Tag: زرداری ہاؤس

  • سندھ سے سینیٹرز کے لئے ممکنہ نام سامنے آگئے

    سندھ سے سینیٹرز کے لئے ممکنہ نام سامنے آگئے

    کراچی : سندھ سے سینیٹر کے لئے سرفرازراجڑ،اشرف جتوئی، روبینہ قائم خانی،عینی مری، پونجومل، ویرجی کولہی،  مسرور احسن ، ضمیرگھمرو، عاجز دھامرا، جاوید نایاب لغاری کے نام زیر غور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی سینیٹ نشستوں پر امیدواروں کے معامل پر زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، فریال تالپوردیگررہنماؤں کے درمیان مشاورت ہوئی۔

    سندھ سے سینیٹر کے لئے سرفرازراجڑ،اشرف جتوئی، روبینہ قائم خانی،عینی مری،پونجومل،ویرجی کولہی، مسرور احسن ، ضمیرگھمرو، عاجز دھامرا، جاویدنایاب لغاری کے نام زیرغور ہیں۔

    سینیٹ نشستوں کیلئےامیدواروں کو آج شام 7 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، حتمی امیدواروں کا فیصلہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

    سندھ سے سینیٹ کے امیدوار آج شام 7بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کرلیا گیا ہے ، وزیر اعلی ہاؤس میں سینیٹرزکے کاغذات نامزدگی بھرے جائیں گے۔

    سندھ کے 12 سینیٹرزکی خالی نشستوں پر2اپریل کو پولنگ ہوگی ، 7 جنرل ،2 ٹیکنوکریٹ، 2 خواتین اور ایک اقلیت کی نشست پرانتخاب ہوگا۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب  نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

    جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

    اسلام آباد : نیب ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کوگرفتار کرلیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    تٍفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواست مسترد ہونے پر سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیئے 5 افسران سمیت نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس پہنچی، نیب ٹیم میں ڈائریکٹر نیب شیخ شعیب،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اسد جنجوعہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عدنان بٹ،مصطفیٰ خان اور آصف خان شامل تھے۔

    نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کیلئے 3مختلف ٹیمیں روانہ کیں ، نیب کی پہلی ٹیم آصف علی زرداری کے گھر پہنچی جبکہ دوسری ٹیم پارلیمنٹ روانہ ہوئی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی کو نیب کی جانب سے تحریری آگاہ کر دیا گیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری ابھی جاری نہیں ہوئے ، نیب ٹیم وارنٹ ہونے پر صرف آصف زرداری کوگرفتار کرےگی، گرفتاری کیلئے نیب  ٹیم ، آصف زرداری کے وکلا میں بحث جاری ہے ، آصف زرداری کے وکلا کا مطالبہ ہے ہائی کورٹ کےتحریری احکامات دکھائیں۔

    اس موقع پر زرداری ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ پولیس کی مزید نفری پہنچی تھی ، سخت سیکیورٹی کے باعث زرداری ہاؤس آنے والے راستے بھی بند کردیئے گئے۔

    نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد نیب ٹیم آصف زرداری کولیکر زرداری ہاؤس سے روانہ ہوگئی۔

    آصف زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا


    گرفتاری کےلیے بکتر بند اور خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائےگا اور آصف زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

      گرفتاری کے بعد آصف زرداری کامیڈیکل کیاجائے گا


    ذرائع کا کہنا تھا نیب حراست میں آنے کے بعد آصف زرداری کا میڈیکل کیاجائے گا، آصف زرداری کے میڈیکل کیلئےتیاریاں مکمل کرلیں ہیں ، نیب نے پمز  اسپتال کو آصف زرداری کے میڈیکل کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے ، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ تیار کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا آصف زرداری اور فریال تالپور نے گرفتاری کیلئے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اسلام آبادہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

    خیال رہے نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔

    آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔