Tag: زلزلہ

  • سوات میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ

    سوات میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ

    سوات: خیبر پختونخوا زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، ضلع سوات میں زلزلے کی شدت 5.3 تھی، لوگ خوف و ہراس میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور پشاور میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر تھا۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں شانگلہ، بٹگرام، مردان، ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    چترال، مالاکنڈ، صوابی اور کوہاٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اورگہرائی 187 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان بارڈر پر تھا۔

    پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 24گھنٹے میں دوسری بار زلزلہ

    واضح رہے کہ ایک دن قبل بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں دو بار زلزلہ آیا، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی زلزلے کا مرکز افغانستان اورتاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کا دورانیہ تقریباََ 7 سے 8 سیکنڈ تک تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 24گھنٹے میں دوسری بار زلزلہ

    پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 24گھنٹے میں دوسری بار زلزلہ

    اسلام آباد : اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہر 24 گھنٹے میں دوسری بار لرز اٹھے، جس کے باعث لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 6.4ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین میں اس کی گہرائی 97کلومیٹرتھی۔

    زلزلے کا مرکز افغانستان اورتاجکستان کےسرحدی علاقے میں تھا اور اس کا دورانیہ تقریباََ 7 سے 8 سیکنڈ تک تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی ، لاہور، جلال پور بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں، سرگودھا،ساہیوال،پیرمحل، فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، چنیوٹ، چکوال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں پشاور،مالاکنڈ ،لوئردیر،ہری پور، شانگلہ،صوابی،ایبٹ آباد، سوات، باجوڑ ایجنسی ،ڈی آئی خان ،لکی مروت، مہمند ایجسنی، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، چارسدہ، مانسہرہ شامل ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئیں، اطلاعات کے مطابق زلزلے کی نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

    زلزلے کے جھٹکوں کی نتیجے میں سینیٹ کا اجلاس کچھ دیرکیلئے ملتوی کردیا گیا۔


    مزید پڑھیں :  ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے


    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر،نئی دہلی اورکابل میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسو س کیےگئے ، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی وادی نیلم، باغ مری ، میرپور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

    یاد رہے آج صبح بھی اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے م زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صبح 8 بجے اسلام آباد اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ان میں پشاور، مالا کنڈ، بٹ گرام، میران شاہ، چارسدہ، کالا باغ، ایبٹ آباد، چلاس، مانسہرہ، کوہستان اور ہزارہ شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں مہمند ایجنسی، شانگلہ، صوابی، ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں بھی زلزلہ محسوس ہوا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز بنوں کے شمال مغرب میں تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلپائن: جنوبی علاقے میں 6.2 شدت کا زلزلہ، ایمرجنسی نافذ

    فلپائن: جنوبی علاقے میں 6.2 شدت کا زلزلہ، ایمرجنسی نافذ

    منیلا: فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق فلپائن کے جنوب میں واقع منڈاناؤ جزیرے سمیت دیگر علاقوں زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے جس کے باعث مکین خوف کی حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

    جیولوجیکل سروے کے حکام نے دوبارہ زلزلے کے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب اُن کا کہنا ہے کہ جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی گہرائی زمین میں 61 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ڈاؤ کا جزیرہ تھا۔

    مزید پڑھیں: تائیوان زلزلہ، لگژری ہوٹل سمیت کئی عمارتوں کو شدید نقصان

    زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، غیر ملکی ادارے کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے شدید زلزلے کے باوجود کسی کے  زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم سونامی خدشے کے پیش نظر آبادی کو جزیروں سے محفوظ مقام کی جانب منتقل کردیا گیا۔

    فلپائنی حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام ریسکیو اور فلاحی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاپوا نیوگنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ‘ سونامی وارننگ جاری

    واضح رہے کہ فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاپوا نیوگنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ‘ سونامی وارننگ جاری

    پاپوا نیوگنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ‘ سونامی وارننگ جاری

    پورٹ مورسبی : جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیوگنی میں چھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے نیوبرٹن آئی لینڈ میں محسوس کیے گئے، زلزلہ پاپوا نیوگنی کے قصبے کمبے سے ایک سو چوالیس کلومیٹر دور آیا جس کی گہرائی پینتیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے بعد فوری طور پر پاپوا نیوگنی انتطامیہ کی جانب سے سونامی سے نمٹنے کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ 30 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو پاپوا نیوگنی 7.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوگئے تھے۔ زلزلے سے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

    زلزلے کی وجہ سے حکومت نے سمندر میں قائم تیل اور گیس کے مراکز کوفوری طور پربند کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاپوا نیوگنی بحرالکاہل میں ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں ارضیاتی عمل زلزلے اور آتش گیرمادے کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تائیوان زلزلہ، لگژری ہوٹل سمیت کئی عمارتوں کو شدید نقصان

    تائیوان زلزلہ، لگژری ہوٹل سمیت کئی عمارتوں کو شدید نقصان

    تائیوان : مرکزی شہر میں 6.4 شدت کا زلزلے نے لگژری ہوٹل سمیت کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا جب کہ مصروف شاہراہیں بھی اکھڑ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے شہر ہوالین میں محسوس کیے جس کے باعث کئی عالیشان عمارتیں ایک جانب کو جھک گئیں اور سڑکوں ہائی ویز کو بری طرح نقصان پہنچا۔

    بین الااقوامی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم لگژری ہوٹلز سمیت کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جس میں مقیم افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے جن کی تعداد 30 لے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔

    زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدانوں میں جائے پناہ ڈھونڈی جب کہ نقصان پہنچنے والی عمارتوں میں مقیم افراد نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔

    تائیوان میں جس جگہ زلالہ آیا وہ دو زمینی پلیٹوں پر قائم ہے جن میں آنے والی تغیر نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس وقت پورے شہر میں خوف کی فضاء قائم ہے لوگ سہمے ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد: صوبہ پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سب سے پہلے صبح 10 بجے بلوچستان کے سرحدی ضلعے لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں۔ زلزلے کی شدت 4.7 جبکہ مرکز لسبیلہ کا علاقہ بیلہ بتایا جارہا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث حادثات میں ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

    زلزلے کے بعد سول اسپتال بیلہ میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب تھوڑی ہی دیر بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، گلگت، سوات، لوئر اور اپر دیر، چترال، ہنزہ، اسکردو، لاہور، چلاس، بھلوال، پنڈ دادن خان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں مری، پسرور، کالا باغ، چنیوٹ، میانوالی، جھنگ، بٹگرام، بنوں، شانگلہ، تاندلیا نوالہ، قائد آباد، ڈیرہ اسمٰعیل خان، چارسدہ اور اوکاڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 169 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے بعد ملک بھر کے متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


    افغانستان میں تباہی

    پاکستان کے علاوہ بھارت کے شہر نئی دہلی، مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر اور افغان دارالحکومت کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث افغان علاقے بدخشاں کے کچھ علاقوں میں شدید تباہی پیش آئی ہے۔ زلزلے کے بعد امدادی کارکنان اور ریسکیو ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

    یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق جب بھی سپر مون ہوتا ہے تو زمین پر چاند کی کشش بے پناہ بڑھ جاتی ہے جس کے سبب اس قسم کے واقعات پیش آنے کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

    ماضی میں بھی سپر مون کے موقع پر ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اور آج رات سپر بلیو بلڈ مون ہے جس کے سبب ماہرین نے اس قسم کے حادثات کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • ایران کےدارالحکومت تہران میں زلزلےکےجھٹکے

    ایران کےدارالحکومت تہران میں زلزلےکےجھٹکے

    تہران : ایران کے درالحکومت تہران سمیت دیگر صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے درالحکومت تہران 2۔5 شدت کے زلزلے سے لرز گیا جبکہ اطراف کے صوبوں البرز، قم، قزوین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    ایران کے جیولیوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر میشکن دشت سے 40 میل کے فاصلے پر اور تہران کے جنوب مغرب میں تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ البرز میں زلزلے کے نتیجے میں چالوس روڈ پرچٹانیں گری ہیں، امدادی ٹیمیں ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔


    ایران زلزلہ: جاں بحق افراد کی تعداد 530 تک جا پہنچی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 14 نومبرکو ایران اورعراق کے سرحدی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، زلزلے کے نتیجے میں530 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلےکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

    انڈونیشین حکام نے زلزلے کے بعد جاوا کے ساحلی علاقوں کے لیے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد لوگ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگئے۔

    سانحات سے متعلق قومی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت جکارتی اور کئی دوسرے شہروں اور دیہاتوں میں تقریباََ 20 سیکنڈز تک زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔


    انڈونیشیا میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی


    دوسری جانب امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوب مغربی شہرتاسک ملایا اورگہرائی 92 کلومیٹر تھی۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایران و عراق میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 450 ہوگئی

    ایران و عراق میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 450 ہوگئی

    تہران: ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 450 سے زائد ہوگئی جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے مذکورہ علاقہ ہولناک تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پلک جھپکتے میں عمارتیں اور گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ سڑکیں، اسپتال، پل، بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہوگیا۔

    آفٹر شاکس اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

    شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 450 افراد کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آچکی ہے۔

    امریکی زلزلہ پیما مرکز پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی حلب جاہ کے قریب 33 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ایران کے سرحد کے قریب عراق کا شہر حلبجہ تھا۔

    زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا جبکہ زلزلے کے جھٹکے شام، کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب، اردن، لبنان اسرائیل اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے۔

    ترکی کے صدر طیب اردگان نے زلزلہ میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے لیے 50 امدادی ٹرک ایران بھیج دیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ماہرین نے اسے سنہ 2017 کا ہولناک ترین زلزلہ قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران میں متعدد مرتبہ زلزلے آئے۔ سنہ 2003 میں ایران میں خوفناک زلزلے سے 31 ہزار افراد، سنہ 2005 میں 600 افراد اور سنہ 2012 میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔