Tag: زرعی قرضوں

  • زرعی قرضوں کے اجرا میں گیارہ فیصد کا اضافہ

    زرعی قرضوں کے اجرا میں گیارہ فیصد کا اضافہ

    رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بینکوں نے ایک سو اٹھارہ ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے، زرعی قرضوں کے اجرا میں گیارہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے زرعی قرضوں کی تقسیم کے لیے بینکوں کو عبوری طور پر 360 ارب روپے کا ہدف دیا ہے، 360 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں بینکوں نے جولائی تا نومبر 2013 کے دوران 118 ارب روپے تقسیم کیے جو کہ ہدف کا 33 فیصد بنتا ہے۔

    زرعی قرضوں کے مجموعی واجبات میں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.8 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ آخر نومبر 2013ء تک 229.6 ارب روپے سے بڑھ کر 267.4 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، پانچ بڑے بینکوں نے مجموعی طور پر 70.6 ارب روپے یا اپنے سالانہ ہدف کا 39 فیصد تقسیم کیا۔

  • زرعی قرضوں کی فراہمی میں 14.4 فیصد اضافہ

    زرعی قرضوں کی فراہمی میں 14.4 فیصد اضافہ

    مالی سال 2012-13ء کے دوران مختلف بینکوں کی طرف سے زرعی قرضوں کی فراہمی میں 14.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ، مالی سال 2012-13ء کے دوران مختلف بینکوں نے 336.2 ارب روپے زرعی قرضے فراہم کئے جبکہ مذکورہ عرصہ کے دوران مقررہ ہدف 315 ارب روپے تھا۔

    سٹیٹ بینک نے مالی سال 2012-13ء کے دوران زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے 315 ارب روپے مختص کئے تھے جبکہ مقررہ ہدف سے 10.5 فیصد زائد قرضے فراہم کئے گئے۔

    مذکورہ بالا عرصہ کے دوران 153.5 ارب روپے پانچ بڑے بینکوں کے ذریعہ 72 ارب روپے زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعہ 66.7 ارب روپے نجی بینکوں کے ذریعہ 13.8 ارب روپے مائیکروفنانس بینکوں کے ذریعہ جبکہ 9 ارب روپے پنجاب پرونشل کارپوریشن بینک کے ذریعہ تقسیم کئے گئے۔

    سب سے زیادہ زرعی قرضے صوبہ پنجاب میں فراہم کئے گئے جبکہ دیگر صوبوں میں مقررہ اہداف کے مطابق زرعی قرضوں کی فراہمی کی گئی تاکہ زرعی شعبہ کی ترقی کی رفتار تیز کی جا سکے۔