Tag: زرداری کی شہباز اور جہانگیر سے اہم ملاقات کا امکان

  • آصف زرداری کی شہباز شریف اور جہانگیر ترین سے اہم ملاقات متوقع

    آصف زرداری کی شہباز شریف اور جہانگیر ترین سے اہم ملاقات متوقع

    لاہور: نگران سیٹ اپ پر مشاورت کے حوالے سے آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف اور جہانگیر ترین سے اہم ملاقات کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے آج لاہور پہنچنے کے امکانات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وہ نگران سیٹ اپ پر مشاورت کے حوالے سے وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

    سابق صدر آصف زرداری لاہور میں چند روز قیام کریں گے، اپنے قیام کے دوران آصف زرداری کا جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، وہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری لاہورمیں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے ،پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے،

    توقع ہے کہ نگراں سیٹ اپ کے قیام سے قبل آصف زرداری پارٹی امیدواروں کے حوالے سے بھی ملاقات کریں گے۔