Tag: زخمی

  • بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی حادثے میں زخمی

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی حادثے میں زخمی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

     بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی نیٹ پریکٹس کے لئے سائیکل رکشہ پر سوار ہوکر گھر سے شیر بنگلہ اسٹیڈیم جارہے تھے کہ راستے میں بس نے ان کے رکشے کو ٹکر ماردی۔

    حادثے میں مشرفی کے دونوں ہاتھوں پر زخم آئے ہیں، بنگلہ دیشی کپتان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

     بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہناہے کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل مشرفی مرتضی صحتیاب ہوجائیں گے۔

  • لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین  فائرنگ سے زخمی

    لاہور: ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو چینی خواتین فائرنگ سے زخمی

    لاہور : ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین فائرنگ سے زخمی ،رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو غیر ملکی خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ تجارتی دورے پر لاہور آنے والی دو چینی خواتین ینگ زو اورروکزیو ژوکھانا کھا کر ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو دو ڈاکوؤں نے کرنسی اور پاسپورٹ چھیننے کی کوشش کی۔

    مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےدونوں خواتین زخمی ہوگئیں، اس دوران دونوں ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، زخمی خواتین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • احمد شہزاد زخمی، پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک

    احمد شہزاد زخمی، پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرے کی بات نہیں۔ احمد شہزاد بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کون فٹ ہےاور کون ان فٹ ہے اس حوالے سے سوالات کھڑے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک انجری نے ٹیم مینمجنٹ کی مشکلات بڑھادی ہیں۔

    اوپنر محمد حفیظ ان فٹ ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے اور اب احمد شہزاد بھی پریکٹس سیشن میں کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کی ایکسرے رپورٹ آگئی ہے۔

    فریکچر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی خطرے کی بات ہے۔ اوپننگ بیٹسمین کی کل ہونے والے پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک ہے۔ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد بھارت کے خلاف پندرہ فروری کو ہونے والے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دوافراد زخمی

    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دوافراد زخمی

    کراچی:  بن قاسم میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،اورنگی ٹاؤن میں گھرکےباہرکریکرحملہ،لانڈھی میں پولیس نے سرچ آْپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بن قاسم موڑ کے قریب فائرنگ سے سائرہ خاتون اوراکبر نامی شخص زخمی ہوگئے، واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن بخاری کالونی میں گھرکےباہرکریکرحملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان ہوا۔لانڈھی سیکٹر چھتیس بی اورجی میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران تین افراد کوگرفتار کیاجن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔،

    جبکہ کارروائی کےدوران دس سےزائد مشتبہ افرادکوحراست میں بھی لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں جبکہ زیر حراست افراد سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

  • آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک

    آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک

    آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ بہتری کی امید ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    کرکٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سر پر گیند لگنے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے،ماضی میں بھی کئی کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوچکے ہیں، حالیہ واقع میں آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

    ہیوز کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ہیوز کی حالت میں بہتری کی امید ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،ہیوز چھبیس ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

  • آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہوئیزسرپرگیند لگنے سے شدید زخمی

    آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہوئیزسرپرگیند لگنے سے شدید زخمی

    آسٹریلیا : آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہوئیز سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئےہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوزا کے سر پر شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا جس سے وہ پچ پر گر پڑے تھے۔

    انھیں فوراً ایمبولنس پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ حادثہ کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔

    اسپتال کے ترجمان ڈیوڈ فیکٹر کا کہنا ہے کہ ہوئیز کی سرجری کی جارہی ہے،چوٹ کافی گہری ہے اس لئے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

    فل ہیوز نے 2009 سے  2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

  • سوات: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: سوات کے علا قے کبل میں 2گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد 2افرادجاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سوات علاقےعلی گرامہ کےقریب کانجو سےکبل جانے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی مخالف سمیت سےآنےوالی مسافرکوچ سےٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    اس خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر سیدہ شریف ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رحمان اور عبدالوہاب کے نام سے ہو ئی ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری منہ پرمائیک لگنے سےزخمی

    ڈاکٹرطاہرالقادری منہ پرمائیک لگنے سےزخمی

    اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری وفاقی دارالحکومت میں جاری انقلاب مارچ دھرنے میں منعقد کی گئی نمازِجمعہ کے دوران حادثاتی طورپرمائیک سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نمازِجمعہ کےخطبے کے دوران اچانک مائیک کو تیزی سے اوپر اٹھانے میں اپنے ہی ہاتھوں منہ پرچوٹ کھابیٹھےاورزخمی ہوگئےاورمنہ سے خون بہنے لگا۔

    انقلاب مارچ میں موجود ڈاکٹروں نے انہیں فوری طورپرطبی امداد فراہم کی اوران کے مطابق زخم کی نوعیت انتہائی معمولی ہے۔

  • لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے حملے میں زخمی

    لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے حملے میں زخمی

    لندن : اسرائیل مخالف بیانات دینے والے  معروف برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے پر جنونی شخص نے حملہ کر دیا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے اپنے گھر کے باہر مداحوں سے ملاقات میں مصروف تھے کہ اچانک ایک شخص اسرائیل کی حمایت میں نعرے لگاتا ہوا ان پر ٹوٹ پڑا، حملہ آور نے ان کے جبڑے پر مکادے مارا، جس سے ان کا جبڑا شدید متاثر ہوا ہے ۔

    جارج گیلووے حملے کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکھڑاکر گر پڑے،  گیلوے کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،  مداحوں نے حملہ آور کو دبوچ کر پولیس حکام کے حوالے کردیا ہے۔

    غزہ پر اسرائیلی حملے کو بربریت قرار دیتے ہوئے جارج گیلوے نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان اور اپنے حلقہ انتخاب بریڈ فورڈ کو اسرائیل فری زون قرار دیا تھا۔

  • سپر ہیرو بیٹ مین زخمی ہوگیا

    سپر ہیرو بیٹ مین زخمی ہوگیا

    ہالی ووڈ :بیٹ مین سیریز فلموں کے سپر ہیرو بن ایفلیک بیٹ مین فائیو کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بائیں کندھے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

    بین ایفلیک کی اہلیہ اداکارہ جینیفر گارنر نے کہا ہے کہ بین کو زیادہ چوٹ تو نہیں آئی تاہم کندھا زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اب کئی روز تک گھر پر آرام کریں گے ۔

    بین ایفلیک کے زخمی ہونے کے باعث فلم بیٹ مین فائیو کی ٹیم خاصی پریشان ہوگئی ہے کیونکہ اس اچانک پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کرنا پڑے گی، جو فلم کی ریلیز میں تاخیرکا باعث بن سکتی ہے۔