Tag: زرمبادلہ

  • رواں مالی سال کا پہلا مہینہ، برآمدات میں کمی

    رواں مالی سال کا پہلا مہینہ، برآمدات میں کمی

    کراچی: رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی اہم برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی برآمدات میں سات فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    گزشتہ سال خوراک، ٹیکسٹائل، چمڑے، سرجیکل گڈز، قالین سمیت اہم برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، اعداد وشمار کے مطابق برآمدات چھ اعشاریہ آٹھ چھ فیصد کمی کے بعد ایک ارب سینتالیس کروڑ چورانوے لاکھ ڈالر رہی تھی۔

    اعداد وشمار کے مطابق خدمات کے شعبے کی برآمدات میں بھی گزشتہ ماہ تریپن فیصد کی کمی ہوئی گزشتہ ماہ خدمات کی برآمادت کا حجم بتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر رہی۔

    دوسری جانب ویمن چیمبر کی کمیٹی برائے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی چیئرپرسن تبسم انوار نے کہا ہے کہ ایک مہینے میں ٹیکسٹائل کی برامدات میں چار فیصد کمی تشویش ناک ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ زرمبادلہ اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سال جولائی میں ٹیکسٹائل کی برامدات 982.6 ملین ڈالر تک گری ہیں جو گزشتہ سال جولائی 1.02 ارب ڈالر تھیں،جی ایس پی کی سہولت ، جولائی 2015 میں ٹیکسٹائل پالیسی میں برامدکنندگان کو ترغیبات دینے اور موجودہ بجٹ میں مختلف سہولتیں دینے کے باوجود ٹیکسٹائل کی برامدات میں کمی سے حکومت کی پالیسیوں کی کمزوری کا پتہ چلتا ہے۔

    تبسم انوار نے کہا کہ اس صورتحال میں ایکسپورٹ پالیسی میں 2018 ء تک برامدات کو 35ارب تک بڑھانے کا ہدف مذاق بن کر رہ گیا ہے کیونکہ ایکسپورٹ پالیسی کے اعلان کے بعد برامدات میں اضافہ نہیں ہو سکا ۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برامدات کے ساتھ اسکی استعداد بھی تیزی سے گرتی جا رہی ہے جس پر فوری توجہ دی جائے۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں، اسحاق ڈار

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہا ہے کہ مالیاتی پالیسی کے نتائج سامنے آرہے ہیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ قراردینے والے پنڈتوں کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ملکی کرنسی مستحکم جبکہ ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،ایف بی آر کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد کردیا ہے تاہم مستقبل میں معاشی استحصالی کا عمل جاری رہے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ تین سال میں بجٹ خسارہ 8.8سے 4.5پر لے آئے جبکہ تین سال میں ٹیکس محاصل میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • جون کےآخرتک زرمبادلہ کےذخائر22ارب ڈالرسے تجاوز کرجائیں گے

    جون کےآخرتک زرمبادلہ کےذخائر22ارب ڈالرسے تجاوز کرجائیں گے

    کراچی: رواں سال جون کے آخر تک پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائربائیس ارب ڈالر سے تجاوزکرجائیں گےجو پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے.

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے آخرتک زرمبادلہ کے ذخائراکیس ارب ساٹھ لاکھ ڈالر تھے.

    پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان دسویں جائزے کےمذاکرات میں پاکستان کو اکیاون کروڑدس لاکھ ڈالر قرض فراہم کرنے کی سفارش کی گئی جو ستائیس جون کوجاری کردیے جائیں گے.

    اکیاون کروڑدس لاکھ ڈالرکی منتقلی کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرسترہ ارب اکتیس کروڑڈالر ہوجائیں گے جبکہ دوسرے کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب اسی کروڑ ڈالر رہنے کی توقع ہے.

    آئی ایم ایف کی جانب سے قسط کی منتقلی کےبعدپاکستان کےزرمبادلہ کےذخائربائیس ارب گیارہ کروڑ ڈالر ہوجائیں گے.

  • زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کے باوجود ڈالر کی قدرکم نہ ہو سکی

    زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کے باوجود ڈالر کی قدرکم نہ ہو سکی

    اسلام آباد :تین ماہ کے بعد ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو دو روپے ہوگئی
    کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی روپے کی قدر میں استحکام نہ لاسکا۔

    اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ اور دیگر غیر ملکی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ کاباعث ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو دو روپے پچیس پیسے میں فروخت ہورہا ہے ۔

    جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے پچانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ معاشی تجریہ کاروں کے مطابق روپے کی قدر میں ہوتی کمی کی وجہ معاشی سست روی ہے۔

  • زرمبادلہ کےذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    زرمبادلہ کےذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    کراچی :ملکی خزانےمیں ایک ارب بائیس کروڑ ڈالر آنےسےملکی زرمبادلہ کےذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اُنیس دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے ڈالر ڈپازٹس میں ایک ارب پانچ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

    جس سے پاکستان کے پاس ڈالر ذخائر کی مجوعی مالیت پندرہ ارب دس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے آئی ایم ایف و دیگر ذرائع سے پاکستان کو ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

    جبکہ اسی دوران پاکستان نے بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں گیارہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کیں۔

  • حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

    حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا

    گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مالی سال 2012-13ءکے دوران حلال گوشت کی برآمدات سے 211.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

    ادارہ شماریات کے اعداودشمار کے مطابق اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران حلال گوشت کی برآمدات میں 19.1 ملین ڈالر کا حوصلہ افزاءاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران متفرق غذائی اجناس کی برآمدات سے 4393.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ چاولوں ‘ مچھلی ‘ پھلوں اور تیل دار اجناس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔

  • پاکستان 1ارب ڈالرکے اسلامی بانڈزجاری کرے گا

    پاکستان 1ارب ڈالرکے اسلامی بانڈزجاری کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان 1ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز جاری کرے گا تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا،۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسلامی بانڈز کا اجراءرواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے 2ارب ڈالر کے یورو بانڈز عالمی مارکیٹ میں فروخت کئے تھے،اس کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی بانڈز کے اجراءپر غور کیا جا رہا ہے ۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی بانڈز کے اجراءکا مقصد ایسے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو سود سے پاک سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں۔