Tag: زلزلہ

  • بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلہ

    بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلہ

    بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں واقع جرمن ریسرچ سینٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ 84 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز میانمار میں تھا، تاہم اس کے جھٹکے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور اس کے دارالحکومت گوہاٹی اور میگھالے کے شہر شیلانگ میں بھی محسوس کیے گئے۔

    اس سے قبل تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

    تائیوانی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت سے دارالحکومت تائپے میں عمارتیں لرز گئیں۔

    حکام کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحل ہوالین کاؤنٹی پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک میں بھی زلزلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

  • تائیوان کے مشرقی ساحل پر  5.8 شدت کا زلزلہ

    تائیوان کے مشرقی ساحل پر 5.8 شدت کا زلزلہ

    تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے نتیجے میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تائیوانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعہ کو آنے والے زلزلے کی شدت سے دارالحکومت تائپے میں عمارتیں لرز گئیں۔

    حکام کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحل ہوالین کاؤنٹی پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک میں بھی زلزلہ

    زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ شدید زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئی تھیں۔

  • تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

    تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

    تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    شدید زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک میں بھی زلزلہ

    جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق شیکوکو جزیرے کے مغربی ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ آیاتھا۔ زلزلے کا مرکز بنگو چینل میں تھا۔

  • انڈونیشیا کا مشرقی صوبہ زلزلے سے لرز اُٹھا

    انڈونیشیا کا مشرقی صوبہ زلزلے سے لرز اُٹھا

    انڈونیشیا کے صوبے مشرقی نوسا ٹنگارہ میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

    انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں اس سے قبل آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور ایک کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا تاہم حالیہ زلزلے سے اب تک کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    ماسکو کنسرٹ ہال حملہ، چار ملزمان پر فرد جرم عائد

    رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث سونامی کاخطرہ بھی نہیں ہے۔ تاہم زلزلے کی شدت کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

  • بھارت کے مختلف اضلاع زلزلے سے لرز اُٹھے

    بھارت کے مختلف اضلاع زلزلے سے لرز اُٹھے

    بھارت کے مہاراشٹر میں مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کا مرکز ہنگولی کے قریب کا علاقہ تھا۔بہت سے افراد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے صبح 6 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگولی ضلع میں زلزلے کے دو جھٹکوں کو محسوس کیا گیا، زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر 3.6 سے 4.5 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    بھارت کے ہنگولی ضلع میں آج صبح 06 بجے سے صبح 09 بجے تک زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع کا اکھاڑا بالاپور ہے اور اس کی شدت ہنگولی پربھنی ناندیڑ ضلع کے تینوں گاؤں میں محسوس کی گئی۔

    خاتون نے اپنے دو چھوٹے بھتیجوں کو کس طرح موت کے گھاٹ اتارا؟

    زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ڈنڈے گاؤں میں سیمنٹ کے کئی گھروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

  • قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان کا سب سے بڑا شہر الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قازقستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اسکا مرکز الماتی شہر کے جنوب میں 31 کلومیٹر دور تھا، جبکہ یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے، تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

    قازقستان میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کو پڑوسی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بھی محسوس کیا گیا، تاہم وہاں سے بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزلہ

    چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزلہ

    چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد اس کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    چینی ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی چین کے ووشی کاؤنٹی کا پہاڑی علاقہ ہے اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر ہے،زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے 27 ٹرینیں روک دی ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی کافی متاثر ہوا ہے۔

    اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

    پاکستان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز ہرنائی کے جنوب مشرق میں 45 کلو میٹر دور تھا۔

  • پاکستان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    پاکستان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 213کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور دورانیہ 1منٹ تھا۔

    آزادکشمیر، کیپی، پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جبکہ سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اس کے علاوہ دیربالا، لوئردیر، اسلام آباد، لاہور، صوابی، کوہاٹ، ایبٹ آباد، سرگودھا، پنڈدادن خان، سرگودھا، مہمند، پشاور، مردان، بھلوال، بٹگرام، خیبر، جمرود، لنڈی کوتل، باڑہ، تیراہ، چکوال، تلہ گنگ، لاوہ، کلر کہار، چوآسیدن شاہ، بونیر،چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

    ملاکنڈ، چارسدہ، کالاباغ، جلالپور بھٹیاں، مظفرآباد، شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

  • فلپائن اور انڈونیشیا میں زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

    فلپائن اور انڈونیشیا میں زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

    فلپائن اور انڈونیشیامیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، فلپائن میں زلزلے کی شدت 7 اور انڈونیشیا میں 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان کے شمال وسطی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کے بعد سونامی کی وارنگ جاری کردی گئی تھی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ مغربی ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

    سمندر کی تہہ میں غوطہ خوروں پر زلزلہ آ گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    جاپانی حکام نے نیاگی اور فوکو شیما کیلئے سونامی وارننگ جاری کی تھی، اس کے علاوہ یاماگاٹا، یشی کاوا، نیگاٹا کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

  • جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

    جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

    جاپان میں زلزلے کے سبب جاں‌ بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی جبکہ اب بھی سیکڑوں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں چند دن پہلے آنے والے تباہ کن زلزلے میں مرنے والے شہریوں کی تعداد 100 سے بڑھ چکی ہے۔ یکم جنوری کوجاپان کے مغربی ساحل پر 7.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ جاپان میں امدادی کارکن زلزلے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، زلزلے کے بعد سے 200 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    7.6 شدت کے زلزلے نے مغربی ساحل کو نشانہ بنایا تھا، جس سے ہوکوریکو کے علاقے میں 22 ہزار گھروں کا انفرااسٹرکچر تباہ اور بجلی منقطع ہوگئی تھی۔

    اس دوران ہونے والی بارش نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کو ہٹانے کے کام کو متاثر کیا تھا جبکہ 30 ہزار سے زیادہ لوگ اب بھی علاقے سے انخلا اور امداد کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ جاپان کے شمال وسطی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے بعد سونامی کی وارنگ جاری کی گئی تھی۔

    جاپانی حکام نے شہریوں کو ساحلی علاقے فوری خالی کرنے کا حکم دیا تھا اور 5 میٹر تک بلند لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کاخدشہ ظاہر کیا تھا۔

    جاپان میں زلزلے کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اس کے باجود سیکڑوں جاپانی زلزلے کی زد میں آئے اور کافی تباہی ہوئی۔

    جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آنے والے زلزلے کے بعد امریکی صدر جُوبائیڈن نے مدد کی پیش کش کی تھی۔ اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں جاپانی عوام کے ساتھ ہیں۔