Tag: زرمبادلہ کے ذخائر

  • زرمبادلہ کے ذخائر کتنے رہ گئے؟ رپورٹ جاری

    زرمبادلہ کے ذخائر کتنے رہ گئے؟ رپورٹ جاری

    کراچی : پاکستان میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11کروڑ 50لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ذخائر میں کمی کے بعد ڈالر کے مجموعی ذخائر 12.53 ارب ڈالر رہ گئے۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 10 نومبر 2023 کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.39ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.13ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 115ملین ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی تھی۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی : اسٹیٹ بینک کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کئی ہفتے بعد 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر12ارب 61کروڑ40لاکھ ڈالر جبکہ سرکاری ڈالر ذخائر 40لاکھ ڈالربڑھ کر7ارب 51کروڑ 20لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کھاتے داروں کے ڈالرڈپازٹس5ارب 10کروڑ 30لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

  • پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک کم

    کراچی : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو  1.2 ارب کا قرضہ لوٹا دیا، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک گر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، جمعہ کو امارت کے این بی ڈی بینک کو600 ملین ڈالر جبکہ دبئی اسلامک بینک کو 420 ملین ڈالر واپس کئے۔

    جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرچار ارب پچاس کروڑ ڈالر کے رہ گئے جبکہ پاکستان کے پاس مجموعی ذخائر اب تقریبا دس ارب ڈالر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تیس دسمبر دوہزار بائیس تک اسٹیٹ بینک کے پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 11.42 ارب ڈالر پرتھے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چائنیز ڈیولپمنٹ بینک سےسات سو ملین اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالررواں ہفتے متوقع ہیں۔

    وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیرملکی امداد کا سہارا درکار ہے، جنیوا کانفرنس میں ایک اعشار پانچ ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے

    پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے

    کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 6.7 ارب ڈالر رہ گئے، ذخائر میں ایک کروڑ 49 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مزید1 کروڑ 15لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر9 دسمبر تک 12ارب57کروڑ2لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ مرکزی بینک کےزرمبادلہ ذخائرمیں 1کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ ذخائر6 ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کےزرمبادلہ ذخائرمیں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کےزرمبادلہ ذخائر5ارب87کروڑتک بڑھ گئے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 49 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے لگی

    پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے لگی

    کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے ، ذخائر 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے لگی اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی کمی ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوئے اور کمی کے بعد 7 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالرکم ہو کر 5 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں پچانوے کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور تیرہ ارب باہترکروڑ دس لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں اور حکومتوں کے تجارتی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ذخائرمیں کمی ہوئی ہے، قرضوں کی ری فنانسنگ کا عمل جاری ہے ، آنے والے ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئےگی۔

  • 2019 کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر سب سے کم سطح پر آگئے

    2019 کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر سب سے کم سطح پر آگئے

    کراچی : ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو کر 7.59 ارب ڈالر رہ گئے ، جو 2019 کے بعد سے سب سے کم سطح ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر میں چونتیس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جس کے بعد ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب چوبیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

    گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں تیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر گر کر 7 ارب59 کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

    اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر کم ہو کر پانچ ارب چونسٹھ کروڑ ننانوے لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل قرض اور یورو بانڈ سود ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے۔

    اس حوالے سے ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی اور 2019کےبعدزرمبادلہ کےذخائرسب سےکم سطح پرآگئے۔

  • وزیر خزانہ کی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے تمام کوششیں اور دعوے بے بنیاد نکلے

    وزیر خزانہ کی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے تمام کوششیں اور دعوے بے بنیاد نکلے

    کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوکر 14.06 ارب ڈالر رہ گئے، ذخائر میں 278 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی بہتری کے اقدامات کے دعوؤں کے باوجود پاکستان کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے تمام کوششیں اور دعوے بے بنیاد نکلے۔

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود دوست ممالک سے چار ارب ڈالرملنے کی اُمید بَر نہ آسکی۔

    سیاسی عدم استحکام نے دوست ملکوں کو پاکستان کی مدد کرنے پرشش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

    سیاسی عدم استحکام کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی کم ہوتے جارہے ہیں اور مجموعی ذخائر چودہ ارب چھ کروڑ ڈالر رہ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 278 ملین ڈالر کم ہوئے ، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس 8.34 ارب ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.72ارب ڈالرز کے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔

  • خطرے کی گھنٹی  ، زرمبادلہ کے ذخائر پہلی بار سنگل ڈیجٹ پر آگئے

    خطرے کی گھنٹی ، زرمبادلہ کے ذخائر پہلی بار سنگل ڈیجٹ پر آگئے

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر پہلی بار سنگل ڈیجٹ پر آگئے اور ذخائر 9 ارب 72 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں مالی سال میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر سنگل ڈیجٹ پر آگئے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے تین سے چھیاسٹھ ملین ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کم ہو کر 9 ارب باہتر کروڑ انتیس لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب چار کروڑ اسی لاکھ ڈالر پر ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر رواں ماہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو نو سو ملین ڈالر نہ ملے تو ملک مزید معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق حکومت نےایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے جبکہ بجلی پر تقریبا 4 روپے کا اضافہ کردیا جبکہ نیپرا نے پہلی جولائی سے بجلی مزید سات روپے اکیانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے ملک میں فی یونٹ بجلی چوبیس سے پچیس روپے کا ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے ماہرمعاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے یہاں ڈالرز کی گروتھ کم ہے ، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا تو عام آدمی پر بوجھ پڑے گا۔

    آئی ایم ایف کی شرائط ہوتی ہے آپ یہ کرینگے تو قرض ملےگا، گزشتہ حکومت نے اضافہ کرنا تھا انہوں نے بھی نہیں کیا، اس حکومت نے بھی پیٹرول کی قیمت میں وقت پر اضافہ نہیں کیا ، میں سمجھتا ہوں دونوں حکومتیں اس کی ذمہ داری ہے۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

    کراچی: قومی بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بیس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی، جس میں گیارہ جون تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

    ایس بی پی ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 16 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔

    مزید پڑھیں: ڈالرز کی برسات، زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری، کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ جون تک پاکستان کے تمام کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد ذخائر 7 ارب 16 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    ترجمان ایس بی پی کے مطابق مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کو ملا پر ملک کے مجموعی ذخائر 23 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

    اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

    کراچی : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تینتیس ماہ کی بلند ترین سطح بارہ ارب ترانوے کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ، ایک ہفتے کے دوران ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ستاسی لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 8 کروڑ ڈالر سے تجاوز  کر گئے، ایک ہفتے کے دوران ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں سترہ کرور ستاسی لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا ۔

    اسٹیٹ بینک کے ذرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، جو فروری دو ہزار اٹھارہ کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔

    دوسری جانب مسلسل چوتھے ماہ ملکی کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں رہا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس بڑھ کر اڑتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا، جو ستمبر میں پانچ کروڑنوے لاکھ ڈالر تھا۔

    جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکائونٹ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر خسارے میں تھا ، ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی خسارہ محدود رہنے سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں اضافہ ہوا۔