Tag: زلزلے کے جھٹکے

  • انڈونیشیا میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، کئی مکانات متاثر

    انڈونیشیا میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، کئی مکانات متاثر

    جکارتہ: انڈونیشیا ایک بار پھر زلزلے کی زد میں آگیا، 6.3 شدت کے زلزلے سے متعدد مکانات متاثر ہوئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے انڈونیشیا میں آنے والے زلزے کی تباہ کاریوں کا بوجھ ہلکا نہ ہوا تھا کہ آج ایک بار پھر زلزے کے نتیجے میں کئی مکانات متاثر ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے ’لومبوک‘ میں ایک نئے زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات متاثر ہوئے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی لومبوک میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

    انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 347 ہوگئی

    حکام کے مطابق اس زلزلے کے باعث ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ انتظامیہ لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ دسمبر2016 میں انڈونیشیا کے صوبے آچے میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اوردنیا بھر کے تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

  • پاکستان، افغانستان اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان، افغانستان اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: خیبر پختون خوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوف زدہ ہوگئے اور کلام الٰہی کا ورد شروع کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے لاہور، جھنگ، میانوالی، شیخوپورہ،سرگودھا، قصور، مردان ، نوشہرہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹ گرام، بالاکوٹ مالا کنڈ، چترال اور لوئی دیر اور اپر دیر سمیت تورغر، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

    مزید اطلاعات موصول ہوئیں کہ شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی،  پارا چنار، صوابی، شانگلہ، صوابی، بونیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    زلزلے ہلکی نوعیت کے تھے جس میں ابھی تک کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زمین میں اس کی گہرائی 38 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

    ڈائریکٹر ارتھ کوئیک سینٹر اسلام آباد زاہد رفیع کے مطابق زلزلے سے شمالی علاقے متاثر ہوئے۔

    بھارت اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شہر ہریانہ میں ریکٹر اسکیل پر3.5 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مغربی میڈیا کے مطابق کابل میں زلزلہ محسوس کیا گیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

  • سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات: خیبرپختون خوا کے شہروں مالا کنڈ اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صوبہ خیبر پختون خوا کے اضلاع سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کے جھٹکوں کی تصدیق کرتے ہوئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی ہے۔

    زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

  • پنجاب اور کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

    پنجاب اور کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

    ایبٹ آباد: پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو سوات، مینگورہ، مانسہرہ، بٹ گرام اور ایبٹ آباد سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    ویڈیو دیکھیں:

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کاغان کے قریب 13 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

    جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں لوگ کچھ دیر کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

  • ملک کےبالائی اورشمالی علاقوں میں زلزلہ

    ملک کےبالائی اورشمالی علاقوں میں زلزلہ

    اسلام آباد:ملک کےبالائی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کامرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی،غذر اور نوشہرہ سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 180 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلہ رات 4 بجکر5 منٹ پرآیا۔


    افغانستان کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ


    یاد رہےکہ اس سے قبل رات گئےافغانستان کے پاکستان سے منسلک سرحدی علاقے اسپین بولدک میں اسلحہ کے ڈپو میں آتشزگی کے باعث دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان کا سرحدی علاقہ چمن لرز اٹھا۔

    افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق  دھماکے افغان فورسز کے اسلحہ ڈپو میں ہوئے،ان دھماکوں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ دھماکوں سے اٹھنے والے بلند شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔

    واضح رہےکہ دھماکوں میں آبادی کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ نیٹو اورافغان فورسزنےعلاقےکامحاصرہ کرلیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

     

  • اسلام آباد، پنڈی اور کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، پنڈی اور کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت خیرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6 نوٹ کی گئی، فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

    ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 نوٹ کی گئی، اس کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ زلزلہ کافی شدت کا ہوتا ہے لیکن اگر زلزلے کی گہرائی کم ہو تو نقصانات کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے اور انفرا اسٹرکچر متاثر ہوسکتا ہے ،شدت چھ ہونے کے بعد آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں جو کہ فوری بعد آتے ہیں تاہم ابھی تک آفٹر شاکس کا ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔

    ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کے تقریبا تمام بالائی علاقوں سمیت پنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں چونکہ اس کا مرکز تاجکستان تھا اس لیے تاجکستان سے نزدیک واقع شہروں میں شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کچھ جگہیں، ہندوکش کا پہاڑی علاقہ، اور بلوچستان میں کچھ علاقے فالٹس پر واقع ہیں جہاں نقصان کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے۔

    مزید اطلاعات آئی ہیں کہ آزاد کشمیر، مظفر آباد، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

  • پنجاب اور کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

    پنجاب اور کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہر زلزلے کےجھٹکوں سے لرز اٹھے، شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں جھنگ، کالاباغ، میانوالی، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ دو 4.2 اور گہرائی 58 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم زلزلے کا مرکز نور پورتھل سے19کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر کھلے مقامات پرنکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا، تاہم اس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • سوات اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 اور زمین میں اس کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر کھلے مقامات پرنکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اس زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، تاہم اس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے سے متعلق احتیاطی تدابیر

    زلزلے کے حوالے سے حفاظتی ماہرین کے مطابق بعض تدابیر اختیار کرکے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلوں کی صورت میں درج ذیل اقدامات سے جانی نقصان کم کیا جاسکتا ہے

    زلزلے سے پہلے

    گھر میں فرسٹ ایڈ باکس رکھیں اور فرسٹ ایڈ کی تربیت بھی حاصل کریں۔ جن علاقوں میں زلزلوں کا خدشہ ہو وہاں الماریوں پر بھاری اور شیشے سے بنی اشیا رکھنے سے گریز کریں۔ گھر میں بجلی ، گیس، اور پانی کی لائنیں فوراً بند کردیں کیونکہ زلزلے کی قوت سے یہ گیس اور پانی کی لائنیں باآسانی پھٹ جاتی ہیں جو شدید نقصان کی وجہ بنتی ہے۔

    زلزلے کے دوران

    زلزلے کے دوران کسی بھی حالت میں حواس اور سکون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور مشکل وقت میں بھی پرسکون رہنے کی کوشش کیجیے۔ اگر آپ گھر کے اندر ہیں تو فوری طور پر دیوار سے چپک کر کھڑے ہوجائیں یا پھر کسی بھاری بھرکم فرنیچر ( میز یا پلنگ) کے نیچے رینگ کر پہنچ جائیں اور زلزلہ تھمنے تک وہیں موجود رہیں۔ اس عمل سے پنکھا، روشنیاں اور گھر کی چھت کے گرنے والے ٹکڑوں سے آپ محفوظ رہیں گے۔ زلزلے کے دوران ماچس اور کسی قسم کا شعلہ نہ جلائیں۔ اگر آپ گاڑی میں ہیں تو گاڑی روک دیں اور زلزلہ تھمنے تک اسی میں بیٹھے رہیں۔ سیڑھیوں اور پتھریلے زینوں سے دور رہیں اور بجلی کی ایلیویٹر اور لفٹ میں سفر نہ کریں کیونکہ زلزلے سے وہ جامد ہوکر رک سکتی ہیں۔

    زلزلے کے بعد

    ٹوٹی پھوٹی اور خستہ عمارتوں سے دور رہیں کیونکہ آفٹر شاکس سے بھی ان کے ڈھے جانے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔
    بھاری جوتے پہنیں تاکہ شیشوں اور ملبے میں موجود دیگر ٹھوس اشیا سے اپنے پیر کو زخمی ہونے سے بچایا جاسکے۔
    زلزلے کے بعد فوری طور پر کھلے میدان میں پہنچیں کیونکہ آفٹر شاک پہلے سے کمزور عمارتوں کی ٹوٹ پھوٹ اور مزید نقصان کی وجہ بنتے ہیں۔

  • کے پی کے اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    کے پی کے اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا رود کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم خوش قسمتی سے زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں راولپنڈی ،سرگودھا،چنیوٹ ،پھالیہ،پنڈی بھٹیاں ،بھلوال اور کالا باغ شامل ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں پشاور ،مردان،،سوات ،مالاکنڈ، لوئردئیر ،مہمند ایجنسی ،شانگلہ ،چلاس کوہستان ،مانسہرہ ،بالاکوٹ اور بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو پریشان کیا۔

    زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی ایک سو ستاون کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے، لاہور میں زمین ہلی تو لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    لاہور کے علاوہ اوکاڑہ، ننکانہ صاحب،شیخوپورہ ، قصور ، کامونکی، دیپالپور، نارنگ منڈی ، بہاولپور،سانگلہ ہل ، ساہیوال ، شرقپور، گوجرانوالہ، جنڈیالہ شیر خان ، پتوکی ، حافظ آباد اور فیصل آباد، چنیوٹ اور مرید کے سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

    ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی دس کلو میٹر اور مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں سینتیس کلومیٹردورتھا۔

    اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے شہر امرتسر میں بھی محسوس کیے گئے۔