Tag: زرتاج گل

  • بڑی خواہش ہےکہ بانی پی ٹی آئی مجھے بلائیں اور مجھ سے ملیں، زرتاج گل

    بڑی خواہش ہےکہ بانی پی ٹی آئی مجھے بلائیں اور مجھ سے ملیں، زرتاج گل

    گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بڑی خواہش ہےکہ بانی پی ٹی آئی مجھےبلائیں اور مجھ سے ملیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے باہر زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں آج ہم کٹہرےمیں کھڑےہیں کل کوئی اورکھڑاہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خواہشات کا یہ سرکل چلتا رہا تو انتقام کی آگ کبھی نہیں بجھےگی، باربارکہتی ہوں ہماری انابہت چھوٹی ہے پاکستان بڑا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوفکس کرنے کے چکرمیں ملک بہت پیچھے چلا گیا، بڑی خواہش ہےکہ بانی پی ٹی آئی مجھےبلائیں اور مجھ سے ملیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھتی ہوں آپ کو سیاسی لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے ، جب سیاسی لوگ آپس میں بات نہیں کرتے توکوئی اور کرتاہے۔

  • 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکی، آج خانہ پوری ہوگی: زرتاج گل

    8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکی، آج خانہ پوری ہوگی: زرتاج گل

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکی ہے آج خانہ پوری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی رہنما زرتاج گل نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زبردستی جیت کر آئے ہیں ان کی شکلیں دیکھا کریں، احسن اقبال کا اپنا بھی ووٹ چیک ہونا چاہیے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ اس پی ڈی ایم نما حکومت کو حاصل نہیں، 8 فروری کوبانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے، جو عوام کی ووٹ سے منتخب ہو کر آئے انہیں عزت ملے گی۔

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے ایک اور رہنما عامر ڈوگر کہتے ہیں خاموش انقلاب کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مخصوص نشستیں بھی ملائیں تو قومی اسمبلی میں ہماری نشستوں کی تعداد 235 ہے۔ یہ ووٹ چور ہیں، یہ بے حسی کے ساتھ ایوان میں بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ نومنتخب قومی اسمبلی آج کے خصوصی اجلاس میں قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے۔

  • NA 185 ڈیرہ غازی خان : زرتاج گل کا پلڑہ بھاری

    NA 185 ڈیرہ غازی خان : زرتاج گل کا پلڑہ بھاری

    کراچی : ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کی تازہ ترین اپڈیٹ کی فراہمی کا تسلسل بھی برقرار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 میں 42 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زرتاج گل کا پلڑہ بھاری ہے۔

    زرتاج گل نے 16418ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے عثمان فارووقی 15120 ووٹ کے ساتھ پہچھے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستند اور تازہ ترین نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے، ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

  • زرتاج گل کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن کے چھاپے

    زرتاج گل کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن کے چھاپے

    لاہور : سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن کے چھاپے جاری ہے ، زرتاج گل، اور ان کے شوہر پرمختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وزیرمملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لئے چھاپوں سلسلہ جاری ہے ، ترجمان نے بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن نےزرتاج گل کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ زرتاج گل اوران کے شوہر پر مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینےکاالزام ہے، شہری نے زرتاج گل کی جانب سے اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔

    گذشتہ روز ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، کک بیکس اور خورد برد کے الزامات پر پی ٹی آئی کی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے ڈی جی خان میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے وقت خاتون رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل اپنے گھرپر موجود نہیں تھیں، زرتاج گل کو کرپشن، کمیشن، کک بیکس کے الزامات کی انکوائری کیلئے متعدد بار طلب کیا گیا تھا۔

  • عمران خان کی گرفتاری،  زرتاج گل بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    عمران خان کی گرفتاری، زرتاج گل بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    لاہور: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو کل صبح 10 بجے دوبارہ طلب کرلیا ، زرتاج گل اوران کے شوہر نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کل صبح 10 بجے دوبارہ طلب کرلیا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ زرتاج گل اوران کے شوہر ہمایوں رضا نے منصوبوں کو ریوائز کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کانقصان پہنچایا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے تمام منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دے کر بھاری رشوت وصول کی۔

    ان پر الزام ہے کہ انہوں نے منظورشدہ منصوبوں کے پلان میں ازخود تبدیلی کروا کے اپنے گھر اور سیکرٹریٹ کو پختہ سڑک سے منسلک کروایا۔ زرتاج گل نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرایا جس کی وجہ سے کام مکمل ہونے سے پہلے ہی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    لاہور : اینٹی کرپشن نے حلقے کے ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے الزام پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 10 اپریل کو طلب کر لیا ہے، وہ اور ان کے شوہرفنڈزکی فراہمی پر10 فیصد کمیشن لیتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو 10 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

    زرتاج گل کو حلقے کے ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے الزام پرتحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ،ذرائع نے بتایا کہ زرتاج گل اور ان کے شوہر ترقیاتی اسکیمزکےفنڈزکی فراہمی پر10 فیصد کمیشن لیتے تھے۔

    اینٹی کرپشن نے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام اسکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کوبھی10اپریل کوطلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

    دوسری جانب تونسہ میں 70کروڑ کی لاگت سے 50کلومیٹرطویل سڑک کی تعمیرمیں کرپشن کے معاملے پر عثمان بزدار پر محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کا الزام ہے۔

    ذرائع اینٹی کرپشن نے بتایا کہ تعمیرمیں ناقص میٹریل کےاستعمال سےسڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئی، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل کی منظوری دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ٹف ٹائل میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا، عثمان بزدار کی ذاتی رہائش گاہ پر کروڑوں روپےکی لاگت سے فنڈ سےکثیرمقصدی ہال تعمیرکیا گیا ، انھوں نے قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کیلئے 6کروڑ ٹھیکے میں بھی کک بیکس وصول کی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے فرنٹ مین،قریبی رشتےدار اعجازلغاری کوٹھیکوں کی مدمیں کروڑوں کافائدہ پہنچایا۔

  • ’سیاسی نابلد بچے کی غلامی میں تجربہ کار سیاستدان گمراہ کن ایجنڈے پر گامزن ہیں‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سیاسی نابلد بچے کی غلامی میں تجربہ کار سیاست دان گمراہ کن ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے وفاقی وزیر شیریں رحمان کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین کو ملکی ترقی میں دلچسپی ہے نہ ہی سیاسی اصولوں کی سمجھ بوجھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ ن لیگ، پیپلزپارٹی ادوار میں آئی ایم ایف کے پاس گیا، پی ڈی ایم کی مسلط شدہ حکومت نے آتے ہی تحریک انصاف کی محنت کو تباہ کیا۔

    زرتاج گل نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے ملک کو دیوالیہ پن کے دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے، نااہل، کرپٹ اور فسطائی حکومت کے رہتے ملکی حالات مستحکم نہیں ہوسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں تباہی پھیری صوبائی وسائل کا بیڑا غرق کیا ہے، سیلاب میں بھی سندھ پیپلزپارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ڈوبا ہے۔

    یہ پڑھیں: سلیکٹڈ نے اپنی کرسی بچانے کے لیے معیشت کو نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی تباہ حال معیشت کو اپنے دور میں بڑی محنت سے بہتر کیا تھا جبکہ کپتان نے پی ڈی ایم جماعتوں کے پچھلے قرضے اتارے اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔

    زرتاج گل نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ہر شعبے میں ریکارڈ پیداوار اور ترقی ہورہی تھی عوام عمران خان کے حق و سچ کے بیانیے کو اپنا چکے ہیں اور ان کو مسترد کرچکے ہیں، ہماری جدوجہد حقیقی آزادی کے حصول، چوروں سے نجات تک جاری رہے گی۔

  • حکومت کا رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بڑا ایکشن

    حکومت کا رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بڑا ایکشن

    اسلام آباد: حکومت نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا، غیر معیاری کریموں میں انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے کونے کونے میں دستیاب رنگ گورا کرنے والی کریمیں اور صابن وسیع پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں، لیکن یہ ہماری جلد کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ 59 کریموں کا لیب ٹیسٹ کیا گیا تو ان میں 57 میں مرکری پایا گیا، ان کریموں میں انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل تھے، اسی طرح لیب ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ 14 صابنوں میں سے 4 صابن جلد کے لیے خطرہ ہیں۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا حل کمپنیوں کے ساتھ مل کر نکالا جائے گا، اس سلسلے میں کاسمیٹک کمپنیوں کو سال کے آخر تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔

    زرتاج گل نے کہا کہ انھیں حکومت میں آنے سے قبل بھی اس مسئلے کا احساس تھا، وہ اشتہارات دیکھا کرتی تھیں تو سوچتی تھیں کہ خواتین کیوں اپنے رنگ کے حوالے سے شرم محسوس کرتی ہیں، لوگ بھی ان پر باتیں بناتے ہیں۔ سانولی خواتین کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اگر آپ کا رنگ صاف نہیں تو شادی نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں بنانے والی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اس صورت حال کو بہت ہوا دی، پہلے انھوں نے سانولے رنگ کو ذلت آمیز بنا دیا اور پھر طرح طرح کی کریمیں لانچ کر دیں کہ ہماری کریمیں استعمال کرنے سے آپ فخر سے چل سکیں گی۔ میں نے ان کے خلاف مہم شروع کی ہے۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا جب میں وزیر بنی تو میں نے یہ دیکھا کہ ہم کن کن انٹرنیشنل پروٹوکولز کے پابند ہیں، ان میں میرے سامنے مِناماٹا کنونشن آیا جس پر ہم نے بھی 2013 میں دستخط کیے ہیں، لیکن اس پر آج تک کام نہیں ہوا تھا۔میں نے اسے نکلوا کر اس پر کابینہ میں کام کروایا، تو ظاہر ہے کہ اس کا پتا سب کو ہوا، کمپنیوں کو اس کے بارے میں معلوم ہے کہ اس سلسلے میں کام ہو رہا ہے، میری کئی سی ای اوز سے بھی بات ہوتی رہی ہے۔ پہلے میرے پاس ایسا کوئی قانون ہی نہیں تھا کہ مارکیٹ سے غیر معیاری کریمیں اٹھائی جاتیں، لیکن اب ان کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔

    باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ گندمی رنگت کی وجہ سے خواتین کو کیا کچھ نہیں سہنا پڑتا، لیکن سانولی رنگت صرف عورتوں ہی کا مسئلہ نہیں رہا ہے بلکہ مردوں کا بھی یہی حال ہے، سانولے لوگوں کو دوستوں میں طعنے پڑتے ہیں۔

    انھوں نے کہا خواتین میں یہ مسئلہ اس لیے زیادہ نمایاں ہوتا ہے کہ ایک تو ان کی شادیوں کا بڑا مسئلہ ہے کہ لڑکا چاہے جیسا بھی ہو لڑکی ہمیں گوری چاہیے۔ اور یہ مسئلہ خواتین ہی کی طرف سے خواتین کے لیے ہوتا ہے۔ مائیں بھی بیٹیوں پر دباؤ ڈالتی رہتی ہیں کہ یہ لگاؤ وہ لگاؤ۔ شادیوں کی وجہ سے لڑکیوں پر اس حوالے سے زیادہ پریشر ہے۔

    آمنہ الیاس نے کہا میں نے ورک پلیسز پر یہ نوٹ کیا ہے گوری خواتین کو ترجیح دی جاتی ہے، بالخصوص ایئر ہوسٹس کو دیکھیں۔ جاب کے حوالے سے بھی عورتوں کو یہ مسئلہ بہت زیادہ فیس کرنا پڑتا ہے۔ کریمز کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آمنہ نے کہا اداکاراؤں کی وجہ سے بھی لڑکیوں کو اس کی ترغیب ملتی ہے جو بیوٹی کریمز کی تشہیر کر رہی ہوتی ہیں۔ہمیں دوسروں کو کم خوب صورت محسوس نہیں کرانا چاہیے۔

  • شیر اور شیرنی کی موت پر زرتاج گل سمیت 19 افراد کو شوکاز نوٹس جاری

    شیر اور شیرنی کی موت پر زرتاج گل سمیت 19 افراد کو شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد: ہائی کورٹ کی جانب سے شیر اور شیرنی کی موت کے معاملے پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیات زرتاج گل سمیت 19 افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرغزار چڑیا گھر کے شیر اور شیرنی کی موت کے معاملے پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    شیروں کی جوڑی کی موت کے سلسلے میں عدالت نے سیکریٹری وزارت ماحولیات ناہید درانی، چیئرمین سی ڈی اے امیر علی احمد، چیف میٹرو پولیٹن اشفاق ہاشمی، آئی جی فاریسٹ محمد سلیمان، سیکریٹری جنگلات اینڈ وائلڈ لائف پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف، سیکریٹری جنگلات خیبر پختون خوا شاہد اللہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران شیر اور شیرنی کی موت واقع ہوئی تھی، اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

    سابق وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری، مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز، سینیٹر مشاہد حسین سید، بائیو ڈائیورسٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد بیگ مرزا سمیت مجموعی طور پر 19 افراد کے خلاف شو کاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ شوکاز نوٹسز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے جاری کیے ہیں، عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمالیہ کے ریچھوں کی پناہ گاہوں میں منتقلی کی درخواست کو منظور نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ ہمالیہ کے برفانی ریچھ معدوم ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 21 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرغزار چڑیا گھر میں رکھے گئے تمام جانوروں کو 60 روز کے اندر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کے دوران شیروں کی جوڑی ہلاک ہو گئی۔

  • اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذ ہوجانی چاہیے، زرتاج گل

    اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذ ہوجانی چاہیے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑاچیلنج ہے، اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذ ہوجانی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل نے این ایچ اے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر سیکٹر کے لوگ آئیں گے، جو ماحولیات پر کام کریں گے، کل وزیراعظم نے آسٹریلوی ہم منصب کوفون کرکےاموات پرافسوس کااظہارکیا۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سےاسلام آباد کادرجہ حرارت بھی مائنس میں جا رہا ہے، اس وقت پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑاچیلنج ہے، اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذہو جانی چاہیے۔

    وزیر مملکت نے کہا ہے کہ درخت پودے ہرجگہ لگائے جاتے ہیں مگرخیال رکھنا بھی ضروری ہے، ہائی ویزپردرخت لگائے جانےوالےدرخت مہنگے ہوتے ہیں، یہ گلیاں،سڑکیں ہماری ہیں ہرشخص نے حصہ ڈالنا ہے، کراچی اور لاہور میں اسموگ ایمرجنسی لگانی چاہیے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل نے آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے حوالے سے بتایا این ڈی ایم اے کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں ہے، این ڈی ایم اے کو مزید فعال بنانے پر کام جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر بڑے پیمانے پر ہوا ،کشمیرمیں زیادہ جانی نقصان ہوا بلوچستان نے ابھی تک تفصیلات نہیں دیں ، طوفان اتنا بڑا ہے کہ نمٹنےمیں وقت لگے گا۔