Tag: زرمبادلہ

  • تمباکو کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    تمباکو کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : تمباکو کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک کو 43.59 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تمباکو کی برآمدات سے ملک کو43.59 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو 31.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبر2023 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 20.42 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو اکتوبرمیں 4.96 ملین ڈالر اور نومبر2023 میں 4.80 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں تمباکو کی برآمدات کا مجموعی حجم 77.80ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے یورپی ممالک سے کتنا زرمبادلہ بھیجا؟

    اوورسیز پاکستانیوں نے یورپی ممالک سے کتنا زرمبادلہ بھیجا؟

    اسلام آباد : پاکستان سے یورپی ممالک میں روزگار کیلیے جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، نیدر لینڈ، اسپین، اٹلی، یونان، سویڈن، ڈنمارک ، آئرلینڈ اور بلیجیم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.141 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے 1.070 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

    اکتوبر میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 298 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 232 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

    ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ہوئی، ستمبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 270 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو اکتوبر میں بڑھ کر 298 ملین ڈالر ہوگیا۔

    واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں اوورسیز پاکستانیوں پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 8.795 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور 15 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.7 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ستمبر تک 13 ارب 19 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 5.64 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 7.69 ارب ڈالر رہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.11 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5.49ارب ڈالر رہے۔

  • ترسیلات زر کیسے بڑھائی جائیں، اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن نے تجاویز پیش کر دیں

    ترسیلات زر کیسے بڑھائی جائیں، اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن نے تجاویز پیش کر دیں

    پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ کو نئے مالی سال بجٹ تجاویز حکومت کو بھیج دی۔

    پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز عدنان پراچہ نے کہا کہ بیرون ممالک میں ایک کروڑ سے زائد پاکستانی ملازمیتں کرتے ہیں، ایک کروڑ میں سے 60 فیصد ملازمین صرف گلف ممالک میں ہی ہیں۔

    عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت قیمتی زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے اس لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کے لئے تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔

    عدنان پراچہ نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ نئے مالی سال بجٹ میں ترسیلات زر  بڑھانے کے لیے بینکس اوپن مارکیٹ ریٹ کو کلئیر کیا جائے، بینکوں کا ترسیلات زر آنے پر کم ریٹ پر کلئیرنس کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے رقم کی منتقلی کو روکنے کے لئے بجٹ میں سخت اقدامات کرنا ہونگے، نئے مالی سال بجٹ میں ہنڈری حوالے کے کاروبار کو ختم کرنے کے لئے مربت پلان بنانے کی تجاویز ہے۔

    عدنان پراچہ نے کہا کہ گلف ممالک کے پاکستان ورکز غیر قانونی طریقے سے رقم بھجنے پر زیادہ رقم ملتی ہے، اس لیے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے زریعے قانونی طریقے سے ترسیلات زر لانے کی تجویز پیش کی ہے۔

    عدنان پراچہ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ تجاویز میں گلف ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی کو بہتر کرکے کوٹہ بڑھائے، گلف ممالک کے علاوہ جاپان، ساوتھ کوریا، جرمنی،کنیڈا، پولینڈ، اور یورپین ممالک پر بھی حکومت فوکس بڑھائے۔

    عدنا پراچہ نے کہا کہ ان تجاویز پر عمل کرنے سے ترسیلات زر میں 3 سے 4 ارب ڈالر اضافی آسکتے ہیں، گلف ممالک سیمت دیگر ممالک پر کام کرکے سالانہ 8 سے 10 ارب ڈالر مزید ترسیلات زر بڑھائی جاسکتی ہے۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 8.7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 8.7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر8.7 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 12.59 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سرکاری ذخائر میں8.7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12.59 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر9.1 کروڑ ڈالر کمی سے 6.15 ارب ڈالر ہوگئے، جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    اس سے قبل 13 فروری کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

    زرمبادلہ کے ذخائر18ارب8کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایاگیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 48 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں ہونے والے اضافے کے بعد بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

  • اب کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کر رہا،گورنر اسٹیٹ بینک

    اب کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کر رہا،گورنر اسٹیٹ بینک

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کا کہنا ہے کہ اب زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آگیا ہے،اب کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات بالکل مختلف ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔

    باقر رضا کا کہنا تھا کہ مالیاتی خسارے میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی ہے، معیشت کو درپیش اہم چیلنجز کم ہوگئے ہیں، اب کوئی پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی بات نہیں کر رہا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آگیا ہے، اب کوئی نہیں بولتا کہ ڈالر وہا ں پہنچ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات جاننا ہوتی ہے کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ کیا ہوگا، پالیسی ریٹ کا تعین اسٹیٹ بینک کی کمیٹی کرتی ہے۔ رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پائیدار ترقی کے لیے اپنا مزاج بدلنا ہوگا، ہماری برآمدات کا جی ڈی پی سے تناسب 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

  • رواں سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ

    رواں سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 29 نومبر کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، ذخائر میں 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ واجبات میں 1.95 ارب ڈالر کی کمی آئی، یہ کمی جولائی تا اکتوبر 2019 کے درمیان میں آئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں اضافہ اور واجبات میں کمی ذخائر میں اضافے کے عکاس ہیں۔

    اس سے قبل 29 نومبر کو جاری کی جانے والی اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 43کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 15 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 11 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

  • غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں4کروڑڈالرکااضافہ ہے جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر15ارب50کروڑڈالرہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 8 نومبر کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر غیرملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں4کروڑڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس اضافے کے ساتھ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15ارب50کروڑڈالر ہوگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کےپاس 8ارب 40کروڑ اور کمرشل بینکوں کےپاس 7ارب 10کروڑ ڈالرہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 7 نومبر کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

  • زر مبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    زر مبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 8 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ ڈالر کمی سے 7.28 ارب ڈالر رہ گئے۔

    تازہ رپورٹ کے مطابق مجموعی ذخائر 15.61 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15.75 ارب ڈالر ہو گئے۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اگست میں کپیٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، امریکی مالیاتی اداروں نے ٹی بلز میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

    ٹی بلز میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

    مزید تازہ خبریں:  اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 16 ستمبر کو کرے گا

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آیندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان 16 ستمبر کو کرے گا، ماہرین کے مطابق شرح سود میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 13.25 فی صد ہے۔

    جولائی میں اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فی صد کا اضافہ کیا تھا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، ترجمان اسٹیٹ بینک

    زرمبادلہ کے ذخائر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، ترجمان اسٹیٹ بینک

    کراچی: چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

    اسٹیٹ بینک کےاعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائرکاحجم دس ارب سرسٹھ کروڑ ڈالرہوگیا ہے، کافی عرصے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کا حجم دو ہندسوں میں داخل ہوا۔

    مزید پڑھیں: چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول

    اعداد و شمار کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ چین کی جانب سےپاکستان کودیئے جانے والے دو ارب بیس کروڑ ڈالر ہیں، دوست ملک نے یہ رقم زرمبادلہ ذخائر میں استحکام اور ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کے لیے لی تھی۔

    ترجمان وزارت خزانہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو2.1 ارب ڈالر فراہم کردیئے۔

    قبل ازیں ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے تصدیق کی تھی کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: یو اے ای سے مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام آئے گا اور قرضے کی رقم سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    اسٹیٹ بینک کو چین سے رقم یوان کرنسی کی صورت میں موصول ہوئی، 15 ارب یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔