Tag: زعیم قادری

  • زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں لیگی کارکنان اور صحافیوں میں جھگڑا

    زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں لیگی کارکنان اور صحافیوں میں جھگڑا

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت اور ن لیگی رہنما زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران گلو بٹ کے بھائی نے صحافیوں سے شدید بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تاہم ن لیگ نے گلو بٹ کے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا جس کے بعد صحافیوں نے گلو بٹ کے بھائی کو گھیرے میں لے لیا۔

    لاہور میں پنجاب حکومت کے ترجمان اور ن لیگی رہنما زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف جانثار فورس نے وہاں موجود صحافیوں سے شدید بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ن لیگی کارکنان آپس میں باہم دست و گریباں بھی ہوگئے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گلو بٹ کا بھائی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھا جس نے صحافیوں سے بدتمیزی کی اور انہیں دھکے دیے۔ اس دوران زعیم قادری اٹھ کر پریس کلب کے صدر کے کمرے میں جا کر بیٹھ گئے۔

    رائیونڈ مارچ روکنے کے لیے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی ڈنڈا بردار فورس قائم *

    صحافیوں نے پریس کلب کا مرکزی گیٹ بند کردیا اور گلو بٹ کے بھائی کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ گلو بٹ کے بھائی کی بدتمیزی کا نوٹس لیا جائے۔ ن لیگ نے گلو بٹ کے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں سے معذرت طلب کی تاہم صحافیوں کا کہنا تھا کہ معافی سے کام نہیں چلے گا بلکہ زعیم قادری گلو بٹ کے بھائی کے خلاف ایکشن لیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ شدید بوکھلاہٹ میں مبتلا ہوگئی ہے۔ ہمیں پاناما پیپرز کا احتساب چاہیئے جس کا ابھی تک حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

    انہوں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں لہٰذا یہ ڈنڈے بازی پر اتر آئے ہیں۔

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ بدمعاش لے کر پھر رہی ہے، شرافت ان سے بہت دور ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کے شرکا جاتی امرا کی طرف جا کر ہی رکیں گے۔

    واضح رہے کہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں مخالفین کو مارنے کی دھمکی دینے والا کارکن بھی دیکھا گیا۔

  • لاہورکی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، زعیم قادری

    لاہورکی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، زعیم قادری

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان  اور ن لیگی رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے پچھلے عام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، انہوں نے کپتان کو دھمکی دی کہ وہ رائے ونڈ آنے کا خواب ترک کردیں۔ رائے ونڈ آنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسی اور پتلی تماشوں کو رائے ونڈ لے جانے کی بات کرتے ہیں، مسلم لیگ نواز اقدار کی سیاست کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے جلسے کے بعد عمران خان کے خطاب کے رد عمل میں  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر کوئی کمیشن نہیں بنناچاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ انتظامات کی وجہ سے خواتین بدتمیزی سے محفوظ رہیں،ماؤں بہنوں، بیٹیوں کی عزت و تکریم کا اہتمام کرنے پر میں پولیس افسروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    ان کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین نے ٹیکس ادا کئے بغیر پیسہ کیسے بیرون ملک بھجوایا؟ اسمبلی میں 32 سیٹوں والوں کو قوم کا نمائندہ کہلانے کا حق نہیں۔

     

  • عمران خان نےاورنج لائن ٹرین منصوبے کودل پرلے لیا ہے ، زعیم قادری

    عمران خان نےاورنج لائن ٹرین منصوبے کودل پرلے لیا ہے ، زعیم قادری

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان نےاورنج لائن ٹرین منصوبے کودل پرلے لیا۔

    زعیم قادری کاکہنا تھا عمران خان خیبرپختونخوا کے پریشان حال لوگوں کے مسائل پر بات کیوں نہیں کرتے، وہ پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا چاہتے ہیں کیا خیبرپختونخوا فلاحی صوبہ بن چکا ہے۔

    زعیم قادری کا کہنا تھا کہ خان صاحب صرف باتیں بناسکتےہیں،کچھ کریں گے تبھی اشتہارچھپوانے کے قابل ہوسکیں گے۔ پنجاب کا کسان کبھی عمران خان کی لچھے دار باتوں میں نہیں آئے گا۔

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان جتنا پھیلتا جارہا ہے اسکےاخراجات اورنج ٹرین جیسے منصوبوں سے ہی پورے کیے جاسکتے ۔

    تحریک انصاف نے لاہور میں جاری اورنج ٹرین کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، این سی اے کے طلبا نے کپتان کو منصوبے کے نقصانات پر بریفننگ دی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رائے کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا ۔

    عمران خان نے لاہور میں پی ٹی آئی کشمیر سیکرٹریٹ کا بھی افتتاح کیا ، اور آزاد کشمیر انتخابات مین فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ۔

    اس سے قبل لاہور پہنچنے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کے پی کے میں احتساب کمیشن کے اختیارات ہرگز کم نہیں کئے صرف طریقہ کار تبدیل کیا ہے۔

  • ایمبولینسوں میں مرنے والوں کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے،زعیم قادری

    ایمبولینسوں میں مرنے والوں کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے،زعیم قادری

    لاہور:مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ لاہور میں احتجاج کے دوران ایمبولینسوں میں مریضوں کی ہلاکت کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پرحکومت کواورکچھ نہ ملا تو ایمبولینسوں میں اموات کا ذمہ د ار تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا۔

    لاہور میں تحریک انصاف کے پرامن احتجاج پر حکومت کی بوکھلاہٹ چھپ نہ سکی ، جب اور کچھ نہ ملا تو کہہ دیا کہ عمران خان کے بار بار راستہ بدلنے سے ایمبولینسوں کو اسپتال پہنچنے میں مشکلات ہونے کے باعث کئی مریض علاج سےپہلے دم توڑ گئے۔

    زعیم قادری کہتے ہیں کہ ایمبولینسیں رکنے سے مرنے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے، انہوں نے متوفیان کے لواحقین سے کہا  ہے کہ وہ مذکورہ اموات کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج کروائیں۔

  • شیریں مزاری نے جھوٹے شواہد پیش کئے،زعیم قادری

    شیریں مزاری نے جھوٹے شواہد پیش کئے،زعیم قادری

    لاہور: مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اورترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ کیخلاف جو تصاویر اور شواہد پیش کئے ہیں وہ انہیں سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم شیریں مزاری اور پی ٹی آئی کےدیگر رہنماؤں کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس شواہد اور تصاویر تھیں تو پہلے کیوں نہیں دکھائیں گئیں۔

    زعیم قادری نے کہا کہ ہم ثابت کردیں گے کہ پی ٹی آئی نے جعلی تصاویر تیار کیں، ایک سوال کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کا  لاہور میں ہونے والا احتجاج آئین کے دائرے میں رہا تو اسے تحفظ فراہم کریں گے۔

  • طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    طاہرالقادری کاچوہدری نثارکے بیان پرشدید ردعمل

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ریاستی اداروں پر نہ کبھی پہلے دھاوا بولا نہ آئندہ دھاوا بولیں گے ،دھاوابولنے والے خود حکمران ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ جو آپ سے اختلاف رکھے اسے چور اور ڈاکو کہنا شروع کر دیا جائے۔جو لوگ انقلاب لانا چاہتے ہیں وہ انقلاب نہیں بگاڑ لا رہے ہیں، تحریک انصاف کے انقلاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کسی کو گالی دینا کہاں کا انقلاب ہے۔

  • حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    لاہور: صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو عمران خان کے دھرنے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

    جبکہ طاہرالقادری کو وطن واپسی پر گرفتار بھی نہیں کیا جائے گا،ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم نئی جے آئی ٹی انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔

    اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سمیت کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تیس نومبر کے دھرنے کے لیے پنجاب اور لاہور سے نکلنے والے جلوسوں کو نہیں روکا جائے گا۔

    جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر نہ تو انہیں گرفتار نہیں کیاجائے گا اور نہ ان پر پابندی عائد کی جائے گی، زعیم قادری کا کہنا تھاکہ آئی ڈی پیزپرتشدد اوران کے خلاف مقدمات کے اندراج نے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔

  • تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ملتان کی تحقیقات کےلیے سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا تعین کیا جائے گا ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسہ میں بھگدڑ میں ضلعی انتظامیہ ملوث نہیں اور جلسہ گاہ کی اندورنی سیکورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف نے لے رکھی تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان  تحریک انصاف کے جلسوں میں بدنظمی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ کے چھ میں سے پانچ گیٹ کھول رکھے تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر 1122 ہجوم کو کنٹرول کرنے کےلیے پانی نہ پھینکتی تو ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ، تحریک انصاف کے رہنما لاشوں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں اور اپنی کوتاہیاں دوسرے کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔