Tag: زرداری شہباز ملاقات

  • آصف زرداری  اور شہباز شریف کی ملاقات ، مل کر حکومت کرنے پر اتفاق

    آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات ، مل کر حکومت کرنے پر اتفاق

    لاہور : سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف میں مل کر حکومت کرنے پر اتفاق کرلیا، حکومت سازی کیلئے دونوں جماعتیں رائے پیش کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ قیادت کے درمیان بڑی بیٹھک ہوئی۔

    سابق صدر آصف زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہبازشریف نے نواز شریف کا پیغام آصف زرداری کو پہنچایا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    آصف زرداری اور شہباز شریف میں مل کر حکومت کرنے پر اتفاق کرلیا، حکومت سازی کیلئے دونوں جماعتیں رائے پیش کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ ملاقات میں معاملات کو مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کارکنان سے خطاب میں مل بیٹھ کر مشترکہ حکومت بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو پارٹیاں کامیاب ہوئی ہیں ان کو بھی دعوت دیں گے کہ مل کر حکومت بنائیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ آج ہی آصف زرداری سے ملاقات کریں، شہباز شریف ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ملاقات کریں، موجودہ حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ سب مل کر ملک کو بھنور سے نکالیں، شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے۔

  • خادم اعلیٰ نے آج بہادری سے زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا: جہانگیر ترین کا طنزیہ ردِ عمل

    خادم اعلیٰ نے آج بہادری سے زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا: جہانگیر ترین کا طنزیہ ردِ عمل

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ شہباز شریف نے آج بہادری سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن رہنماؤں کی خصوصی ملاقات پر طنزیہ ٹویٹ کیا۔

    [bs-quote quote=”عمران خان کے الفاظ سچ ہوئے، دونوں کرپشن بچانے کے لیے ساتھ ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جہانگیر ترین”][/bs-quote]

    جہانگیر ترین نے اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’آج خادم اعلیٰ نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہے اس پر دونوں پارٹیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘

    پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ عمران خان کے الفاظ سچ ثابت ہوئے، انھوں نے لکھا ’عمران خان کے الفاظ ایک بار پھر سچ ہوئے کہ یہ دونوں پارٹیاں کرپشن بچانے کے لیے ہمیشہ ساتھ ہیں۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  ’جو کرنا ہے جلدی کیجیے‘ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں سعد رفیق کا کسی سے فون پر رابطہ

    خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس کے بعد سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ان کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

    اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔