Tag: زلزلے کے جھٹکے

  • پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے

    پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے

    اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے باعث عوام دفاتر اور گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، شانگلہ اور دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

    کراچی میں آج دوپہر 2 سے رات 8 بجے کے درمیان طوفانی بارش کی پیش گوئی

    اس کے علاوہ پنڈدادن خان، ملکوال، پنڈی بھٹیاں، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز شہر سے 32 کلومیٹر دور جنوب کی طرف تھا۔

    شہرقائد میں رات کے وقت زلزلے کے جھٹے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 42 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز کراچی سے 32 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ریکارڈ کیا گیا.

    اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ان زلزلوں کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 145 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ اور گردونواح، سوات، ملاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    واضح رہے کہ چند دنوں قبل بھی پاکستان کے معاشی حب کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صدر، اولڈسٹی، کلفٹن اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ کوہاٹ، لوئر دیر، چترال اور گردونواح میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلہ کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    اس کے علاوہ پشاور، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے سے لرز اٹھے۔

    ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کسی بھی شہر سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

  • بلوچستان میں زلزلہ ،   شہری خوفزدہ

    بلوچستان میں زلزلہ ، شہری خوفزدہ

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا صوبہ بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا ، بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے جنوب مشرقی علاقےمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ہرنائی کے جنوب مشرق میں 45 کلو میٹر دور تھا۔

    زلزلے سے خوفزدہ ہوکر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    یاد رہے 11 جنوری کو ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کی گہرائی 213کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔

  • پاکستان میں  ایک بار پھر زلزلہ

    پاکستان میں ایک بار پھر زلزلہ

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اورخضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک بار پھر زلزلے سے لزر اٹھا، کوئٹہ اورخضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ کوئٹہ اورگردو نواح میں 11 بجکر 9 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ کی زیر زمین گہرائی 98کلو میٹر تھی کہ زلزلے کامرکزافغانستان کے جنوب مغرب میں ہندو کش ریجن تھا۔

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔

    خضدار میں 11بجکر 17 منٹ پر زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.8ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار کے قریب تھا تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے،  شہری خوفزدہ

    پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے، شہری خوفزدہ

    اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اس کے علاوہ صوابی و گردونواح ، ملاکنڈ، سوات ، چترال اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

    پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

  • سوات و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات : خیبرپختونخوا کے شہر سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    اس سے قبل اتوار کو افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلہ آیا تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج (اتوار) افغانستان کے مقامی وقت 8 بجکر 6 منٹ پر آیا۔

    گزشتہ 9 روز کے دوران یہ تیسرا زلزلہ ہے جبکہ بھارت کے شہر نئی دلی میں زلزلے کے جو جھٹکے محسوس کیے گئے، ان کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے بارڈر کے قریب کوہ ہندو کش سلسلہ میں 196 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، دیامر، چلاس، روالپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، شیخوپورہ، لاہور، نوشہرہ، سوات، بنوں، ڈی آئی خان،اسلام آباد، لوئر دیر، اپر دیر، ننکانہ صاحب اورپشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 محسوس کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ خیبر پختونخواہ و پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں پشاور، سوات، بٹگرام، دیر بالا، صوابی، مالا کنڈ، کوہاٹ، لوئر دیر، بونیر، مہمند، مردان، چارسدہ، بنوں اور شانگلہ میں محسوس کیے گئے۔

    پنجاب کے جن شہروں میں زلزلہ محسوس ہوا ان میں مری، ظفر وال، شکر گڑھ، جلالپور بھٹیاں، سرائے عالمگیر، سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    زلزلے سے شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا اور زلزلے کی گہرائی 223 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

    پختونخواہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ تاحال کنٹرول روم کو کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، عوام ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کو 1700 پر دیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ میں دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    22 مارچ کی شب آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس کا مرکز افغانستان تھا۔

    زلزلے سے پختونخوا میں 9 افراد جاں بحق اور 44 زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

  • سوات میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.1 تھی اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

    زلزلے کا مرکز سوات سے 21 کلو میٹر جنوب میں تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    22 مئی کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کی گہرائی 91 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔