Tag: زلزلہ

  • کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا

    کوئٹہ: چمن اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھر اور دفاتر سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور کھلی و محفوظ جگہ کا رخ کیا۔

    گو کہ محکمہ موسمیات نے زلزلے کی شدت اور اس کے مرکز کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کی، تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ زیارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے،جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زلزلہ کا مرکز کوئٹہ سے قلعہ عبداللہ کے درمیان ہو سکتا ہے۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔

  • ایکواڈورمیں شدید زلزلہ، 233 افراد ہلاک،600 سے زائد زخمی

    ایکواڈورمیں شدید زلزلہ، 233 افراد ہلاک،600 سے زائد زخمی

    کیوٹو : لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ہے، ایکواڈور کے صدر نے دو سو تینتیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں صرف 19.2کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

     

    زلزلے کا مرکز موزین شہر کے آس پاس کا علاقہ تھا جس سے دارالحکومت کیوٹو میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ مواصلات کا نظام مکمل طور پر منقطع ہو گیا.

    ایکواڈور کے چھ صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے نیشنل گارڈز کو متحرک کردیاگیا ہے۔ امدادی کارکن، پولیس اور فوج کے اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

    سیکڑوں زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زلزلے سے شہر گوایاکل میں ایک فلائی اوور تباہ ہوگيا ہے اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    امریکن جیولوجیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ ایکوا ڈور میں 1979 کے بعد یہ شدید ترین زلزلہ ہے۔ زلزلے کے فوراً بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی، تاہم اب سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

     

  • جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران دوسری مرتبہ شدیدزلزلہ

    جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران دوسری مرتبہ شدیدزلزلہ

    ٹوکیو: جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران ایک اور زلزلہ آگیا، سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلےنےشہرپر کپکپی طاری کردی۔

    جاپان میں حکام کےمطابق ملک کےجنوبی علاقے کماموٹو میں ایک بار پھر شدید زلزلہ آیا ہے، زلزلےکی شدت ریکٹراسکیل پرسات اعشاریہ ریکارڈ کی گئی، زلزلےکے پہلے جھٹکے کے بعد پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کا ایک اور زلزلے نے شہرکوبری طرح ہلاکررکھ دیا۔

    زلزلےکےفوراً بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی جو تقریباًایک گھنٹے بعد ختم کردی گئی،زلزلےکے بعد شہری سڑکوں اورمیدانوں میں جمع ہوگئے۔

    حکام کا کہنا ہے زلزلے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،اس سے قبل جمعرات کو آنے والے زلزلے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ درجنوں عمارتیں بھی زلزلےسےمتاثر اورزمین بوس ہوگئی تھیں۔

  • تائیوان میں زمین لرز گئی 6.4 شدت کا زلزلہ

    تائیوان میں زمین لرز گئی 6.4 شدت کا زلزلہ

    تائی پے: تائیوان میں زمین لرز گئی، چھے عشاریہ چار شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

    غیرملکی میڈیاکےمطابق تائیوان کے جنوبی شہرتائینان میں آنے والے زلزلے میں کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد عمارتوں کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہناہے کہ زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی میں نہیں تھا جس کے باعث اس کے اثرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شہر میں کم از کم چار عمارتیں منہدم ہوئی ہیں جس میں ایک رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔

    زلزلے کےوقت لوگ عمارت میں سورہے تھے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق تائیوان کےصدرزلزلے سے متاثرہ تائینان روانہ ہوگئے ہیں۔

  • اسلام آباد سمیت ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں زلزلہ

    اسلام آباد سمیت ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں زلزلہ

    اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    پاکستان کے مختلف شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، مری سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز پشاور سے تین سو کلومیٹر دور ہندوکش کے علاقے میں تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح تین بجکر آٹھ منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت پانچ اعشاریہ چھ جبکہ گہرائی ایک اناسی کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں مظفرآباد، راولاکوٹ ، بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

  • چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد398ہوگئی

    چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد398ہوگئی

    ینان :چین کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد تین سواٹھانوے ہوگئی جبکہ دوہزارسے زائد افراد زخمی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبے ینان میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں اورمواصلات کا نظام دھرم برہم ہوگیا۔متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروئیاں جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

  • چین کے صوبے یننان میں زلزلہ،ہلاکتیں 150تک پہنچ گئیں

    چین کے صوبے یننان میں زلزلہ،ہلاکتیں 150تک پہنچ گئیں

    بیجن: چین کے صوبے یننان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے بڑھ گئی۔ ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین مغربی صوبے یننان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت چھ عشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں لرز گئیں ۔ زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہرآگئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد مارے گئے، جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہیں، زلزلے کے بعد صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی اداروں نے اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔

  • اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں بارہ روز سے جاری زلزلے کے جھٹکوں نے علاقہ مکینوں کوخوف میں مبتلا کردیا۔

    علاقہ مکینوں کاکہناہے بارہ روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں،زلزلے کے باعث اب تک بیس سے زائدمکانات کوبھی نقصان پہنچ چکاہے۔زلزلے کے باعث لوگ گھروں میں داخل ہونے سے خوفزدہ ہیں۔علاقہ مکینوں نےحکومت سے ریسکیوآپریشن شروع کرنے کامطالبہ کیا۔