Tag: زلزلے کے جھٹکے

  • اسلام آباد، راولپنڈی اورگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، راولپنڈی اورگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد (03/08/2025)  شہر اقتدار اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں کل رات کے بعد آج ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ مردان اور گردو نواح ، چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت5.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے رات 12:10منٹ پر محسوس کیے گئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت5.1اور گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز روات  سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

    اس کے علاوہ مری اور ہری پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شانگلہ، تلہ گنگ، کلر کہار، گوجر خان، کالا باغ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    این ڈی ایم اے رپورٹ

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت5ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز اسلام آباد کے قریب تھا۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، سب سے زیادہ شدت اسلام آباد اوراس کے اطراف محسوس کی گئی۔

    اس کے علاوہ جہلم، گوجر خان، اٹک، ہری پور، چکوال اور لاہور تک جھٹکے رپورٹ ہوئے، کہوٹہ، مری، جہلم سمیت کئی شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی شدت قریبی علاقوں میں زیادہ اور دور علاقوں میں کم رہی، گوجرانوالہ، مظفرآباد تک زلزلے کے جھٹکے رپورٹ ہوئے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ، لاہور اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی رات گئے اسلام آباد لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    کل رات آنے والے زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 102 کلومیٹر تھی۔

  • اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد (02/08/2025) دارالحکومت اسلام آباد لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد ، لاہور سمیت دیگر پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 102 کلومیٹر تھی۔

    اس کے علاوہ پشاور شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، مالاکنڈ، مردان، ہری پور، ہنگو، ضلع مہمند، شانگلہ، میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں جھٹکے میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکے

    پشاور میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھروں میں سوئے ہوئے جاگ گئے اور خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

     زمین لرزنے کے بعد تیز بارش

    زلزلے کے بعد اسلام آباد شہر اور اس کے مختلف مضافاتی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا
    اس کے علاوہ ایبٹ آباد اور ہری پور شہر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔

    اس کے علاوہ مری، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیروز والا مرید کے، ٹیکسلا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پیما مرکز کے مطابق مذکورہ جھٹکے 2 رات بج کر4منٹ پر محسوس کیے گئے، افغانستان اور تاجکستان کے علاقوں میں بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے مختلف علاقوں میں یہ جھٹکے تواتر کے ساتھ محسوس کیے گئے تھے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ یہ جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ہیں۔

  • کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پہلا زلزلہ ملیر جبکہ دوسرا ڈی ایچ اے سٹی میں آیا۔

    شہرقائد میں پہلا 3.4 شدت کا زلزلہ ملیر کے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا، دوسرا 2.7 شدت کا زلزلہ ڈی ایچ اے سٹی کے مشرق میں 10کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیا گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ دونوں بار زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین تھی، یہ کراچی میں یکم جون سے آنے والا 60واں زلزلہ تھا۔

    کراچی شہر پچھلے ماہ بھی زلزلوں کی لپیٹ میں رہا اور 21 دن میں 57 بار زلزلہ شہرقائد میں زلزلہ آیا جس کی نوعیت اگرچہ معمولی رہی لیکن شہری خوفزدہ رہے۔

    کراچی میں 2 جون سے 23 جون کے دوران 57 زلزلے ریکارڈ ہوئے، یہ زلزلے کے جھٹکے ملیر، سعود آباد، لانڈھی، پورٹ قاسم، شاہ لطیف، بھینس کالونی، شیر پاؤ ، قائد آباد کے علاقوں میں محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔

    زلزلے کے مسلسل جھٹکوں نے شہر قائد کے باسیوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا تھا، چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر لغاری نے تسلسل کے ساتھ زلزلوں کی وجہ بے ہنگم تعمیرات کو قرار دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-trembles-again-as-quake-count-rises-to-31-in-six-days/

  • اسپین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، سیاحوں کی جان پر بن آئی

    اسپین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، سیاحوں کی جان پر بن آئی

    جنوبی اسپین 5.5 ریکٹر اسکیل شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، 50 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    اسپین کے المیریا اور ملاگا جیسے سیاحتی ریزورٹ میں سیاح اور وہاں کے مقامی لوگوں کےلیے 14 جولائی کی صبح پریشان کن تھی، وہ سویرے زلزلے کی جھٹکوں کے ساتھ بیدار ہوئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

    صبح تقریباً 7:00 بجے جنوبی اسپین کے علاقوں میں زلزلہ آیا جس کی وجہ سے مختلف سیاحتی مقامات پر بھی تھرتھراہٹ محسوس کی گئی خاص طور پر ملاگا اور المیریا اس کا نشانہ بنے۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا خوفناک زلزلہ

    کچھ سیکنڈ کے لیے اسپین کے 50 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں زلزلے کی شدت محسوس کی گئی، ان میں ویلز- ملاگا، ٹورے ڈیل مار، گراناڈا اور ساحلی شہر روکیٹاس ڈی مار اور المریا شامل ہیں۔

    جنوبی اسپین پر زلزلے کے اثرات کے حوالے سے میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز تقریباً 10 کلومیٹر (6.2 میل) کی زمینی گہرائی میں تھا۔

    بہت سے رہائشیوں اور سیاحوں نے اپنی حیرت اور پریشانی کو بیان کرنے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنی الجھن اور گھبراہٹ کی کہانیاں سنائیں۔

    المیریا کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ’’میرا پورا گھر ہل رہا تھا، صوبہ المیریا کے ایک گاؤں اگوا امرگا میں ایک سیاح نے زلزلے کے اثرات کے بارے میں بتایا کہ "میں لیٹا ہوا تھا، اور پورا گھر تقریباً چند سیکنڈ کے لیے لرز رہا تھا”۔

    اس دوران ایک زبردست چیخ سنائی دی۔ اس نے مجھے اور میرے تمام رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ملحقہ احاطے کے لوگوں کو بھی جگا دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/japan-earthquakes-tokara-islands-12-july-2025/

  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ اترکاشی میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے سبب مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کی تصدیق آفات کنٹرول روم کی جانب سے کی گئی، کنٹرول روم کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

    قومی زلزلہ سائنس مرکز نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اطلاع دی کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    الموڑا کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے کیے گئے تھے، جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی تھی اور وہ بھی زمین کے 5 کلومیٹر نیچے آیا تھا۔

    ایران کے شمال میں ایک بار پھر زلزلہ

    اس سے قبل یکم جون کو اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں بھی صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    نیشنل سنٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ کا مرکز میرٹھ ضلع کے آس پاس والے علاقہ میں تھا۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر  زلزلے سے لرز اٹھے

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے ، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    لاہور ، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ ، صفدرآباد، خانقاہ ڈوگراں اور گردونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا زلزلے کی شدت4.4ریکارڈکی گئی اور مرکز لاہور سے 25 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 14 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، جس میں بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلہ محسوس کیاگیا، قصور ،اوکاڑہ ،شیخوپورہ ،مرید کےودیگراضلاع میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے اور زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کیلئےمشینری ،عملہ الرٹ ہے، اس کے ساتھ پراونشل کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرزالرٹ ہیں۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

    مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ زلزلے کے جھٹکوں نے راشام کے علاقے میں زمینی نقصان پہنچایا، جہاں دو مکانات گر گئے اور پانچ دیگر مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا تھا کہ فی الحال نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

  • بلوچستان میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

    بلوچستان میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

    بلوچستان کے علاقہ بارکھان میں صبح سویرے زلزلہ سے زمین کانپ اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

    مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ زلزلے کے جھٹکوں نے راشام کے علاقے میں زمینی نقصان پہنچایا، جہاں دو مکانات گر گئے اور پانچ دیگر مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ فی الحال نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ امداد فراہم کی جا سکے اور نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 12 اپریل کو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے شہروں میں ریکٹر اسکیل پر 5.5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    نیشنل اسیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سوات، مانسہرہ، صوابی، مردان، لکی مروت اور کے پی کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

  • بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

    یو ایس جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    بارکھان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی۔

    زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

  • کراچی میں قائد آباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں قائد آباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی کے علاقے قائد آباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے سبب شہری خوف زدہ ہوگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 14 منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 8 کلومیٹر، مرکز ملیر تھا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کوئٹہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ شہر اور گردونواح میں 2.8 شدت کا زلزلہ آیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 23 کلومیٹرتھی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 75 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں قائد آباد اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    جاپان کے ساحلی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آ گیا

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں آیا۔

  • کراچی کے بعد کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، عوام میں خوف و ہراس

    کراچی کے بعد کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، عوام میں خوف و ہراس

    کوئٹہ : کراچی کے بعد کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا شہر اور گردونواح میں 2.8 شدت کا زلزلہ آیا ،. ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 23 کلومیٹرتھی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 75 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    یاد رہے رات گئے کراچی میں قائد آباد اور ملیر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر میں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں آیا۔