی فون رات کو چارج پررکھ کرسوگیا تاکہ صبح تک اس کا آئی فون چارج ہوجائے۔

    ولی ڈے جب صبح اٹھا اوراسےمحسوس ہواکہ کوئی دھات نما چیز اس کی گردن کےساتھ لپٹی ہوئی ہےجس کی وجہ سےاس کی گردن جھلسس گئی تھی۔

    i-phone-post-1

    انہوں نےکہاکہ عام طور پرشاید لوگوں کو لگتاہےکہ یہ شاید جلنے کی وجہ سے ہوا لیکن میرے معاملے میں ایسا بالکل نہیں تھا مجھےاپنے گلے میں دباؤ محسوس ہوا۔

    ولی ڈے نےکہاکہ وہ اس واقعے کےبعد فوراََ اسپتال پہنچےجہاں ان کےجلے ہوئے ہاتھوں اور گردن کاعلاج کیاگیا۔

    انہوں نےکہا کہ میں اپنے اس تجربے کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پیداکرنا چاہتاہوں کہ رات کو سوتے وقت بستر کے پاس الیکٹرانک ڈیوائسس چارج کرنا کس قدر خطرناک ہوسکتاہے۔

    i-phone-post-2

    خیال رہےکہ ولی ڈے کا کہناتھاکہ میں سمجھتاہوں کہ ابھی بھی لوگوں کی بڑی تعداد ایکسٹینشن کوڈ کےذریعےاپنےبستر پر ہی الیکٹرانک ڈیوائسس استعمال کرتے ہیں اور یہ افسوس ناک ہےلیکن سچ ہے۔


    برطانیہ میں آئی فون چارجر کے کرنٹ سے ایک شخص ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک شخص نہانے کے دوران آئی فون چارجر کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیاتھا۔

    واضح رہےکہ پولیس کا کہناتھاکہ ہم نے ایک چارجر پر لگے آئی فون کو مردہ شخص کے سینے پر پایا جو کہ ایکسٹیشن کورڈ کے ذریعے چارج کیا جارہا تھا۔

  • تیز رفتار یونیورسٹی بس کی زد میں آ کر طالبہ جاں بحق

    تیز رفتار یونیورسٹی بس کی زد میں آ کر طالبہ جاں بحق

    حیدر آباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں طالبہ سندھ یونیورسٹی کی بس کی زد میں آ کر شدید زخمی اور بعد ازاں جاں بحق ہوگئی۔ یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ نے بس کو گھیر کر احتجاج اور نیشنل ہائی وے کی جانب مارچ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی کے تیز رفتار پوائنٹ کی زد میں آ کر ایک طالبہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

    حادثے کی اطلاع پہنچتے ہی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سڑکوں پر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ بس کے نیچے طالبہ کے آنے کے بعد بھی ڈرائیور نے بس نہیں روکی۔

    طلبہ نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی جبکہ کچھ طلبا نے احتجاجاً سپر ہائی وے بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں انہوں نے نیشنل ہائی وے کی جانب مارچ کیا۔ جاں بحق طالبہ کے اہل خانہ اور طلبا نے انڈس ہائی وے پر لاش رکھ کر بھی احتجاج کیا۔

    بعد ازاں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر احتجاجی طلبا سے مذاکرات کے لیے پہنچے۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ طالبہ کے قتل کا انصاف ہوگا اور ٹرانسپورٹ کے معاملات میں تبدیلی لائی جائے گی۔

    وائس چانسلر کی یقین دہانی پر طلبہ نے احتجاج ختم کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ نظام کو فوری طور پر درست کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں بھی اسی نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہوگئی اور بس اسٹاپ پر کھڑے افراد کو کچلتی چلی گئی۔ حادثے میں وفاقی جامعہ اردو کی 3 ہونہار طالبات سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل یونیورسٹی ہی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں طالبہ ہنزہ خان شدید زخمی ہو کر 2 ہفتہ موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی تھیں۔ دونوں واقعات کے خلاف طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا تھا اور وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار رن لیتے ہوئے پچ پر گر کر زخمی

    ڈاکٹر فاروق ستار رن لیتے ہوئے پچ پر گر کر زخمی

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ’’کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ کے نمائشی میچ میں رن لیتے ہوئے پچ پر گر کر زخمی ہوگئے ان کے انگوٹھے اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی اور پارلیمانی گروپ کے درمیان ہونے والے نمائشی میچ کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے پہلی بال پر شاٹ کھیلتے ہوئے رن لینے کی کوشش میں پچ پر اوندھے منہ گر پڑے جس کے باعث ان کے ہاتھ کے انگوٹھے اور ماتھے پر چوٹیں آئی ہیں جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

    میچ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سیاست اور سیاست میں کھیل زیادہ آگیا ہے جب کہ :سیاست میں سیاست اور کھیل میں کھیل ہونا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو اسکول کی سطح پر پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گراس روٹ لیول سے باصلاحیت کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں تاکہ کرکٹ ٹیم اپنی کھوئے ہوئے روایتی مقام کو دوبارہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے اور پاکستانیوں کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں۔

  • دنیا کی اداس ترین بلی

    دنیا کی اداس ترین بلی

    آپ کو یاد ہوگا کچھ عرصہ قبل چین کے ایک شاپنگ مال میں رکھے گئے ایک بھالو کی تصاویر منظر عام پر آئی تھی جو نہایت ہی اداس معلوم ہوتا تھا۔

    اس بھالو کی پیدائش مصنوعی طریقہ سے عمل میں لائی گئی تھی اور اس کے ساتھ کوئی دوسرا بھالو موجود نہیں تھا، اسی لیے یہ ہر وقت تنہا اور اداس پھرتا تھا۔

    حال ہی میں ایک اور ایسی بلی کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جو نہایت اداس نظر آتی ہے اور اسے دنیا کی اداس ترین بلی کا نام دیا گیا ہے۔

    cat-2

    یہ بلی ہمیشہ سے ہی ایسی نہیں تھی۔ اس کو گود لینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ بلی انہیں اتفاقاً سڑک پر ملی۔ اس وقت شاید یہ کسی بڑے جانور کا شکار ہوئی تھی اور بہت بری حالت میں تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس بلی کے پنجے زخمی تھے اور پورے جسم پر گہرے زخم تھے۔ اس کا ایک کان بھی ادھڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کی شکل ہی بدل چکی تھی۔ خاتون کے مطابق اس کے کان کے غیر متوازن ہوجانے کے باعث ہی اس کے چہرے کے تاثرات ایسے ہوگئے اور اب یہ ایسی بلی نظر آتی ہے جو مستقل اداس رہتی ہو۔

    cat-3

    cat-4

    خاتون نے اس بلی کے زخموں کا علاج کیا اور اس کے بعد یہ اسے اپنے گھر لے آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر میں داخل ہوتے ہی بلی نے ایسی سکون کی سانس لی جیسے کسی پناہ گاہ میں آگئی ہو اور اس کے بعد وہ مطمئن ہو کر سوگئی۔

    cat-5

    اس کی مالکہ کا کہنا ہے کہ اب یہ بلی جس کا نام انہوں نے بین بین رکھا ہے، ان کے ساتھ مختلف کھیلوں اور دلچسپیوں میں حصہ لیتی ہے۔

    cat-6

    cat-7

  • امریکی جہازمیں آتشزدگی،8افراد زخمی

    امریکی جہازمیں آتشزدگی،8افراد زخمی

    شکاگو: امریکی ریاست شکاگو کے اوہیئرایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کے طیارے میں اڑنے سے قبل آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہناہے کہ امریکی ریاست شکاگوکے ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ767شگاکو سے میامی کے لیےمقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے اڑنے لگا تو اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن بری طرح متاثرہوا۔

    امریکی ایئرلائن کا کہناتھا کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں سات مسافر اور عملے کا ایک رکن زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔حادثے کے وقت جہاز پر 161 مسافر اور عملے کے9 افراد سوار تھے۔

    ہوائی کمپنی نےنے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے مسافروں اور عملے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور مسافروں کو اسی شام دوسرے جہازوں کے ذریعے میامی بھیج دیا جائے گا۔

    دوسری جانب اسی روز کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ایک جہاز میں فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اس وقت آگ لگی جب اترتے وقت جہاز کے لینڈنگ گیئر نے کام کرنے چھوڑ دیا۔

  • کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    کراچی کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ فائرنگ میں ملوث 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر فائرنگ کی۔

    زخمی ڈرائیور کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔ زخمی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار روزانہ پیسے مانگتا ہے۔ آج بس نہیں روکی تو اس نے فائرنگ کردی۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں کو لاک اپ کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    واقعے کے خلاف مشتعل ڈرائیوز نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی جس سے کچھ دیر کے لیے ٹریفک بھی معطل رہا۔ زخمی ڈرائیور کے اہلخانہ نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔

  • بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، 6 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، 6 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقہ مچھ میں ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں سے 6 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں جعفر ایکسپریس کی دو بوگیوں کو نقصان بھی پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں ریلوے ٹریک پر پے در پے دو دھماکے ہوئے۔ پہلے دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی جس کی دو بوگیاں دھماکے کے بعد پٹڑی سے اتر گئیں۔

    واقعہ کے بعد ابھی امدادی کام جاری تھا اور زخمیوں کو تباہ حال بوگیوں سے نکالا جا رہا تھا کہ 20 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوگیا۔

    جعفر ایکسپریس کی بوگیاں الٹ گئیں، 13 افراد جاں بحق *

    واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

    اس سے قبل گذشتہ برس بھی بلوچستان میں سبی کے مقام پر جعفر ایکسپریس کو ہی ریموٹ کنٹرول دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • تنزانیہ میں زلزلہ،  11 افراد ہلاک 100  سے زائد زخمی

    تنزانیہ میں زلزلہ، 11 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    دارالسلام : تنزانیہ کے ضلع بوکوبا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے ضلع بوکوبا میں زلزلے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    tanzania1

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی ادارے اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ راوندا، بروندی ، یوگینڈا اور کینیا کے علاقے میں آیا ہے جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ناسونگا شہر کے بارڈر پر واقع جھیل وکٹوریہ ہے۔

    tanzania4

    tanzania5

  • ارجنٹائن کے معروف فٹبالرمیسی زخمی ہو گئے

    ارجنٹائن کے معروف فٹبالرمیسی زخمی ہو گئے

    بیونس آئرس: ارجنٹائن کےاسٹار فٹبالر لیونل میسی زخمی ہونے کے بعد سنہ 2018 کے فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائر میچ سے باہر ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کے بعد جمعرات کو یوراگوائے کے خلاف گول کر کے جنوبی امریکہ کے کوالیفائنگ گروپ میں ارجنٹائن کو پہلے نمبر پر پہنچا دیا تھا.

    اس میچ کے بعد میسی نے کہا تھا ’ان کے زخم کی وجہ سے انھیں بہت درد ہو رہا ہے۔‘

    ارجنٹائن کے فٹبال کوچ کا اس حوالے سے کہنا تھا ’ میسی کھیل نہیں سکیں گے۔ ہم کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ ہمیں میسی کا بہت خیال رکھنا ہو گا.

    روس میں کھیلے جانے والے سنہ 2018 کے فٹبال کے عالمی کپ کے 18 میں سے سات کوالیفائنگ مقابلوں میں ارجنٹائن یوراگوائے، کولمبیا، ایکواڈور اور برازیل کے مقابلے میں پہلے نمبر پر ہے.

    *فٹبال کے نامور کھلاڑی میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    یاد رہے کہ میسی نے رواں سال 27 جون کو کوپا امریکہ کے فائنل میں اپنی ٹیم کی چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا.

    *نامور فٹبالر میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    انہوں نے گذشتہ ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد انھیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا.

  • بغداد: اسکندریہ میں دھماکہ،29افرادہلاک،70سےزائد زخمی

    بغداد: اسکندریہ میں دھماکہ،29افرادہلاک،70سےزائد زخمی

    بغداد: عراقی شہراسکندریہ میں دھماکے کےنتیجے میں انتیس افرادہلاک درجنوں زخمی ہوگئے، یمنی شہر عدن میں تین خود کش دھماکوں میں چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے قریبی شہراسکندریہ میں فٹبال میچ کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس کےمطابق خودکش حملہ آور نے اُس وقت اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جب میچ ختم ہونے کے بعد انعامات تقسیم کیے جارہے تھے۔

    غیرملکی میڈیانےدعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں شہرکے میئرسمیت کم از کم انتیس افرادہلاک ہوگئے،خود کش دھماکے میں ستر سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شدت پسندتنظیم داعش نےدھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دوسری جانب یمنی شہرعدن میں تین خودکش دھماکوں میں چھبیس افرادہلاک ہوگئے، عدن دھماکوں کی ذمہ داری داعش نےقبول کرلی۔