Tag: زعیم قادری

  • ن لیگ کو شہباز شریف نے تباہ و برباد کردیا، زعیم قادری

    ن لیگ کو شہباز شریف نے تباہ و برباد کردیا، زعیم قادری

    رہنما عوام پاکستان پارٹی زعیم قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو شہباز شریف نے برباد کردیا، الیکشن کی رات تک نواز شریف وزیر اعظم تھے، ان کے ساتھ گھر سے ہی ہاتھ ہوگیا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بھائی کو ایموشنل بلیک میل کرتے ہیں۔

    زعیم قادری نے کہا کہ پہلے ہی کہ دیا تھا کہ لاہور کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ن لیگ پورے لاہور سے ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو پڑے اور حکومت ن لیگ نے بنائی، فارم 45 اور 47 سب کے سامنے ہے خود فیصلہ کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ن لیگی رہنما سے پوچھ لیں کہ این اے 130 سے کون جیتا تھا وہ یہی کہے گا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جیتی تھیں نواز شریف کو شکست ہوئی۔

    ن لیگ کے سابق رہنما نے کہا کہ نوازشریف کو نمبر نہیں ووٹوں کی ضرورت پڑے گی، خاکستر ہوتی ن لیگ کو بچانے کیلیے ضروری ہے کہ الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرلیں، ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کا قصور یہ تھا کہ وہ ووٹ کو عزت دو کی بات کرتا تھا۔

    حکومت کی مدت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری نے کہا یہ حکومت اپنی مدت پوری کر ہی نہیں سکتی اور نہ ہی اس کو یہ حق حاصل ہے کیونکہ یہ عوام کی منتخب حکومت نہیں ہے، انہیں خود اقتدار کو چھوڑ دینا چاہیے۔

  • لوگوں نے نوازشریف کا استقبال نہ کر کے زندہ دل ہونے کا ثبوت دیا، زعیم قادری

    لوگوں نے نوازشریف کا استقبال نہ کر کے زندہ دل ہونے کا ثبوت دیا، زعیم قادری

    لاہور: مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ لوگوں نے نوازشریف کا استقبال کرنے سے انکار کردیا، کچھ کارکنان گلیوں میں پھر کر ٹریفک جام کرتے رہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی قیادت منصوبہ بندی کے تحت نوازشریف کے استقبال کے لیے دیر سے نکلی، امیر مقام کو خیبرپختونخواہ سے ایک روز پہلے ہی نکل جانا چاہیے تھا۔

    اُن کا کہنا تھا اس سے زیادہ لوگ تو ہم نے مشرف دور میں جمع کیے تھے، مگر کل لاہور والوں نے عدالت سے سزا یافتہ شخص کا استقبال نہ کر کے زندہ دلی کا ثبوت دیا اور انہوں نے ثابت کردیا کہ پنجاب کا دارالحکومت کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: مجرم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بیرکوں میں منتقل کردیا گیا

    زعیم قادری نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوارآخر کیوں اپنے حلقوں میں منہ چھپاتے پھر رہے ہیں؟  لاہوروالوں نے کل نوازشریف کاحال برا کردیا۔

    واضح رہے کہ نیب عدالت سے سزا یافتہ نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی گزشتہ روز لندن سے وطن واپس پہنچے تھے، لاہور ائیرپورٹ پر انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بتاؤں گا لاہور اور پنجاب کسی کی جاگیر نہیں،زعیم قادری

    مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نے لندن روانگی سے قبل کارکنان سے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی تعداد میں لاہور ائیرپورٹ استقبال کے لیے پہنچیں مگر گزشتہ روز ایسا کچھ نظر نہیں آیا ، نگراں صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے  اقدامات بھی کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بتاؤں گا لاہور اور پنجاب کسی کی جاگیر نہیں،زعیم قادری

    بتاؤں گا لاہور اور پنجاب کسی کی جاگیر نہیں،زعیم قادری

    لاہور : مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے لاہور یا پنجاب کسی کی جاگیر نہیں ،25 جولائی کو ثابت ہو جائے گا کہ لاہور قبرستان نہیں ہے ،فیصلہ اٹل ہے، اپنی منزل کی طرف تنہا چلوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے منحرف رہنما زعیم قادری نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوٹس آج ہی موصول ہوا تھا، صاف پانی کیس کے حوالے سے سوال جواب کئے گئے، میری بیگم ڈائریکٹر تھیں، جنہوں نے بعد میں استعفی دے دیا تھا جبکہ بھائی صاف پانی کمپنی میں بغیر کسی تنخواہ کے کام کر رہے تھے۔

    زعیم قادری نے واضح کیا کہ وہ پنجاب اور لاہور کے زندہ ہونے کی جنگ لڑ رہے ہیں، پورا پاکستان اور دیگر ممالک کے لوگ انہیں سپورٹ کر رہے ہیں، 25 جولائی کو ثابت ہو جائے گا کہ لاہور قبرستان نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، علیم خان کامشکورہوں مگرمیں منزل کی طرف تنہا چلوں گا، اگر الزام ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دوں گا۔

    ن لیگ کے منحرف رہنما نے کہا کہ لاہور یا پنجاب کسی کی جاگیر نہیں،لوگوں کیلئے لڑوں گا، کچھ لوگ ہیں جو کہتے ہیں پنجاب اور لاہور ان کی جاگیر ہے، بتاؤں گا لاہور اور پنجاب کسی کی جاگیر نہیں۔

    زعیم قادری کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی ہار گیا پھر بھی میری ہی جیت ہوگی، عوام کو سب پتہ ہے، میرا فیصلہ اٹل ہے،اپنی منزل کی طرف تنہا چلوں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زعیم قادری کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ، ،ہم خیال رہنماؤں سے رابطے، ذرائع

    زعیم قادری کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ، ،ہم خیال رہنماؤں سے رابطے، ذرائع

    لاہور : مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم حسین قادری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نام پاکستان مسلم لیگ نظریاتی رکھے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے منحرف رہنما زعیم قادری نے جماعت سے علیحدگی کے بعد اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے جماعت کی تشکیل اور شمولیت کے حوالے سے مختلف علاقوں سے ہم خیال رہنماؤں سے رابطہ بھی کیا ہے، زعیم قادری ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ ن لیگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے، کسے نہیں پتہ کہ ن لیگ میں کیا ہورہا ہے؟

    ہمارے ساتھ قسمیں کھاتے تھے کہ ہم شریف لوگ ہیں، ہمیں کیا پتہ تھا کہ یہ لوگ کیا ہیں، انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالغفور اندر کے آدمی تھے انہیں زیادہ معلوم ہے، مجھے تو ن لیگ کے اندر اتنا جانے ہی نہیں دیا جاتا تھا،

    زعیم قادری کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف نے پانامہ کیس کے حوالے سے اسمبلی میں تقریر کی تو میں خوش تھا لیکن جب وہ ان ثبوتوں کو عدالت میں پیش نہیں کرپائے تو کیس نیب کورٹ میں چلا گیا میں آج بھی کہتا ہوں کہ پانامہ کیس کے بجائے اقامہ پر نااہلی کا فیصلہ نہیں آنا چاہیئے وہ کمزور فیصلہ تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں2007سے سوالات اٹھا رہا تھا جس پر مجھے پارٹی میں ناپسند کیا جانے لگا، پارٹی کے لوگ مجھے کہتے تھے کہ تم بولتے بہت ہو، مجھ پر کوئی الزام لگائے تو اس کے ثبوت بھی پیش کرنے چاہئیں، زعیم قادری نے بتایا کہ ن لیگ نےمجھے دو ٹکٹ دیئے جو میں نے واپس کردیئے۔

    مزید پڑھیں: زعیم قادری کی ن لیگ سے بغاوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری نے بتایا کہ مجھے بتایا گیا تھا لندن کی پراپرٹی 1968میں خریدیں گئیں تھیں، جب میں نوازشریف کا ترجمان تھا تو مجھے دستاویزات دکھائی گئیں، جس نے مجھے کاٖغذات دیئے تھے اسی سے پوچھیں، مجھے نہیں پتہ تھا لندن میں جائیدادیں کس کی ہیں مجھے تو جو کہا جاتا تھا میں وہی میڈیا میں کہہ دیا کرتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا: احسن اقبال

    زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا: احسن اقبال

    لاہور: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا۔ وہ پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے، پارٹی کے بڑوں کے سامنے مسئلہ اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فیصلوں پر شکایت ہے تو پارٹی میں بات ہونی چاہیئے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا۔ زعیم قادری پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے، پارٹی کے بڑوں کے سامنے مسئلہ اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے پوری پارٹی پریشان ہے۔ ایسے وقت میں شکایات کے انبار لگانا ٹھیک نہیں تھا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہر فرد اور ادارے کا فرض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں سمیت تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ سیاست میں ٹکراؤ کی وجہ سے معاشی طور پر پاکستان تباہ ہو رہا ہے۔ تعاصب کی بنیاد پر سیاست ختم ہونی چاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زعیم قادری کی بغاوت: پی ٹی آئی کا خیرمقدم، ن لیگ کی تنقید

    زعیم قادری کی بغاوت: پی ٹی آئی کا خیرمقدم، ن لیگ کی تنقید

    لاہور: زعیم قادری کی بغاوت اور آزاد حیثیت میں‌ الیکشن لڑنے کا پی ٹی آئی نے خیرمقدم کیا ہے، جب کہ ن لیگ نے اسے جذباتی اقدام قرار دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما زعیم قادری نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے. اس ضمن میں علیم خان اور رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

    پی ٹی آئی کے دروازے زعیم قادری کے لئے کھلے ہیں:علیم خان

    پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ آج ن لیگ کی اصلیت سامنے آگئی، زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا، ان کا شیرازہ بکھر کر رہے گا، اب یہ عمل نہیں رک سکتا.

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دروازے زعیم قادری کے لئے کھلے ہیں، زعیم قادری فیصلہ کرلیں، پی ٹی آئی خوش آمدید کہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں، انھیں اُن کاحق ملنا چاہیے، حالات بتاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مزید لیگی ٹوٹیں گے.

    ہر کسی کوٹکٹ نہیں دے سکتے: رانا ثنا اللہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کے معاملے سے لاعلم ہوں، زعیم قادری کے تحفظات کاعلم نہیں.

    انھوں نے کہا کہ زعیم قادری سے دو روزپہلے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات ہوئی تھی، میرے نزدیک انھوں‌ نے جذبات میں آکر پریس کانفرنس کی.

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک ایک حلقے سے 29 ،29 افراد نے درخواستیں دیں، ہر کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے، ایک ہی ٹکٹ ہوتاہے، پھاڑ کر2 سے 3 افراد کو نہیں دیا جاسکتا.

    انھوں نے کہا کہ زعیم قادری اکثر گلے شکوے کیا کرتے تھے، مگر انھیں ایسے نازک موقع پر جذبات میں نہیں آنا چاہیے تھا، زعیم قادری کا جذباتی اورغصیلہ پن معمول کی بات ہے.


    زعیم قادری کی ن لیگ سے بغاوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زعیم قادری کی ن لیگ سے بغاوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    زعیم قادری کی ن لیگ سے بغاوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما زعیم قادری نے ن لیگ سے بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کو این اے 133 کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر وہ پارٹی سے ناراض ہوگئے، لیگی رہنماؤں سعد رفیق اور رانا مشہود نے ان سے ملاقات کرکے منانے کی کوشش بھی کی۔

    لیگی رہنماؤں کی زعیم قادری کو منانے کی کوشش ناکام ہونے پر ناراض رہنما نے پریس کانفرنس میں اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ ناراض رہنما نے کہا کہ مجھے شہباز شریف نے فون کر کے کہا پارٹی کے کچھ لوگوں کو تمہاری شکل پسند نہیں، مجھے پارٹی عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا کیوں کہ میری شکل پسند نہیں تھی۔

    انھوں نے  واشگاف لہجے میں کہا کہ میں حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا، حمزہ شہباز سن لو، لاہور تمھارے باپ کی جاگیر نہیں ہے، جان دے سکتا ہوں مگر تمھاری عزت نہیں کرسکتا۔

    زعیم قادری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ میرے خون میں ہے، پانچ سال جیل کاٹی، آٹھ سال میاں نوازشریف کا ترجمان رہا، کہا 12 اکتوبر 1999 کو ن لیگ میں شامل ہوا، 2002 میں میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کردیا گیا، ایسے لوگوں کو وزیر بنایا گیا جو پارٹی میں بھی نہیں تھے۔

    زعیم قادری نے کہا کہ ایسی صورت حال میں مجھے اور دوستوں کو فیصلہ کرنا ہے، میں نوکری نہیں کروں گا، میرا الیکشن حمزہ شہباز کے ساتھ ہے۔ کہا میں بھڑکیں نہیں مارتا، این اے 133 کا حلقہ جیت کر دکھاؤں گا، کہا اب الیکشن اور جنگ دونوں ایک ساتھ لڑوں گا۔

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کاغذات نامزدگی میں کروڑ پتی نکلے


    دریں اثنا ناراض رہنما زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں نے ’گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو‘ کے نعرے لگائے۔ انھوں نے کہا سعد رفیق بڑے بھائی ہیں ہم نے اکٹھے مار کھائی ہے، اپنی عزت اور تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

    زعیم قادری نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ بھی ن لیگ سے مخصوص نشست پر الیکشن نہیں لڑیں گی، کہا پنجاب میں بہت سے دوستوں اور نظریاتی کارکنوں نے رابطہ کیا ہے۔

    ناراض رہنما نے کہا کہ نواز شریف سے شکوہ ہے، دس سال سے انھوں نے مجھے نہیں پوچھا، ان کے آس پاس شاطر لوگ جمع ہوگئے ہیں، اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی لیکن بات نہیں بنی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کنگ تھے، ہیں اور رہیں گے،زعیم قادری

    نوازشریف کنگ تھے، ہیں اور رہیں گے،زعیم قادری

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کنگ تھے، ہیں اور رہیں گے، کوشش کی گئی نوازشریف کوبغیرتلوار میدان میں اتارا جائے، جو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتا اسے پارلیمنٹ میں بیٹھنے بھی نہیں دینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پری پول رگنگ کے باوجود ن لیگی ایم پی اےمتحرک ہیں، مسلم لیگ کے امیدوار کو آزاد لڑانے پر پری پول رگنگ کی گئی ہے، آمرکے احکامات کی توسیع اورپی سی او ججز کے احکامات مانے جاتے ہیں۔

    زعیم قادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کنگ تھے، ہیں اور رہیں گے، کل سب دیکھیں گے گجرات میں لاکھوں کامجمع ہوگا، لوگ گجرات میں نوازشریف کوسننے آئیں گے۔

    سینیٹ انتخابات لے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کو بھی ٹکٹ جمع نہیں کرانا دیا گیا، جیتنے کے بعدامیدوار ن لیگ کے پلیٹ فارم پر آجائیں گے، جو سینیٹ کے لیے لوگ منتخب کیے گئے ہیں وہ نوا زشریف کے سپاہی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف کےساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا‘ مریم اورنگزیب


    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے آج ووٹ بھی کاسٹ نہیں کیا، عمران خان کبھی پارلیمنٹ کو گالی دیتے ہیں کبھی پارلیمنٹیرینز کی تضحیک کی ، جو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتا اسے پارلیمنٹ میں بیٹھنے بھی نہیں دینا چاہیے۔

    یاد رہے  زعیم قادری کا کہنا تھا کہ کہ نوازشریف وزارت عظمیٰ کے سرکا تاج ہیں، قوم نواز شریف کوتین بار اقتدار میں لے کرآئی، نوازشریف کی ذات پاکستان مسلم لیگ ن تک محدود نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی ذات نون لیگ تک محدود نہیں، زعیم قادری

    نوازشریف کی ذات نون لیگ تک محدود نہیں، زعیم قادری

    لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ نوازشریف وزارت عظمیٰ کے سرکا تاج ہیں، قوم نواز شریف کوتین بار اقتدار میں لے کرآئی، نوازشریف کی ذات پاکستان مسلم لیگ ن تک محدود نہیں ہے، پاناما کیس کی اہمیت کا فیصلہ تاریخ میں ہوگا۔

    ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، زعیم قادری نے کہا کہ نوازشریف کسی وزارت عظمیٰ کے مرہون منت نہیں، نہ ہی نوازشریف کی ذات پاکستان مسلم لیگ ن تک محدود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم نے نوازشریف کو تین بار وزیراعظم منتخب کیا اور تینوں مرتبہ عوام کے بھاری مینڈیٹ کومنقطع کردیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد نوازشریف کی لاہور آمد پر نواز شریف کا شانداراستقبال کیا جائے گا، لاہور آمد پر نوازشریف اپنے آنے والے سیاسی سفرکا اعلان کریں گے، نوازشریف قوم کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

    زعیم قادری نے کہا کہ قوم سےاپیل ہے کہ نوازشریف کی جدوجہد میں ان کاساتھ دیں، نظریاتی کارکنوں سے کہتاہوں نواز شریف کا سفر اقتدار کیلئے نہیں، ن لیگ کی بنیادی حقوق کی جدوجہد جاری رہےگی، ہم نے عدالت کا فیصلہ دل سے قبول کیا اب عوام کا فیصلہ بھی آئے گا۔

  • پی ایس ایل پرکوئی سیاست نہیں ہوگی، زعیم قادری

    پی ایس ایل پرکوئی سیاست نہیں ہوگی، زعیم قادری

    لاہور : پنجاب کے وزیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ آج کے دن کوئی سیاست نہیں ہوگی ، یہ قومی معاملہ ہے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ لاہور میچ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئےہیں، شائقین کرکٹ کو فری شٹل سروس فراہم کی جارہی ہے، تمام شائقین کو خصوصی بسوں کے ذریعے پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا، عوام کو اچھی اور سستی تفریح فراہم کی جائے گی۔

    عمران خان کی اسٹیڈیم آمد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری نے کہا کہ آج کوئی سیاست نہیں ہوگی، ایک بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے، جو میچ دیکھنے آئے گا وہ ہماری سر آنکھوں پر اور جو نہ آسکا اس کی کوئی مجبوری ہوگی، ہمیں کوئی شکوہ شکایت نہیں۔

    گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخ رشید سے معذرت خواہ ہوں، جو کچھ ہوا ہرگز نہیں ہونا چاہیئے تھا، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی اس موقع پر نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔