Tag: زلزلہ

  • جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان کے شمال وسطی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد سونامی کی وارنگ جاری کردی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ مغربی ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق جاپانی حکام نے شہریوں کو ساحلی علاقے فوری خالی کرنے کا حکم دیا ہے، 5 میٹر تک بلند لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کاخدشہ ہے۔

    فضائی حادثات میں بھارتی فضائیہ کا پہلا نمبر!

    جاپانی حکام نے نیاگی اور فوکو شیما کیلئے سونامی وارننگ جاری کی ہے، اس کے علاوہ یاماگاٹا، یشی کاوا، نیگاٹا کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    جاپان میں زلزلے کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • 2023ء: کون کون سے ممالک تباہ کُن زلزلوں سے متاثر ہوئے؟

    2023ء: کون کون سے ممالک تباہ کُن زلزلوں سے متاثر ہوئے؟

    زلزلہ ایک ایسی آفت ہے جس سے ہر کوئی پناہ مانگتا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک بشمول پاکستان بھی ایسے خطرناک زلزلوں سے متاثر ہوچکا ہے جس کے سبب ہزاروں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں، زلزلے اپنے ساتھ تباہی کی ایک نہ ختم ہونے والی داستان لاتے ہیں، عام طور پر لوگ اس ناگہانی آفت کو بھی بھول جاتے ہیں مگر جو افراد زلزلوں کی ہولناکیوں سے متاثر ہوچکے ہوتے ہیں یا اپنے پیاروں سے محروم ہوچکے ہوتے ہیں، ان کے لئے اپنی بقیہ زندگی گزارنا ایک ڈراؤ نے خواب کی مانند ہوتا ہے۔

    اکثر و بیشتر دیکھا گیا ہے کہ بڑے زلزلے آنے سے قبل معمولی جھٹکے بھی محسوس ہوتے ہیں، انہیں Fore Shocks کہتے ہیں، مگر جب بڑا زلزلہ آکر ختم ہوجاتا ہے تو اس کے اثرات کے طور پر چھوٹے چھوٹے زلزلے آنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جنہیں ہم ”آفٹر شاکس“ بھی کہتے ہیں۔ زلزلوں کے متعلق قرآن مجید میں اللہ رب العزت کا واضح فرمان موجود ہے کہ وہ زلزلہ پوری زمین کو ہلا کر رکھ دے گا، سورہ زلزال میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے: ”جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلادی جائے گی اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی“۔

    بہرحال اگر ہم سال 2023 میں آنے والے زلزلوں کی اگر بات کریں تو بہت سے ایسے زلزلے بھی آئے جنہوں نے پوری بستیاں اجاڑدیں۔ ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں نے سب سے زیادہ قیامت خیز تباہی مچائی، جس کے سبب بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، صرف ترکی اور شام میں آنے والے زلزلوں سے تقریباً 50 ہزار سے زائد افراد موت کی نیند سوگئے۔ آج ہم 2023میں آنے والے زلزلوں پر نظر ڈالتے ہیں۔

    دہلی میں زلزلہ:

    دہلی: نیپال میں اکتوبر 2023ء کو 4.6 اور 6.2 شدت کے دو زلزلے آئے جس کے اثرات دہلی میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے میں 17 افراد زخمی ہوئے اور کئی مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم بڑے پیمانے پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    نیپال میں آنے والا زلزلہ:

    نیپال میں نومبر 2023ء کو 6.4 شدت کا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 382 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے میں 130 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

    شام اور ترکی میں زلزلے کی تباہ کاریاں:

    ترکی اور شام میں 6 فروری2023ء کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ جس نے پوری کی پوری بستیاں تہس نہس کردیں، یہ زلزلہ سب سے خوفناک زلزلوں میں سے ایک تھا۔ اس حادثے میں 50,000 سے زیادہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بلند و بالا عمارتیں دیکھتے دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

    نیپال میں آنے والا تباہ کُن زلزلہ:

    24 جنوری کو نیپال میں زلزلہ آیا، اس زلزلے کے جھٹکے اتر پردیش، دہلی اور اتراکھنڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم محدود پیمانے پر عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

    افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں:

    افغانستان میں 21 مارچ2023ء کو 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے جھٹکے جموں و کشمیر، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس آنے والی آفت کے نتیجے میں 12قیمتیں زندگیاں ضائع ہوگئیں۔

    اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر بھی بم برسا دیئے، مزید 90 فلسطینی شہید

    پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ:

    18نومبر 2023کو پاکستان میں پشاور، وادی سوات اور دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔زلزلے کا مرکز پاک۔افغان سرحد پر واقع کوہ ہندو کش بتایا گیا۔

  • ’افغانستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ‘

    ’افغانستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ‘

    افغانستان میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق صبح 7.35 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

    دوسری جانب لوئر دیر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔

    اسرائیلی فوجی کی فلسطینی دکان میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو آگئی

    زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

  • ’نیپال میں 4.5 شدت کا زلزلہ‘

    ’نیپال میں 4.5 شدت کا زلزلہ‘

    نیپال کے مکوان پور ضلع کے چتلانگ میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال سیسمولوجی سینٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 23 نومبر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    نیپال کے مکوان پور ضلع کے چتلانگ میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا، تاہم ابھی تک کسی بڑے نقصان کے حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی 3 نومبر کو نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی بھی ہوگئے تھے۔

    نیپال کی تاریخ کا بدترین زلزلہ سال 2015 میں آیا تھا، اس دوران زلزلے کی شدت 7.8 اور 8.1 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    افغانستان میں 9 روز کے دوران تیسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

    زلزلے کے یہ جھٹکے 25 اپریل 2015 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:56 پر محسوس کیے گئے تھے۔ جس کے باعث کئی تاریخی عمارتیں زمین بوس ہوگئی تھیں۔

  • سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکزکا مرکز کا کہنا ہے کہ زلزکے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    کراچی کے علاقے قائد آباد اور اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،جبکہ ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، شیرپاؤ کالونی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، لانڈھی، مظفرآباد کالونی، مسلم آباد کالونی، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف میں بھی زلزلہ آیا تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • نیپال اور بھارت میں زلزلہ، درجنوں ہلاکتیں، سینکڑوں زخمی

    نیپال اور بھارت میں زلزلہ، درجنوں ہلاکتیں، سینکڑوں زخمی

    مغربی نیپال کے علاقے جاجرکوٹ میں 5.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 128 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے، شدید زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیپال میں 5.7 شدت کے زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 250 میل شمال مشرق میں واقع تھا، جس کی گہرائی 11 میل ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی تاہم جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے شدت 5.7 بتائی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت میں دہلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، کئی عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

    حکام نے کئی لوگوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

  • افغانستان میں 9 روز کے دوران تیسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

    افغانستان میں 9 روز کے دوران تیسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

    افغانستان کے صوبۂ ہرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8 کلو میٹر دور تھا۔

    افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران افغانستان کے صوبۂ ہرات میں یہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

  • ’نیپال اور بھارت میں 6.2 شدت کازلزلہ‘

    ’نیپال اور بھارت میں 6.2 شدت کازلزلہ‘

    نیپال اور بھارت میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں 6.2 شدت کازلزلہ محسوس کیا گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیپال تھا اور گہرائی 5 کلومیٹر تھی، بھارتی شہر جیپور، لکھنو، ہاپور اور دیگر شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا، اس کے علاوہ بھارتی ریاست پنجاب، اتر پردیش میں بھی زلزلہ محسوس کیاگیا، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    دوسری جانب ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کی ہے، جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے۔

    ڈچ سائنسدان نے زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔

    زلزلہ سینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔

    بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے۔

    واضح رہے رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نیتین فروری کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں سات اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آئے گا اور ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی تین روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔

  • کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، خاتون نے دسویں‌ منزل سے چھلانگ لگا دی

    کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، خاتون نے دسویں‌ منزل سے چھلانگ لگا دی

    بگوٹا: کولمبیا کے دارالحکومت بُگوٹا میں 6.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی، ٹی وی چینلز کے نیوز اسٹوڈیوز میں بھی لائیو نشریات کے دوران جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق بگوٹا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ چیختے چلاتے عمارتوں سے باہر نکلے، حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی۔

    زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم میڈیلینا میں ایک رہائشی عمارت کی دسویں منزل سے ایک خاتون نے گھبرا کر خود کو نیچے گرا دیا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی، اس واقعے کی افسوس ناک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    زلزلے کے نیوز اسٹوڈیوز میں بھی چھت سے لٹکتی ہوئی لائٹس اور کیمرے جھولنے لگے، لائیو نشریات کے دوران اینکر نے ڈر اور خوف کے باوجود نشریات جاری رکھیں اور پوری صورت حال کو بڑی مہارت سے سنبھالا، جب کہ ایک اسٹوڈیو میں موجود تمام لوگ لائیو ریڈیائی نشریات کے وقت اٹھ کر بھاگ گئے۔

    بگوٹا میں کانگریس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، بگوٹا میں اس وقت امریکی سفارتکار ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، زلزلہ محسوس کرتے ہوئے حیران رہ گئے تاہم کچھ دیر توقف کے بعد انھوں نے تقریر جاری رکھی۔

  • اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی، اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔