Tag: زرنش خان

  • زرنش خان کی منفرد انداز میں سالگرہ منانے کی تصاویر و ویڈیو

    زرنش خان کی منفرد انداز میں سالگرہ منانے کی تصاویر و ویڈیو

    پاکستان کی سابقہ معروف اداکارہ زرنش خان نے سالگرہ مناتے ہوئے اپنی خوبصورت نئی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد نامور پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی زرنش خان نئی تصاور اور ویڈیو شیئر کی ہے جس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

    زرنش خان کی نئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی 30ویں سالگرہ کے کیک اور خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویروں کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    2021 میں مذہب کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی زرنش خان  کی تصاویر و ویڈیو میں منفرد بات یہ ہے کہ وہ حجاب میں ہیں جنہیں دیکھ کر مداح اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    زرنش خان کی اس پوسٹ پر اُن کے مداح و معروف شخصیات اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دے رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ 2021ء میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کے بعد اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام سے اپنی تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

    زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں

    انہوں نے لکھا تھا کہ ’یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں، کیا مقصد ہے دنیا میں آنے کا، کیا فرائض ہیں سب بھولے بیٹھے ہیں۔‘

    زرنش خان کا کہنا تھا کہ ’نہ اخلاقیات، نہ انسانیت، نہ اصول، نہ احسان، نہ احساس اور نہ خیال بس سب دنیا کی دوڑ میں ہیں، کاش کہ ہم کو خاص طور پر مجھے اللہ پاک ہمیشہ کے لیے ہدایت دے دیں۔‘

  • زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی، ویڈیو میں وہ ایک دریا کنارے موجود ہیں۔

    معروف اداکارہ زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں اداکارہ کسی سیاحتی مقام پر نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں پس منظر میں ایک شعر گونج رہا ہے جسے انہوں نے کیپشن میں بھی لکھا، ’بہت دنوں بعد آج یہ میرا دل یہی سوچ کر رو دیا، کہ آخر ایسا کیا پانا تھا مجھے کہ میں نے خود کو کھو دیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    ان کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.4 ملین ہے۔

  • زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر

    زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر

    معروف اداکارہ زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں، مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ سرخ رنگ کے عروسی لباس کے ساتھ تمام سولہ سنگھار سے سجی دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بالی ووڈ کے ایک گانے کی سطر لکھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں ان کی تعریفیں کیں۔

    زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے نے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.4 ملین ہے۔

  • زرنش خان کس کے بغیر نہیں رہ سکتیں؟

    زرنش خان کس کے بغیر نہیں رہ سکتیں؟

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ایک فین کی بنائی ہوئی ویڈیو پوسٹ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو ان کے کسی فین نے بنائی ہے۔

    ویڈیو میں زرنش کے کسی ڈرامے کا منظر ہے جس میں وہ روتی ہوئی کہہ رہی ہیں، مجھے مرنا قبول ہے لیکن میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔

    اس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کی ویڈیو ہے جس میں وہ لوگوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    زرنش نے لکھا کہ لوگ آج کل بے حد تخلیقی ہوگئے ہیں، ویسے یہ ویڈیو سچ ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں سابق وزیر اعظم کو ٹیگ بھی کیا۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں کئی فنکاروں نے آواز اٹھائی ہے اور زرنش خان بھی ان میں شامل ہوگئی ہیں۔

  • زرنش خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    زرنش خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سرد موسم کی مناسبت سے جیکٹ پہن رکھی ہے، زرنش خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اسلام آباد کی سرد راتیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا اور اداکاری کی تصاویر کی تعریف بھی کی گئی۔

    زرنش خان نے انسٹاگرام پر مزید تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ کوٹ پہنے پوز دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    واضح رہے کہ اداکارہ زرنش خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’سن یارا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، زرنش اس کے علاوہ بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

    یا رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ نے اپنی اس تصویر پر رنگت کے بارے میں تبصرہ کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’گندمی رنگت کا ہونا گناہ ہے کیا؟ جو گندمی رنگت کے ہیں وہ نہ جئیں تو کیا مرجائیں؟ لوگوں بڑے ہوجاؤ اتنی بناوٹی اور چھوٹی سوچ رکھنا بند کرو۔‘

    زرنش خان کا کہنا تھا کہ ’رنگ روپ اللہ کی دین ہے، ہمیں اس کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم ان بدنصیب لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کے پاس کھانا، رہنے کے لیے چھت نہیں ہے، ان کے پاس صرف ایک دل ہے جس سے وہ اس تحفے کے لیے شکر گزار ہیں اور وہ ان کی زندگی ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز لاجواب ہے، حسن لوگوں میں یا چیزوں میں نہیں خود کی نظروں میں ہوتا ہے۔‘

    مداحوں کی جانب سے زرنش خان کے خیالات کو سراہا گیا تھا اور ان کی مثبت سوچ کی تعریف کی گئی تھی۔

  • زرنش خان کو ملا شاندار سرپرائز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    زرنش خان کو ملا شاندار سرپرائز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، انہوں نے اپنی سالگرہ متحدہ عرب امارات میں منائی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل سن یارا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زرنش خان نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

    اپنی سالگرہ پر انہوں نے یونی کورن کیک کاٹا اور بتایا کہ یہ ان کی شوہر کی جانب سے ان کے لیے سرپرائز تھا۔

    اپنی پوسٹ میں زرنش نے لکھا کہ ان کے شوہر نے انہیں کام کا کہہ کر گھر سے باہر بھیجا، وہ اس وقت مشکوک ہوگئی تھیں تاہم بعد ازاں یہ انہی کے لیے ایک شاندار سرپرائز نکلا۔ زرنش نے اس سرپرائز پر اپنے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    #birthdaysurprise #xarnishkhan #unicorncake #fancycakes #gateaux #cheekylittleparties #uae🇦🇪

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan) on

    ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔

    خیال رہے کہ زرنش خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 لاکھ ہے۔

  • ماں کو کینسر اور ڈرامے کی شوٹنگ، اداکارہ پر کیا گزری؟

    ماں کو کینسر اور ڈرامے کی شوٹنگ، اداکارہ پر کیا گزری؟

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے  زندگی کا تلخ تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کینسر میں مبتلا تھیں اورمیں کراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے ایک انٹرویو کے دوران کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے بہت ہی سادہ سی لڑکی ہوں میرے لیے سب سے پہلے میرے اہلخانہ ہیں اس کے بعد دوست و دیگر احباب کو ترجیح دیتی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں زرنش نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی ایک اداکار یا اداکارہ پسندیدہ نہیں ہے کیونکہ کسی ایک کا نام لے دوں گی تو دوسروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی اس لیے تمام ہی فنکار اچھے ہیں۔

    زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والا رسپانس اچھا ہوتا ہے، مداح میرے کردار کو پسند کرتے ہیں اور اس میں کوئی کمی ہو تو اصلاح بھی کردیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ زرنش خان پاکستان میڈیا انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے، زرنش خان کے بولنے کے انداز اور اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

    خیال رہے کہ زرنش خان ان دنوں نجی ٹی وی چینلز پر دو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، اس سے قبل وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی سالگرہ پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرچکی ہیں۔