Tag: زرتاج گل

  • زرتاج گل نے اپنی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

    زرتاج گل نے اپنی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

    لاہور : تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے اپنی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی، جس میں اے ٹی سی فیصل آباد کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے 9 مئی کیس میں سنائی گئی سزا کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    زرتاج گل نے اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی سنائی گئی سزا قانون کے مطابق نہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ زرتاج گل کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا بلکہ بعد میں سپلیمنٹری چالان میں نام شامل کیا گیا۔

    اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ زرتاج گل موقع پر موجود نہیں تھیں اور نہ ہی ان کی موجودگی کے شواہد پیش کیے گئے، جبکہ مرکزی گواہوں نے بھی ان کی موجودگی اور میٹنگ میں شرکت سے متعلق تردید کی۔

    9 مئی کیسز : عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اے ٹی سی فیصل آباد کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 31 جولائی کو 9 مئی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    اے ٹی سی فیصل آباد نے 9 مئی کیس میں 108 ملزموں کو سزا سنائی جبکہ 77 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

  • گرفتاری کا خطرہ ،  زرتاج گل نے حفاظتی ضمانت کی  درخواست دائر کردی

    گرفتاری کا خطرہ ، زرتاج گل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ زرتاج گل کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ،درخواست گزارکوعدم موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزارلاہورہائیکورٹ میں اپیل دائرکرناچاہتی ہیں، درخواست گزارکو حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ اپیل دائر کرسکے۔

    مزید پڑھیں : 9 مئی کیسز : عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا

    یاد رہے فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    مقدمے میں فواد چوہدری ، زین قریشی ، ایم پی اے خیال کاسترو سمیت 7ملزمان کو بری کیا گیا تھا۔

    نو مئی کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 21 ملزمان نامزد ہیں ، جس مین اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز ، زرتاج گل ، علی امین ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری ، شاہ محمود ، فیض اللہ کموکا بھی نامزد ہیں۔

  • زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے زرتاج گل کو دو مقدمات سے بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے زرتاج گل ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو کیس کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

  • پیکا ترمیمی بل میں سزائیں بہت سخت ہیں،  زرتاج گل

    پیکا ترمیمی بل میں سزائیں بہت سخت ہیں، زرتاج گل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پیکا ترمیمی بل میں سزائیں بہت سخت ہیں اور آدھا پاکستان پہلے ہی جیل میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی صدارت میں ہواا۔

    زرتاج گل نے کہا یک دم اجلاس بلالیا گیا، کالے قوانین کیلئے اتنی جلد بازی کی جاتی ہے۔ پہلے حکومت نے فائر وال لگائی، اس سے کام نہیں بنا تواب بل لے آئے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت جو کررہی ہے سوشل میڈیا پر کرتوت سامنے آتے ہیں، بل میں سزائیں بہت سخت ہیں۔آدھا پاکستان پہلے ہی جیل میں ہے۔

    جمشید دستی نے کہا ہنگامی اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی؟ ملک میں اس بل سے زیادہ دیگرمسائل چل رہے ہیں، کشتی حادثے پرایف آئی اے کیا کررہی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کو تواس پراستعفا دینا چاہیے۔

    بعد ازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی تاہم پی ٹی آئی نے واک آؤٹ کردیا۔

  • حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے، زرتاج گل

    حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے، زرتاج گل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے لیکن بانی نے ڈیل کرنا ہوتی تو نواز شریف کی طرح بیرون ملک بھاگ چکے ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسہ،ریلی کرنا پی ٹی آئی کا نہیں ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، پاکستان میں 17 سیٹوں والی جماعت کی حکومت قائم ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ، جنہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑا انہیں وزیر،مشیر بنادیاگیا اور تحریک انصاف میں جو رہ گیا انہیں 9 مئی میں ملوث کردیا۔

    انھوں نے کہا کہ  عمران خان  کو نہ سننے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، 9 مئی پرسینئرججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں‌: فیض حمید کا ورد جلد (ن) لیگ کے گلے پڑنے والا ہے، زرتاج گل

    بانی سے ملاقات کے حوالے سے تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، کمیٹی ملاقات نہیں کرے گی تو مذاکرات کیسے آگے بڑھیں گے کیونکہ مذاکرات کے حوالے سےفیصلہ عمران خان  نے کرنا ہے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے، گُل بانی نے ڈیل کرنا ہوتی تونوازشریف کی طرح بھاگ جاتے، انصاف اتنا ناپید ہوگیاکہ ضمانت ملے تو ڈیل کہہ دی جاتی ہے۔

  • میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی، زرتاج گل

    میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی، زرتاج گل

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اسلام آباد میں بینک لوٹنے نہیں بلکہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے آئے تھے لیکن میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

    زرتاج گل نے کہا کہ پروپیگنڈا کر کے ہماری پارٹی میں لڑائی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زرا پنجاب کو کھولیں پھر ہم بتاتے ہیں، کتنے لوگ نکلیں گے۔

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل سمیت شبلی فراز، رؤف حسن اور دیگر کی 27 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    زرتاج گل نے اپنے وکیل کی معرفت آج پشاور ہائیکورٹ میں چار مقدمات م یں راہداری اور حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

    پی ٹی آئی خاتون رہنما کے وکیل نے بتایا کہ 24 نومبر اسلام آباد احتجاج پر زرتاج گل کیخلاف 4 مقدمات درج کیے گئے۔ ان کے خلاف اور بھی مقدمات درج کیے گئے، جن کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sharjeel-memon-on-pti-leader-ship/

  • زرتاج گل کو بڑا ریلیف مل گیا

    زرتاج گل کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث ان کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ، رہنما پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ طارق عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا ہے، رپورٹ عدالت میں پیش ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی پر بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں اور ان پر نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے بھی کوئی قدغن نہیں، عدالت سے استدعا ہے یہ درخواست نمٹا دے۔

    یاد رہے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عثمان طارق کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • زرتاج گل اور عمر ایوب کو بھی گرفتار کرنے کی تیاری

    زرتاج گل اور عمر ایوب کو بھی گرفتار کرنے کی تیاری

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جائے گا جن میں عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار رہنماؤں کو متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس وقت کئی رہنما پارلیمنٹ کے اندر موجود ہیں اور پولیس باہر ان کا انتظار کررہی ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ پولیس نے شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خود پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آکر گرفتاری دی۔

    گرفتاری سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے حالات کی طرف نہ جائیں کہ کسی کی ہار جیت نہ ہو۔

    پولیس نے جب شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے حراست میں لیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت تین مقدمے درج کیے گئے ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلسہ این او سی کی خلاف ورزی پر پرچے کاٹے گئے۔

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مزید 9 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

    ایف آئی آر میں بیرسٹر گوہرعلی ،شیر افضل مروت ،شعیب شاہین، عمر گل، زرتاج گل، عامر مغل، سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144  نافذ ہے؟  زرتاج گل کی ویڈیو وائرل

    کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144 نافذ ہے؟ زرتاج گل کی ویڈیو وائرل

    ڈی جی خان : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اپنے گھر کے باہر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ پولیس سے سوال کر رہی ہے کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144 نافذ ہے؟

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں دفعہ 14 کے نفاذ کے معاملے پر ڈی جی خان میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے باہر کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  رہنما پی ٹی آئی  ڈیرہ غازی خان میں چوٹی کے علاقے میں اپنے فارم ہاؤس پہنچیں تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔

    ویڈیو میں وہ پولیس سے پوچھ رہی ہیں کہ کیا گھر کے اندر بھی دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    خیال رہے لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر شہر بھر میں کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم بعد ازاں تحریک انصاف نے احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کانام ای سی ایل سےنکالنے کا حکم دے دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پرسماعت ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی آرکاریکارڈ پیش کردیاگیا ، 2 مقدمات میں نام ہے ، جس پر جسٹس طارق محمود نے کہا کہ دہشتگردوں کانام توآپ ڈالتےنہیں،عدالت میں ارکان اسمبلی آرہے ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا 2ہی مقدمات ہیں کیا،دونوں میں ضمانت پر ہیں ؟ وکیل نے بتایا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

    جس پر عدالت نے کہا کہ چھوٹےالزامات ہیں،تمام قابل ضمانت ہیں اورنام ای سی ایل میں ڈال دیتےہیں ، ابھی نام نکال رہے ہیں،آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔

    اسلام آبادہائیکورٹ کازرتاج گل کانام ای سی ایل سےنکالنےکاحکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کوایک ہفتے میں نام نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔