Tag: زلزلہ

  • پشاور سمیت پختونخواہ کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور سمیت پختونخواہ کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    جن شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ان میں شانگلہ، سوات اور مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، بالا کوٹ اور بٹگرام شامل ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 223 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بلوچستان کے شہر تربت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 16 کلو میٹر گہرائی میں آیا تھا اور اس کا مرکز تربت سے 70 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔

  • سوات اور گردونواح میں 5.2 شدت کا زلزلہ

    سوات اور گردونواح میں 5.2 شدت کا زلزلہ

    پشاور:صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مالاکنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختوانخوا کے شہر شانگلہ، مالاکنڈ، مردان، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 186 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ افغانستان کے قریب ہندوکش ریجن میں تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 11 مارچ کو سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجسکتان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    میرپور: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر کے میں میرپور اور ملحقہ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ پنجاب میں نارووال، ظفرووال اور اطراف کے علاقے بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

    زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 10کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کھلے مقامات پر آگئے۔

    متاثرہ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے اور اپنے پیاروں سے رابطہ قائم کر کے خیریت سے آگاہ کرتے رہے، فوری طور پر زلزلے سے کسی تباہی یا جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت: گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں جگلوٹ، بونجی، ڈوئیاں شلترو اور استور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کے اواخر میں صوبہ پنجاب کے شہر جہلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کا مرکز شہر سے جنوب کی جانب 9 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی، تاجکستان اور جہلم میں ایک ہی ٹائم پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    تاجکستان میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • جہلم میں زلزلے کے جھٹکے

    جہلم میں زلزلے کے جھٹکے

    جہلم: صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر جہلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شہر سے جنوب کی جانب 9 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی، تاجکستان اور جہلم میں ایک ہی ٹائم پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاجکستان میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بھی سوات سمیت متعدد بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن میں دیر بالا، وادی نیلم اور گرد و نواح کے علاقے شامل تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی، زلزلے کا مرکز چلاس سے 58 کلو میٹر دور اور گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

  • سوات سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں دیر بالا، سوات، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی، زلزلے کا مرکز چلاس سے 58 کلو میٹر دور اور گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

    زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ سال گزشتہ کے آخری دن گلگت بلتستان کے قصبے چلاس میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی اور شاہراہ بند ہوگئی۔

    چلاس کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور پہاڑی سلسلوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی جس کا مرکز مینگورہ سے 260 کلو میٹر شمال مشرق اور گہرائی 42 کلو میٹر تھی۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلو میٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیربالا، حضر، ژوب، باجوڑ، اٹک، چکوال، ماموں کانجن، چنیوٹ، لالیاں، پھلروان، سمندری، تاندلیانوالہ، سوات، پشاور، بٹگرام، ہری پور، کوٹ مومن، کوٹلی آزاد کشمیر، شانگلہ، میرپورآزاد کشمیر، عارف والا، لوئردیر، پنڈ دادن خان، راولپنڈی، وانا، گلگت، مالاکنڈ، ساہیوال، سرگودھا، شاہ کوٹ، چارسدہ، پسرور، ڈسکہ، ننکانہ، گجرات، شیخوپورہ، مظفرآباد، دیپالپور، ظفروال، جھنگ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں ریکارڈ کیے گئے۔

    خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ دو روز قبل کوہاٹ، صوابی اور سوات میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 38 کلومیٹر تھی۔

  • خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ، صوابی اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، صوابی اور سوات میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 38 کلومیٹر تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہاٹ سے3 کلو میٹرجنوب میں تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 31 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

    اس سے قبل رواں سال ستمبر میں میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے سے تباہی کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، سوات، دیر بالا، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، غذر، ژوب، پشاور، مالا کنڈ، بٹگرام اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 96 کلو میٹر گہرائی میں آیا جبکہ اس کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل 5.8 شدت کے زلزلے نے آزاد کشمیر میں بے پناہ تباہی مچائی تھی۔ 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلے سے میر پور آزاد کشمیر کا علاقہ جاتلاں سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سڑکیں ٹوٹ کر دھنس گئیں جبکہ کچھ عمارتیں بھی منہدم ہوئیں۔

    زلزلے سے 40 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زیادہ زخمی ہوئے، زلزلے کے باعث 450 گھر بھی متاثر ہوئے۔

  • ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد جاں بحق، سو سے زائد زخمی

    ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد جاں بحق، سو سے زائد زخمی

    تہران: شمال مغربی ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران میں زلزلے کے باعث میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 120 زخمی ہیں، زلزلے کا مرکز ھروآباد شہر سے 65 کلو میٹر دور ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے نے الرٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے اثرات مزید پھیل سکتے ہیں اس لیے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ایران کا محل وقوع عین اسی جگہ پر ہے جہاں دو بڑے ٹیکٹونک پلیٹس مل رہی ہیں۔

    زلزلے کے باعث لوگوں نے گھروں سے نکل کر گاڑیوں میں پناہ لے لی ہے۔ حکام نے ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ ایران حالیہ عشروں میں کئی تباہ کن زلزلوں کی زد پر رہا ہے، جس میں بام کا زلزلہ بھی شامل ہے، جسے 2003 کے زلزلے نے تباہ کر دیا تھا اور اس میں 31 ہزار لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اسی طرح 1990 میں 7.4 شدت کے زلزلے میں شمالی ایران میں 40 ہزار لوگ جاں بحق جب کہ تین لاکھ زخمی ہو گئے تھے۔ اس زلزلے نے پانچ لاکھ لوگوں کو بے گھر کر دیا تھا۔ زلزلے میں دو ہزار دیہات بھی صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔

    ایران میں حالیہ برسوں میں دو اور بڑے زلزلے بھی آئے، ایک زلزلہ 2005 میں آیا جس میں چھ سو لوگ لقمہ اجل بنے، جب کہ دوسرا 2012 میں آیا جس میں تین سو لوگ مر گئے تھے۔