Tag: زلزلہ

  • جاپان کے ساحلی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آ گیا

    جاپان کے ساحلی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آ گیا

    ٹوکیو: جاپان کے ساحلی علاقے ہوکائیڈو میں 6.0 شدت کا زلزلہ آ گیا ہے۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ جمعرات کو مشرقی ہوکائیڈو میں نیمورو جزیرہ نما کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:08 بجے نیمورو جزیرہ نما کے جنوب مشرقی ساحل پر اتھلی گہرائی میں آیا۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز 42.8 ڈگری شمال طول بلد اور 146.4 درجے مشرق کی طول بلد پر واقع تھا۔


    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری


    ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہوکائیڈو کے ساحل پر لہروں میں 20 سینٹی میٹر سے بھی کم سطح کی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے نقصان کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ زلزلہ کی شدت کا پیمانہ زیادہ سے زیادہ 7 میں سے 4 رہا۔

    زلزلہ کی شدت کا پیمانہ کسی خاص مقام پر زمین کے ہلنے کی ڈگری کی پیمائش کرتا ہے۔ 4 کی شدت میں گھر میں لٹکی چیزیں جھولنے لگتی ہیں اور شیلف پر پڑی چیزیں گر سکتی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔ زخمیوں یا انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ جاپان کے شمالی ترین صوبے ہوکائیڈو میں درمیانے درجے کے طاقت ور زلزلے آتے رہے ہیں، لیکن موسمی حکام کا کہنا ہے کہ بڑے زلزلے آنے کا امکان نہیں ہے۔ موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 2 جون کی صبح کو بھی 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز ٹوکاچی کے ساحلی علاقے میں تھا۔

  • پیرو میں شدید زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم

    پیرو میں شدید زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم

    جنوبی امریکی ملک پیرو میں گزشتہ روز 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے سبب متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو کے وسطی ساحل پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس نے لیما اوربندرگاہ شہر کیلاؤ کو ہلا کر رکھ دیا اور چٹانوں سے گرد اور ریت کے غبار اُٹھنے لگا۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث ابھی تک ایک شخص کے مرنے اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    یونائٹڈ اسٹیٹس جیولاجیکل سروے کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت بحرالکاہل میں آیا۔ اس کا مرکز راجدھانی لیما کے مغرب میں کیلؤ سے 23 کلومیٹر جنوب-مغرب میں تھا۔

    پولیس کرنل رامیرو کلوکو نے آر پی پی ریڈیو کو بتایا کہ شمالی لیما میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ مہلوک اپنی گاڑی کے باہر ایک مسافر کا انتظار کر رہا تھا۔ اسی دوران زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل کی دیوار ٹوٹ کر اس کے سر پر گر گئی۔

    دوسری جانب ایران کے ایک ایٹمی پلانٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد فردو کے علاقے میں 2.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی شہر قم کے قریب فردو ایٹمی پلانٹ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، ایرانی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ آج پیر کی صبح حملے کے بعد فردو کے علاقے میں 2.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ فردو جوہری تنصیب سے 35 کلومیٹر دور واقع شہر قم میں آیا ہے۔ فردو ایٹمی پلانٹ کو ایران کی سب سے زیادہ مضبوط زیر زمین جوہری تنصیب سمجھا جاتا ہے، جہاں اسرائیلی حملے کے بعد زبردست دھماکا سنا گیا۔

    سی این این کے مطابق اسرائیل نے جوہری ریسرچ سے وابستہ اعلیٰ سائنس دانوں کے علاوہ 3 اہم ایرانی جوہری تنصیبات نتنز، اصفہان اور فردو کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد نقصانات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، سیٹلائٹ کی تصاویر اور ماہرین کے تجزیے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حملوں کا کم از کم دو مقامات پر خاصا اثر پڑا ہے۔

    کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ ، شہریوں کو خوف و ہراس

    ایران انٹرنیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، اور اتوار کے روز تہران کے تقریباً ہر محلے کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہری دارالحکومت سے نکل گئے ہیں، اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی اور شمالی ایران میں میزائل ڈپو اور فوجی انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا۔

  • ایٹمی پلانٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی شہر میں 2.5 شدت کا زلزلہ

    ایٹمی پلانٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی شہر میں 2.5 شدت کا زلزلہ

    تہران: ایران کے ایک ایٹمی پلانٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد فردو کے علاقے میں 2.5 شدت کا زلزلہ آ گیا۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی شہر قم کے قریب فردو ایٹمی پلانٹ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، ایرانی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ آج پیر کی صبح حملے کے بعد فردو کے علاقے میں 2.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ فردو جوہری تنصیب سے 35 کلومیٹر دور واقع شہر قم میں آیا ہے۔ فردو ایٹمی پلانٹ کو ایران کی سب سے زیادہ مضبوط زیر زمین جوہری تنصیب سمجھا جاتا ہے، جہاں اسرائیلی حملے کے بعد زبردست دھماکا سنا گیا۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    سی این این کے مطابق اسرائیل نے جوہری ریسرچ سے وابستہ اعلیٰ سائنس دانوں کے علاوہ 3 اہم ایرانی جوہری تنصیبات نتنز، اصفہان اور فردو کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد نقصانات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، سیٹلائٹ کی تصاویر اور ماہرین کے تجزیے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حملوں کا کم از کم دو مقامات پر خاصا اثر پڑا ہے۔

    ایران انٹرنیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، اور اتوار کے روز تہران کے تقریباً ہر محلے کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہری دارالحکومت سے نکل گئے ہیں، اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی اور شمالی ایران میں میزائل ڈپو اور فوجی انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا۔

    ایران انٹرنیشنل نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے باضابطہ طور پر امریکا سے آپریشنل مدد اور بنکر بسٹر بموں کی درخواست کی ہے۔


    اسرائیل کا ایران کی وزارت خارجہ کے دفتر پر حملہ، متعدد ملازمین زخمی


  • کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ ، شہریوں کو خوف و ہراس

    کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ ، شہریوں کو خوف و ہراس

    کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر زلزلے نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    قائد آباد،ملیراورشاہ فیصل کالونی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے شہریوں کو خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 35 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکزملیر کے 12 کلومیٹر شمال میں تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 9 بجکر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں زلزلوں کی حالیہ لہر، ماہرین نے خبردار کردیا (آڈیو پوڈ کاسٹ)

    خیال رہے کراچی مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے اور یکم جون سےاب تک شہر میں انتالیس زلزلےریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے 2 روز قبل بھی زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں آیا تاہم زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

    واضح رہے ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے بتایا تھا کہ یہ فالٹ لائن معمول پرواپس آرہی ہے، کراچی اور گردونواح میں زلزلہ آنے کا خدشہ ہے تاہم ان کی نوعیت معمولی سے معتدل ہوگی۔

  • کراچی کے بعد کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، عوام میں خوف و ہراس

    کراچی کے بعد کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، عوام میں خوف و ہراس

    کوئٹہ : کراچی کے بعد کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا شہر اور گردونواح میں 2.8 شدت کا زلزلہ آیا ،. ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 23 کلومیٹرتھی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 75 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    یاد رہے رات گئے کراچی میں قائد آباد اور ملیر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر میں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں آیا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

    کراچی میں قائد آباد اور ملیر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں آیا۔ زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    یاد رہے ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے بتایا تھا کہ یہ فالٹ لائن معمول پرواپس آرہی ہے، کراچی اور گردونواح میں تین سے چار روز تک زلزلہ آنے کا خدشہ ہے تاہم ان کی نوعیت معمولی سے معتدل ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ 4 روز سے زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں، جن کی گہرائی دس کلو میٹر جبکہ مرکز، قائد آباد، گڈاپ اور ڈی ایچ اے تھی۔

    اس سے قبل نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر نے شہر میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، شہر میں زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کردیتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں۔

    کراچی میں زلزلوں کی حالیہ لہر، ماہرین نے خبردار کردیا (آڈیو پوڈ کاسٹ)

    اُنہوں نے کہا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے جس کے ثبوت کا ریکارڈ ان کے یو ٹیوب چینل ای کیو کیو این پر موجود ہے۔

  • سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

    سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

    سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، میرپور خاص میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، میرپور خاص میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، گوادر میں بھی 3 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز میرپورخاص سے 56 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، میرپور ساکرو میں بھی ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار زلزلہ ، شہریوں میں‌ خوف و ہراس

    گزشتہ دنوں ایک بار پھر شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، چھ روز میں زلزلے کے جھٹکوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

    پیمامرکز نے بتایا تھا کہ 4 بجکر 46 منٹ پر 2.7 شدت کازلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے 20 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ صبح 7بجکر 58منٹ پربھی 1.8شدت کازلزلہ ریکارڈکیاگیا، جس کا مرکز ملیر سے 7کلومیٹردورشمال مغرب میں تھا اور گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-another-earthquake/

  • کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ ، 6 روز میں  32 جھٹکے محسوس

    کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ ، 6 روز میں 32 جھٹکے محسوس

    کراچی : شہر قائد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، چھ روز میں زلزلے کے جھٹکوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

    پیمامرکز نے بتایا کہ 4 بجکر 46 منٹ پر 2.7 شدت کازلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے 20 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ صبح 7بجکر 58منٹ پربھی 1.8شدت کازلزلہ ریکارڈکیاگیا، جس کا مرکز ملیر سے 7کلومیٹردورشمال مغرب میں تھا اور گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    پیما مرکز نے مزید بتایا کہ مختلف علاقوں میں یکم جون سے اب تک 32 زلزلے آچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کا اہم بیان آگیا

    یاد رہے ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے بتایا تھا کہ یہ فالٹ لائن معمول پرواپس آرہی ہے، کراچی اور گردونواح میں تین سے چار روز تک زلزلہ آنے کا خدشہ ہے تاہم ان کی نوعیت معمولی سے معتدل ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ 4 روز سے زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں، جن کی گہرائی دس کلو میٹر جبکہ مرکز، قائد آباد، گڈاپ اور ڈی ایچ اے تھی۔

  • کراچی میں زلزلہ، اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

    کراچی میں زلزلہ، اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

    کراچی: شہر قائد میں زلزلہ کے جھٹکوں کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے ضلع ملیر کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر ملیر میں اسکول بند رکھے جائیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملیر اور اطراف میں کل سے اب تک زلزلہ کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، کراچی میں 48 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 11 جھٹکے محسوس کیے گئے، لانڈھی میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔


    ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی دیوار توڑ کر فرار، علاقے میں شدید فائرنگ


    زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لانڈھی میں کئی گھروں کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئی ہیں، اور شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کہنا تھا کہ زلزلہ لانڈھی فالٹ ریجن میں آ رہا ہے، معمول پر آنے میں چند دن لگ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے آئندہ 2 روز تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

    گزشتہ رات سے زلزلے کے جھٹکے ملیر، قائد آباد، شاہ لطیف، بھینس کالونی اور لانڈھی میں محسوس کیے گئے۔

  • یونان کے جنوبی جزیرے میں شدید زلزلہ

    یونان کے جنوبی جزیرے میں شدید زلزلہ

    یونان میں موجود جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایلونڈا کے شمال مشرق میں 58 کلومیٹر دور سمندر میں تھا، زلزلے کی گہرائی 69 کلومیٹر تھی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے وسطی علاقے میں 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، کونیہ صوبے کے کولو ضلع سے تقریباً 14 کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت انقرہ سمیت متعدد قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    رپورٹس کے مطابق مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں پہنچ گئی تھیں۔

    چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا خوفناک زلزلہ

    یاد رہے کہ ترکی کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں زیادہ زلزلے آتے ہیں، فروری 2023 میں آنے والا زلزلہ ترکی اور شام کے لیے ہولناک ثابت ہوا تھا، جس میں ترکی میں 59,000 اور شام میں تقریباً 8,000 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ بے شمار عمارتیں تباہ ہو گئی تھیں۔