Tag: زرمبادلہ ذخائر

  • آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد …. امریکی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

    آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد …. امریکی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مزید بڑھنے اور امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں اضافے سے متعلق وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی۔

    جس میں آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر مزید بڑھنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ ایک سال میں زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ 80لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 21 روپے 13 پیسے بڑھ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں ایک ارب 53کروڑڈالرزبڑھ گئے اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 14 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوچکے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھے اور اسٹیٹ بینک کے پاس ایک سال پہلے 7 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ذخائر تھے۔

    وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ ایک ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر آگیا جبکہ یک سال قبل 299 روپے 51 پیسے کا تھا۔

  • عسکری اور حکومتی کاوشیں،  پاکستانی معیشت خوشحالی کی جانب گامزن

    عسکری اور حکومتی کاوشیں، پاکستانی معیشت خوشحالی کی جانب گامزن

    اسلام آباد : مثبت اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ہونے لگے ، چند ماہ میں زرمبادلہ ذخائر ہفتہ وار بنیاد پر 67 ملین ڈالر اضافے کیساتھ 7.7بلین ڈالر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2023 میں عسکری اور حکومتی کاوشوں کی بدولت پاکستان کی معیشت خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔

    گزشتہ چند ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 67 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 7.7 بلین ڈالر ہو گئے ہیں، اکتوبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر میں 6.75 بلین ڈالر تک اضافہ ہوا۔

    حال ہی میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعد کْل غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی جبکہ اکتوبر 2023 میں بینک ڈپازٹس میں 26.23 ٹریلین کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    رواں ماہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے بہتر معاشی حالات کے پیشِ نظر 70 کڑور ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی جبکہ رواں ماہ سٹاک ایکسچینج بھی 57 ہزار پوائنٹس عبور کر کیسابقہ تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کی زرعی پیداوار میں بھی 73 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا، خصوصاً کپاس کی پیداوار میں 126.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ بجلی چوری کے خلاف حکومتی کریک ڈاوٴن میں اب تک 46 بلین روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے اور پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 3.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٴٹ لک میں پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت کی پیش گوئی کی ہے، آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آوٴٹ لک کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمود 2.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    چین نے پاکستان کے ساتھ تجارت، مواصلات، ٹرانسپورٹ، فوڈ سیکیورٹی، میڈیا، شہری ترقی، صلاحیت کی تعمیر، موسمیاتی تبدیلیاں اور ویکسین کی ترقی جیسے شعبوں کے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے۔

    سعودی عرب نے سرحد پار آپریشنز، افرادی قوت کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے لئے پاکستان کے ساتھ آئی ٹی ایم -او-یو پر دستخط کئے، سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک منصوبے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • حکومتی اورعسکری مشترکہ کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت پر مثبت اثرات نمایاں

    حکومتی اورعسکری مشترکہ کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت پر مثبت اثرات نمایاں

    اسلام آباد : ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر 67 ملین ڈالر بڑھ کر  7.7بلین ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ستمبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کےذریعے بیرونی ترسیلات زر 6.75 بلین ڈالرسے تجاوز کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مثبت اقتصادی پالیسیوں کے زرمبادلہ اور روزگار پر اثرات نمایاں ہونے لگے، حکومتی اورعسکری مشترکہ کاوشوں کی بدولت مثبت ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    گزشتہ چند مہینوں میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں ہفتہ واربنیادوں پر 67 ملین ڈالر کا اضافہ ہوااور زرمبادلہ کےذخائر 7.7بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

    ستمبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کےذریعے بیرونی ترسیلات زر 6.75 بلین ڈالرسے تجاوز کر گئیں جبکہ مالی سال 2023-24 کے پہلے تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 72.7 ملین ڈالر تک تھی۔

    حال ہی میں چینی سرمایہ کاری کے بعد کُل غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

    پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً دوگنا اضافے کے بعد 14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو 4.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.7 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر پاکستان کے ذخائر 14.07 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق جولائی تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے جو بڑھ کر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد  5 ارب 33 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر  9  ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 83 کروڑ85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، ایک ہفتے کے دوران ذخائر میں 6 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ایک ہفتےمیں مرکزی بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائرکی مالیت نو ارب تراسی کروڑ پچاسی لاکھ ڈالرکی سطح پرپہنچ گئی جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 4 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کےذخائر 5ارب31کروڑ45لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ رواں ہفتےسعودی عرب سے 2ارب ڈالر ، آئی ایم ایف سے 1ارب20کروڑ ڈالر اور عرب امارات سے1ارب ڈالرموصول ہوئے، رقوم کو آئندہ ہفتےجاری اعدادو شمار میں شامل کیا جائے گا۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر  4 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر 4 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

    کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر 4 ارب ڈالر سے نیچے آگئے، مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں17 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

    پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سترہ کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کی کمی کی بعد 9 ارب تینیس کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تین لاکھ ڈالر کی کمی کی بعد پانچ ارب بیالیس کروڑچھبیس لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    یاد رہے چھیس مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 21.81 کروڑ ڈاکر کم ہوئے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب اور 51 کروڑ ڈالر آگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر مزید کتنے کم ہوگئے؟

    زرمبادلہ کے ذخائر مزید کتنے کم ہوگئے؟

    کراچی: سیاسی عدم استحکام کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک گراوٹ ہوتی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چھیس مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 21.81 کروڑ ڈاکر کم ہوئے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب اور 51 کروڑ ڈالر رہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10.23 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کےذخائر 11.58کروڑڈالرکم ہوکر 5.42ارب ڈالررہے۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں گذشتہ ہفتے بھی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے باعث زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 4.1 ارب ڈالر کی سطح تک آ گئے تھے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں کمی بیرونی قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ ڈالرز کی کمی

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ ڈالرز کی کمی

    کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث مجموعی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے اور سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں 7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 مئی تک مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر 9 ارب ڈالرز 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر معمولی اضافے سے 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی کمی

    پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 49 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

    کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 87کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملے ہیں، یہ رقم اگلے ہفتے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔

  • خطرے کی گھنٹی:  پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز کی سطح  سے بھی نیچے گرگئے

    خطرے کی گھنٹی: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے گرگئے

    کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے، ذخائر میں 10 کروڑ 60لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 17 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس سے ذخائر 13 ارب 58 کروڑ 88 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر دس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمی کے بعد سات ارب نواسی کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ذخائر پانچ ارب اڑسٹھ کروڑ نوے لاکھ ڈالر پر آگئے۔

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان نے بیرونی قرضوں اور یوروبانڈ کی ادائیگیاں کیں ہیں۔

    گذشتہ ماہ بھی ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 23 ستمبر تک 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 76 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔