Tag: زرین خان

  • ’کترینہ کیف کی وجہ سے۔۔۔‘ زرین خان کا باڈی شیمنگ کا سامنا کرنے کا انکشاف

    ’کترینہ کیف کی وجہ سے۔۔۔‘ زرین خان کا باڈی شیمنگ کا سامنا کرنے کا انکشاف

    بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں انہیں اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرین خان نے حالیہ انٹرویو میں کیریئر کے شروعات اور اپنی ڈیبیو فلم ’ویر‘ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ویر کے بعد کی زندگی میرے لیے بہت بری رہی، مجھے اس پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، فلم اتنی بڑی تھی، یہ اب بھی میرے لیے زندگی بدلنے والا لمحہ ہے، شروع میں مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی کہ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف بہت خوبصورت ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ انڈسٹری میں میرے لیے چیزیں بالکل برعکس ہوگئیں، میرا وزن بہت زیادہ تھا اور کترینہ کیف سے موازنہ بہت بڑا تھا لیکن اس کا برا اثر ہوا، میں انڈسٹری میں اکیلا پن محسوس کرتی تھی ، انڈسٹری میں  زیادہ تر لوگوں کو نہیں جانتی تھی۔

    زرین خان نے بتایا کہ میں صرف پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے نام جانتی تھی لیکن ان کو چہروں سے نہیں جانتی تھی، اس وجہ سے سب کو لگتا تھا کہ میں مغرور ہوں کیونکہ مجھے سلمان خان نے لانچ کیا۔

    زرین نے مزید بتایا کہ مجھے اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا میں اپنے گھر سے نکلنے سے بھی ڈرتی تھی کیونکہ لوگ میرے کپڑوں پر تبصرہ کرتے تھے، میرے وزن پر بولا گیا اس لیے میں گھر سے نہیں نکلتی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zareen Khan ✨ (@zareenkhan)

    واضح رہے کہ کام کے محاذ پر زرین خان نے آخری مرتبہ 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • زرین خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

    زرین خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مداحوں کو پشتو میں پیغام دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرین خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری بہت خواہش ہے پاکستان کے شمالی علاقے وادی سوات میں جائیں جہاں سے ان کے نانا کا تعلق ہے۔

    زرین خان نے بتایا کہ ان کے نانا سوات سے ہیں اور وہ 15 اگست 1947 کو آزادی سے پہلے ہی بھارت آگئے تھے وہ اکثر سوات کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں جب ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو اندازہ ہوا کہ سوات بہت خوبصورت جگہ ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ دعا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات ٹھیک ہوجائیں تو وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کرسکیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا اگرچہ ضروری ہے، لیکن وہ پشتو کے چند الفاظ ہی بول پاتی ہیں۔

    انہوں نے اپنی نانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انکی نانی زندہ تھیں تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی، انکی امی، خالائیں اور نانا نانی آپس میں پشتو میں ہی بات کرتے تھے، لیکن انہوں نے پشتو نہیں سیکھی۔

    زرین خان نے انٹرویو کے دوران پشتو کا ایک مشہور جملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے پشتون مداحوں سے کہیں گی ”پخیر راغلے“۔

    زرین خان نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق بالکل نہیں تھا اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ فلم انڈسٹری کا حصہ بنیں گی لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

    واضح رہے کہ زرین خان نے فلم ویر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ریڈی، ہاؤس فل ٹو، وجہ تم ہو، اکثر، ہیٹ اسٹوری تھری ودیگر شامل ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی

    بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک شخص نے بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو چھونے کی کوشش کی جس پر زرین خان نے اسے تھپڑ دے مارا پھر وہاں موجود افراد نے بھی مداح کی خوب دھلائی کی۔

    رپورٹ کے مطابق زرین خان نے بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچنگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں جہاں ان کے گرد لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا تھا۔

    اسٹور کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جب وہ واپس جارہی تھیں تو ان کے لیے گاڑی تک پہنچنا مشکل ہوگیا تاہم گارڈز کی مدد سے وہ گاڑی کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ ایک مداح نے انہیں غیراخلاقی طریقے سے چھوا جس پر اداکارہ نے اس کی خوب پٹائی کی۔

    مزید پڑھیں: زرین خان کی کارسے اندوہناک حادثہ

    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو اکثر اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ کہیں جاتے ہیں تو مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے۔

    یاد رہے کہ زرین خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں دبنگ خان کی فلم ’ویر‘ سے کیا تھا جو باکس آفس پر کامیاب رہی تھی، جس کے بعد زرین خان کے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھل گئے تھے۔

    کچھ عرصہ انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد انہوں نے ہارر فلم ’1921‘ کا انتخاب کیا جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔

  • زرین خان کی کارسے اندوہناک حادثہ

    زرین خان کی کارسے اندوہناک حادثہ

    ممبئی: بھارتی اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات بھارتی شہر گوا کے علاقے انجونا میں بدھ کو رات گئے پیش آیا ، 31 سالہ نوجوان گاڑی کے نیچے روندا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام نتیش گورا ل ہے اور وہ ماپوسا نامی قریبی علاقے کا رہائشی تھا۔ حادثے کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ماپوسا کے اسیلو نامی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ سر میں آنے والی سنگین چوٹوں کی
    تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کارمیں اداکارہ زرین خان اوران کے ڈرائیورعلی عباس دونوں موجود تھے، ہم حادثے کی تفتیش کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روزقبل بھی اداکارہ زرین خان اپنی مینیجرکے باعث خبروں کی زینت بنی تھیں انہوں نے اپنی سابق مینجرکے خلاف دھوکا اور فریب کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی ویب سائٹ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ زرین خان پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں جس کی زرین خان نے تردید کردی ہے۔

    ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ زرین خان کو فخر زمان کا لک، ہیئر اسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھی ہیں۔

    تاہم زرین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی تھی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنی خاتون منیجر کیخلاف ہراسگی کا مقدمہ درج کرادیا

    بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنی خاتون منیجر کیخلاف ہراسگی کا مقدمہ درج کرادیا

    ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان نے اپنی سابقہ خاتون منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، ان کا کہنا ہے کہ انجلی اتھ نے انہیں نازیبا میسیجز بھیج کر ہراساں کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 31سالہ بھارتی اداکارہ زرین خان نے ممبئی کے کھار پولیس تھانے میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان کی سابقہ منیجر انجلی اتھ کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں مدعی زرین خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابقہ مینیجر انجلی اتھ کی جانب سے رقم کے لین دین کے معاملے پر مجھ کو انتہائی نازیبا پیغامات بھجوائے گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس کی وجہ سے میرے خلاف انڈسٹری میں بے ہودہ اور اور نازیبا افواہیں گردش کررہی ہیں۔

    زرین خان کا مزید کہنا ہے کہ ان الزامات کی وجہ سے میری ساکھ خراب ہوئی ہے اور وہ اب بھی میرے نام پر لوگوں سے رقم بٹور رہی ہے۔

    اس حوالے سے زرین خان کے وکیل رضوان صدیقی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خاتون کی عزت اور ساکھ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اس لیے کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ کرادار کشی پر اتر آئے۔

    علاوہ ازیں ممبئی پولیس نے بھی مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ معاملے کی تفتیش کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچ کر ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ اس منیجر نے ان کو کس طرح کے پیغامات بھیجے یا دھمکیوں کی کیا نوعیت ہے۔

  • زرین خان نے پاکستانی کرکٹر کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی

    زرین خان نے پاکستانی کرکٹر کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی

    ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے تعلقات کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ زرین خان پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں جس کی زرین خان نے تردید کردی ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لک، ہیئر اسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھی ہیں۔

    دوسری جانب زرین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہےکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کسی بھارتی اداکارہ کے تعلقات کو پاکستانی کرکٹر کے ساتھ جوڑا گیا ہے، اس سے قبل نامور کھلاڑی شعیب اختر اور شاہد آفریدی کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا میں اس طرح کی من گھڑت رپورٹیں شائع ہوتی رہی ہیں۔

  • معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر وائرل، کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر وائرل، کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

    ممبئی: شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی ماضی، حالیہ اور مستقبل کی اپ ڈیٹس شیئر کرسکیں۔

    شوبز شخصیات کی جانب سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر  اس قدر وائرل ہوتی ہے کہ کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    دیکھیں: تصویرمیں کون کون سے بالی ووڈ اداکار موجود ہیں؟

    اسے بھی دیکھیں: مہوش حیات بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ اداکارہ کی تصویر وائرل

    آج ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ کی خوبرو حسینہ زرین خان کی جنہوں نے اپنے بچن کی تصویر خود شیئر کی اور انسٹاگرام پر لکھا کہ ’یہ اُس وقت کی بات ہے جب میں خوبصورت اور معصوم نظر آتی تھی اور اب ایسا ہوگیا‘۔

    مداحوں نے بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر دیکھی تو اُس کے جواب میں حسین ، حوبصورت اور اچھی لگ رہی ہیں جیسے کمنٹس کیے اور کئی صارفین نے اسے شیئر بھی کیا۔

    واضح رہے کہ  زرین خان چودہ مئی انیس سو ستاسی کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں،انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی، انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2009 میں فلم ویر میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بچپن سے ہی گلوکارہ بننا چاہتی تھی،زرین خان

    بچپن سے ہی گلوکارہ بننا چاہتی تھی،زرین خان

    ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اور خوبرو اداکارہ زرین خان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں گلوکارہ بننا چاہتی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے ماڈل و اداکارہ زرین کا کہنا تھا کہ بچپن سے ان کا خواب تھا کہ وہ گلوکارہ بنیں ، انہوں نے کہا کہ اُمید ہے مستقبل میں گلوکاری کروں۔

    بوس و کنار کے مناظر عکس بند کروانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنے والوں کی نظر میں کچھ اور ہوتا ہے لیکن جب آپ خود ایسے مناظر ریکارڈ کروارہے ہوتے ہیں تو بڑی مشکل درپیش ہوتی ہے کیونکہ بہت سارے لوگ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔

    afzal-khan

    زرین خان نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی میں مرد اداکار کے ساتھ رومانوی سین کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    حال ہی میں اداکار فضل خان کے ساتھ لانچ کی جانے والی میوزک ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران فضل خان بہت شرما رہے تھے۔ یاد رہے کہ اداکارہ زرین خان ہیٹ اسٹوری تھری جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔

  • بالی ووڈ کی 5 ایسی اداکارائیں جنہیں سلمان خان نے متعارف کروایا

    بالی ووڈ کی 5 ایسی اداکارائیں جنہیں سلمان خان نے متعارف کروایا

    مندرجہ بالا چند وہ اداکاراوں کی فہرست ہے جن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں لیجنڈ اداکار سلمان خان نے متعارف کروایا ہے۔

    سلمان خان ایک بڑا دل رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے پالی ووڈ میں ہمیشہ اپنے ساتھی اداکاروں کی کامیابی میں مدد کی ہے۔

    کترینہ کیف

    جب ہم سلمان خان کے ساتھ منظر وام پر آنے والی اداکاراوں کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے کترینہ کیف کا نام ذہن میں آتا ہے، خوبرو اداکارہ پہلی فلم بوم میں شائقین کو متاثر نہیں کر پائی تھیں تاہم سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی پروڈکشن میں بنے والی فلم میں وہ سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں ، فلم کی کامیابی کے بعد کترینہ کے لئے کامیابی کے دروازے کھل گئے۔

    سوناکشی سہنا

    اداکارہ سوناکشی سہنا ان چند  مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے راتوں رات کامیابی اور شہرت حاصل کی،سوناکشی 2010 میں پہلی بار سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ میں منظر عام پر آئیں، سوناکشی کو پلک جھپکتےہی سپر اسٹار بننے میں سلمان نے ان کی مدد کی ، جس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار بنھاتے ہوئے نظر آئی جس میں دببنگ، دببنگ 2 ، سن آف سرادر اور لوٹیرا شامل ہیں۔

    زرین خان

    زرین خان بھی ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں جن کو سلمان خان نے متعارف کروایا تھا،ان کی پہلی فلم ’ویر‘ کی کامیابی کے بعد ان کو ایک گانے سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے بھی منتخب کیاگیالیکن وہ بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوانہیں پائیں۔

    ازابیل کیف

    کترینہ کیف کی بین الاقوامی شہرت کے بعد سلمان خان نے ان بہن ازابیل کیف کو بھی متعارف کروایا ۔

    ڈیزی شاہ

    ڈیزی شاہ تین سال تک گنیش آرچیا کی اسسٹینٹ کوریوگرافر رہیں تاہم سلمان خان کی نظر پڑنے کے بعد ان کو بالی ووڈ فلم جے ہو میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا۔لیکن ان یہ فلم مایوس کن رہی اور باکس آفس پر بھرپور اثر انداز نہیں ہو پائی۔

  • اداکارہ زرین خان آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    اداکارہ زرین خان آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی: فلم ’ویر‘ میں اداکار سلمان خان کی ہیروئن کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ زرین خان 28 برس کی ہوگئی ہیں۔

     زرین خان چودہ مئی انیس سو ستاسی کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں،انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔ زرین خان نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔اسکے بعد دو ہزار نو میں فلم ویر کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

    اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان جلوہ گر ہوئے تھے، زرین خان کی مقبولیت کا ایک راز بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف سے مشابہت بھی ہے، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کی لک کترینا جیسی ہے۔

    11109593_979875405368025_2137464560529726634_n

    اداکارہ نے اپنے مختصر سے کریئر میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا جو کہ دو ہزار گیارہ میں آنے والی فلم ریڈی کا گانا، کیریکٹر ڈھیلا تھا، اس گانے نے اداکارہ کی مقبولیت میں خوب اضافہ کیا۔

     ہندی فلموں کے علاوہ زرین نے تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ میں ویر کے بعد انہوں نے ہاؤس فل ٹو میں کام کیا جس میں انکی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔