Tag: زلزلے کے جھٹکے

  • پختونخواہ کے کئی شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

    پختونخواہ کے کئی شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں بشمول صوبائی دارالحکومت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت سوات، صوابی، چترال اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 91 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ مارچ میں دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس کا مرکز افغانستان تھا۔

    زلزلے سے پختونخوا میں 9 افراد جاں بحق اور 44 زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

  • کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلہ 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

    اس سے قبل 21 مارچ کو افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد پاکستان، بھارت، افغانستان، چین اور دیگر ممالک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، جہلم، سرگودھا، سوات اور اس سے ملحقہ علاقے شامل تھے، پی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور مرکز 180 کلومیٹر کی گہرائی میں افغانستان کا ہندوکش علاقہ تھا۔

    سوات میں زلزلے سے چھت گر گئی تھی ، جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد: جڑواں شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں زلزلہ آ گیا ہے، جڑواں شہروں میں زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 150 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    مری، ہری پور اور مضافات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

  • میرپور  آزاد کشمیر اور گردو نواح میں  3.8 شدت کا زلزلہ

    میرپور آزاد کشمیر اور گردو نواح میں 3.8 شدت کا زلزلہ

    میرپور : آزاد کشمیر اور گردونواح میں 3.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیراورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ کا مرکز جہلم کے قریب تھا، جس کی زیرزمین گہرائی دس کلومیٹرتھی۔.

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20کلو میٹر دور تھا۔

    اس سے قبل ملک کے بالائی علاقوں چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 101 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چترال سے 73 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

  • اسکردو میں زلزلے کے جھٹکے، سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ، متعدد افراد زخمی

    اسکردو میں زلزلے کے جھٹکے، سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ، متعدد افراد زخمی

    گلگت: گلگت بلتستان کے شہر اسکردو کے علاقے روندو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اب تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسکردو کے علاقے روندو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی تاہم اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔

    زلزلے کے باعث جگلوٹ اسکردو روڈ کئی مقامات پر بند ہوگئی، ملوپہ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہ بند ہوگئی، سڑکوں کی بندش کے باعث مسافر پھنس کر رہ گئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر روندو محمد اویس کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، 3 زخمیوں کو اسکردو اور 2 کو گلگت منتقل کیا گیا ہے، زلزلے سے جگلوٹ اسکردو روڈ مختلف مقامات پر بند ہوگئی۔

    اے سی کا کہنا ہے کہ علاقے میں سڑکوں اور واٹر چینلز کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، یلبو کے مقام پر آفٹر شاکس کی بھی اطلاعات ہیں، فی الحال سڑکیں بند ہیں حتمی تفصیلات رابطے بحال ہونے پر فراہم ہوسکیں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اسکردو میں زلزلے کی وجہ سے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان کے  کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے

    پاکستان کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    ایبٹ آباد، مردان اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا اور زلزلے کی گہرائی بتیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    تاحال فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    کراچی میں اس شدت کے زلزلے نے زلزلہ پیما ماہرین کو چونکا دیا کیونکہ انہوں نے اس سے قبل صوبائی دارالحکومت میں مرکز کے اندر اتنی شدت کا زلزلہ ریکارڈ نہیں کیا تھا۔

    پاکستان میٹرولوجی ڈویژن (پی ایم ڈی) کے سیسمولوجی ڈویژن کے ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ ماضی میں کراچی میں صرف 3.1 شدت کے زلزلے آئے ہیں، ان کے مرکز صوبائی دارالحکومت سے باہر تھے۔ جبکہ اس زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈی ایچ اے میں تھا۔

  • دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، اس کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغرب سندھ بلوچستان بارڈر تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلو میٹر شمال میں تھا۔

  • بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد مکانات منہدم

    بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد مکانات منہدم

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور خصدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، 5.2 شدت کے زلزلے سے خصدار میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خصدار کے علاقے آرنجی میں زلزلے سے متعدد مکانات منہدم ہوئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے، امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، بستر، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل ہیں۔

    ڈی جی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، متاثرہ علاقے کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ آج صبح لسبیلہ کے شمالی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 80 کلو میٹر شمال میں تھا۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں دیپالپور، پیر محل اور چیچہ وطنی میں علیٰ الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 210 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

    زلزلے کی شدت اور مرکز کے باعث افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

  • ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے جن علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ان میں صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مانسہرہ، سوات، مردان، لوئر دیر، بونیر، ایبٹ آباد، خیبر، شانگلہ اور لنڈی کوتل وغیرہ شامل ہیں۔

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    صوبہ پنجاب کے شہروں علی پور، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، میانوالی، کالا باغ اور سانگلہ ہل میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، جبکہ گلگت بلتستان کے چلاس، گلگت، غذر اور اسکردو میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 210 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

    زلزلے کی شدت اور مرکز کے باعث افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔