Tag: زرمبادلہ کے ذخائر

  • ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوگئے ، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ترپن کروڑپچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر آٹھ ارب چھبیس کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے زخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زائد جا پہنچے۔

    یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجارت کے فروغ ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر جبکہ ٹیکنیکل سپورٹ کے طور پر سات لاکھ پچاس ہزارڈالرز کے پیکج کی منظوری دی تھی۔

    مزید پڑھیں : آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کو قرضہ دے گا

    آئی ایم ایف،اے ڈی بی اوردیگرمالیاتی اداروں سےملنےوالی رقوم سے ملک کو درپیش مالی مسائل کےحل کرنےمیں مدد ملےگی۔

    معاشی ماہرین کاکہنا ہے پاکستان کو آئندہ تین برسوں میں مختلف بیرونی ادائیگیوں کیلئے پچپن سے ساٹھ ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

  • چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول

    چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول

    کراچی : چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے بتایا ہے کہ چین سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، اس بات کی ترجمان وزارت خزانہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو2.1ارب ڈالر فراہم کردیئے ہیں.

    اس رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام آئے گا، ترجمان کے مطابق چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای سے مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    اسٹیٹ بینک کو چین سے15ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنے والے یوان کی مالیت2.1ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے15ارب یوان قرض لیا ہے۔

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

    کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 46 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    [bs-quote quote=”کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”اسٹیٹ بینک”][/bs-quote]

    دوسری جانب مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت میں 62 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 8 ارب 3 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کمرشل بینکوں کے پاس موجودہ ذخائر 6 ارب 75 کروڑ 16 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6 ارب 77 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

  • سعودی امدادی پیکج کے مزید ایک ارب ڈالرپاکستان کو موصول

    سعودی امدادی پیکج کے مزید ایک ارب ڈالرپاکستان کو موصول

    کراچی: وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے نتیجے میں پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    ترجمان اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ آئندہ سال جنوری میں سعودی عرب سے وعدے کے مطابق ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائے گی، جس سے ذرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی اور پاکستانی روپے کو استحکام ملے گا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر برادر ملک نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

    سعودی عرب نے اپنے وعدے کے مطابق گزشتہ ماہ ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کئے تھے اور رواں ماہ مزید ایک ارب ڈالر دپازٹ کردئیے گئے ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی ڈپازٹس سے پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی جارہی تھی اور اس کی نسبت ڈالر اوپر جارہا تھا جس سے ملک کے بیرونی قرضوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کا حجم بھی کم ہوگا۔

  • رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

    رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈکی مد میں35کروڑ ڈالر مل گئے ہیں جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 22 ارب 15 کروڑ تک پہنچ گیا ہے جب کہ گزشتہ چند ماہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جس کے معیشت میں منفی اثرات رونما ہو رہے تھے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں خوشخبری سنائی گئی ہے کہ رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیوں اور در آمدادت و بر آمدات میں اضافے کی امید کی جا رہی ہے جو کہ معیشت کی بحالی میں مددگار ثابت ہو گی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کےذخائر میں اضافے کی وجہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 35 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ہے جس کے وجہ سے زرمبادلہ کاحجم 22 ارب 15کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثر پڑے گا۔

  • کراچی : زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    کراچی : زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    کراچی : پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 23ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے.

    تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم جولائی 2016کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 1 ارب 31کروڑ 91لاکھ ڈالر کے اضافے سے 23ارب 8 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے.

    ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے پاس موجود سرکاری ذخائر 1ارب 30کروڑ 93لاکھ ڈالرکے اضافے سے 18ارب 12کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 98لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب95کروڑ 60لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں.

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بیرونی ذرائع سے ملنے والے 1ارب 34کروڑ ڈالر کی وجہ سے ہوا ہے جن میں 50 کروڑ 10لاکھ ڈالر آئی ایم ایف کے قرضوں کے پروگرام کے تحت موصول ہوئے ہیں،گزشتہ ہفتے کے دوران ورلڈ بینک سے 50کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 30کروڑ 70لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے.

    یکم جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی واپسی کی مد میں 5کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں.

    یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 11ارب 63کروڑ 89لاکھ ڈالر کا اضافہ عمل میں آیا ہے.