Tag: زلزلہ

  • ایپل کا دفتر جو خطرناک قدرتی آفات میں بھی محفوظ رہے گا

    ایپل کا دفتر جو خطرناک قدرتی آفات میں بھی محفوظ رہے گا

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا نیا دفتر ایپل پارک کیمپس یوں تو جدید ٹیکنالوجی سے مزین فن تعمیر کا شاہکار ہے، تاہم اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ قدرتی آفات خاص طور پر زلزلے کے دوران مکمل محفوظ رہے گا۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایپل کا یہ دفتر 5 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، ایپل پارک کیمپس دراصل براہ راست زمین کی سطح پر تعمیر نہیں کیا گیا، یہ عظیم عمارت اسٹین لیس اسٹیل سے بنی 700 بڑی بڑی طشتریوں (گول سطح) پر قائم ہے۔

    زلزلہ آنے کی صورت میں یہ طشتریاں بلڈنگ کو 4 فٹ اوپر اٹھا دیں گی۔ ایپل کے چیف ڈیزائن افسر جان ایو کے مطابق زلزلے سے بچاؤ کے اقدامات اس عمارت کی تعمیر کا اہم حصے تھے۔

    جان ایو کے مطابق اس طرح کی عمارت بنانے کا خیال ایپل کے بانی اسٹیو جابز کے دل میں ہمشیہ سے موجود تھا۔ وہ جاپان میں تعمیرات میں استعمال کی جانے والی ’بیس آئسولیشن‘ کی تکنیک سے بے حد متاثر تھے جو اس وقت امریکا میں عام نہیں ہوئی تھی۔

    بیس آئسولیشن کی تکنیک میں عمارت اور اس کی بنیاد کے درمیان بھاری بھرکم سہارا فراہم کیا جاتا تھا جو زلزلے کے وقت عمارت کو عارضی طور پر اوپر کر کے زمین سے علیحدہ کردیتا تھا۔

    ایپل کی نئی عمارت میں بھی اس انداز تعمیر کی جدید شکل پیش کی گئی ہے۔

    اس دفتر کا رقبہ 175 ایکڑ ہے اور یہاں ایپل کے 12 ہزار ملازمین کام کرسکتے ہیں۔ گول دائرے کی شکل میں بنے اس دفتر میں متعدد عمارتیں اور پارک موجود ہیں۔

    دفتر میں تھیٹر بھی بنایا گیا ہے جو اسٹیو جابز کے نام سے منسوب ہے، تھیٹر کے ساتھ فٹنس سینٹر، پارک، اور ورزش کے لیے دوڑنے کے ٹریک بھی موجود ہیں۔

    عمارت کی چھت سولر پینلز سے ڈھکی ہوئی ہے جس سے عمارت اپنے استعمال کی بجلی پیدا کرنے میں خود کفیل ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختوانخوا کے شہر مردان، صوابی، بشام اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سلسلہ ہندوکش افغانستان میں تھا، جبکہ زلزلہ 190 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

    حال ہی میں خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ 8 اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

  • خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہروں ایبٹ آباد، مردان، صوابی، سوات، بونیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 70 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل بھی ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    8 اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کےمغرب میں 67 کلومیٹر کے فاصلے پرتھا۔

  • فلپائن میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

    فلپائن میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

    منیلا: فلپائن کے صوبے بتانیس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے صوبے بتانیس کے دو جزیروں میں زلزلے نے تباہی مچادی، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے تاریخی چرچ اور متعد مکانات تباہ ہوگئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ دونوں جزیروں میں آنے والے زلزلے کے درمیان ایک گھنٹے کا وقفہ تھا۔

    اس سے قبل رواں سال 23 اپریل کو فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔ زلزلے کی وجہ سے دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع پامپانگا صوبے کے بعض علاقوں میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا تھا۔

    زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ 6.1 شدت کے زلزلے کا مرکز منیلا سے 60 کلومیٹر دور زمین میں 40 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

    یاد رہے کہ 29 دسمبر2018 کو فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلو میٹر زیرزمین تھا۔

    واضح رہے کہ فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔

  • ایتھنز میں شدید زلزلے کے جھٹکے، دو عمارتیں متاثر

    ایتھنز میں شدید زلزلے کے جھٹکے، دو عمارتیں متاثر

    ایتھنز: یورپی ملک یونان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ دو عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی دارالحکومت ایتھنز میں آنے والے زلزلے نے عمارتیں لرزا دیں، جبکہ شہری خوف کے باعث گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدت 5.1 تھی جس کا مرکز مغربی شمالی ایتھنز تھا۔

    زلزلے کی شدت سے 160 سالہ قدم ایتھنز کی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھی دراڑیں پڑ گئیں، تاہم کسی قسم کی جانی کی اطلاعات نہیں ہیں۔

    مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ایک دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، حکام نے ریسکیو عملے کو ہرممکن خطرات سے نمٹے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ ایتھنز کے ساحتی مقام پر 2017 میں زلزلے کے باعث دو افراد عمارت کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

    یونان میں 6.8 شدت کے زلزلے، حکومت نے وارننگ جاری

    یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں یونان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد حکومت نے ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

  • امریکا میں 6.4 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

    امریکا میں 6.4 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

    واشنگٹن: امریکا ریاست کیلی فورنیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث بلند و بالا عمارتیں لرز اٹھیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سیلرز ویلی تھا، جبکہ اس کی گہرائی 8.7 تھی۔

    لاس اینجلس کے مقامیوں کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے بھی چند سیکنڈ تک ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے البتہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    زلزلے کے باعث لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کچھ دیر کے لیے معطل ہوا البتہ آدھے گھنٹے کے بعد پراوزیں معمول کے مطابق اڑنے لگیں۔

    لاس اینجلس پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انہیں ابھی تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    مقامی حکومتوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے ریسکیو کے تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی جبکہ بلند عمارتوں میں رہنے والے مکینوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    لاس اینجلس یا جنوبی کیلی فورنیا میں زلزلے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ انہیں زلزلے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ساری چیزیں حکومتی کنٹرول میں ہیں اور صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

  • انڈونیشیا میں7.5 شدت کا زلزلہ

    انڈونیشیا میں7.5 شدت کا زلزلہ

    جکارتا: امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلہ آسڑیلیا کے شہرڈارون میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے سے عمارتیں لرزگئیں، لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 222 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزکے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

    اس سے قبل رواں سال 12 اپریل 2019 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سلویسی آئی لینڈ کے مشرقی ساحل کے قریب آیا تھا جس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی تھی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد بھی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

  • چین زلزلے سے لرز اٹھا، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    چین زلزلے سے لرز اٹھا، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    بیجنگ: چین کے صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، جبکہ تباہ شدہ عمارتیں اور مکانات کے ملبے سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ حکام نے ریسکیو اداروں کو ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کے مرکز کا تعین کیا جارہا ہے۔

    زلزلے کی شدت سیچوان کے گردنواح میں تیس منٹ تک محسوس کی گئی، بعض علاقوں جیسے چھیگنگ اور گوگژان میں عماتیں جزوی طور پر متاثر ہوئیں جس کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد ریسکیو اہلکار جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کررہے ہیں، جبکہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ اگست 2017 میں چین کے صوبے سیچوان میں ہی خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور ایک سو پچھتر افراد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔ جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکزژوب کے شمال مغرب میں 95 کلومیٹر دور تھا جس کی زیر زمین گہرائی 300 کلو میٹرریکارڈ کی گئی۔

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، مستونگ ، مچھ، سبی ،بولان سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔