Tag: زلزلے

  • پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.3 کی شدت کا زلزلہ

    پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.3 کی شدت کا زلزلہ

    اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہر 5.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے ، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش تھا اور  کی گہرائی 220 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔

    سوات ،صوابی ،چارسدہ ،ملاکنڈ ، مردان ،ہنگو اور گردونواح، چترال ،بونیر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیاگیا جبکہ مانسہرہ ،خیبر، باڑہ لنڈی کوتل، جمرود ، تیراہ میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔

  • مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک زلزلے سے لرز اُٹھے

    مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک زلزلے سے لرز اُٹھے

    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے مگر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

    کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 4 اعشاریہ 4 نوٹ کی گئی جس سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سیرینو (El Sereno) لرز گیا۔

    ایسٹجرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کا کہنا ہے کہ اردن اور شام میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 نوٹ کی گئی جبکہ اسرائیل میں شدت 5 اعشاریہ 2 نوٹ کی گئی۔

    شادی سے واپسی پر ایک ہی خاندان کے 11 افراد پانی میں بہہ گئے

    حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، زلزلہ مرکز کے قریب واقع شہر پاساڈینا کے حکام نے بتایا کہ جھٹکوں کی وجہ سے سٹی ہال کے اندر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے ملازمین کو عارضی طور پر عمارت خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا لیکن ساتھ ہی اب تک کسی بڑے نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

  • لاس اینجلس زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

    لاس اینجلس زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر لاس اینجلس زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز شمال مشرقی علاقہ ہائی لینڈ پارک تھا۔

    زلزلے کی گہرائی بارہ اعشاریہ ایک کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزے سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سرینو لرز کر رہ گیا جبکہ جھٹکوں کے بعد عوام رہائشی اور دفتری عمارتوں سے باہر نکل کر کھلے آسمان تلے جمع ہوگئے۔

    حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔، زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر پاساڈینا کے حکام نے بتایا کہ جھٹکوں کی وجہ سے سٹی ہال کے اندر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے ملازمین کو عارضی طور پر عمارت خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا لیکن ساتھ ہی اب تک کسی بڑے نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

  • پیرو میں 7.0 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    پیرو میں 7.0 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جنوبی امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا، جس کے سبب رہائشیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کی رات جنوبی پیرو کے ساحل سے 28 کلومیٹر کی گہرائی میں 7.2 شدت کا شدید زلزلہ آیا۔ جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی.

    وزیر اعظم گسٹاوو ایڈرینزین کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کسی کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، دارالحکومت تک زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لیما میں گھروں کے اندر چراغ جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    امریکہ، روس اور جرمنی نے شہریوں کو وارننگ جاری کردی

    پیرو کے ایوان صدر کا کہنا ہے کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔

  • این ڈی ایم اے نے زلزلے سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

    این ڈی ایم اے نے زلزلے سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

    اسلام آباد:  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر مقامات پر زلزلے کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا، زلزلے میں 11 اموات ہوئیں، تمام افراد کا تعلق کے پی سے تھا جس میں 6 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلے میں مجموعی طور  پر 79 افراد زخمی ہوئے، کے پی میں 77 اور پنجاب میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 172 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں خیبر پختونخوا میں 169، آزادکشمیر میں 2 گھروں کو نقصان پہنچا ہے خیبر پختونخوا میں 22 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق زلزلے میں مجموعی طور پر19 مویشی ہلاک ہوئے، خیبر پختونخوا میں 17، آزادکشمیر میں 2 مویشی ہلاک ہوئے اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں4 اسکول اور  4 عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا۔

    این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ زلزلے سےگلگت بلتستان میں ایک مسجد شہید ہوئی اور مویشیوں کا باڑہ بھی گرگیا۔

  • ویڈیو: ترکیہ زلزلے میں ملبے تلے موجود بلی کو زندہ بچا لیا گیا

    ویڈیو: ترکیہ زلزلے میں ملبے تلے موجود بلی کو زندہ بچا لیا گیا

    ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    تاہم ان دو دن کے دوران ترکیہ اور شام سے کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کسی معجزے سے کم نہیں لگتی۔

    اسی طرح ایک ویڈیو پر سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو کی ٹیم نے کس طرح ایک بلی کو ملبے سے زندہ بچایا ہے۔

    https://twitter.com/ArbabShafiq2/status/1623184867855941632?s=20&t=V8n8dVKnakAjZ7gfGbMtbA

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی ملبے تلے دبی ہوئی تھی، جب اسے  نکالا گیاتو وہ نڈھال ہوکر باہر نکلتی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں کتے اور بلی سڑکوں پر، ریسٹورنٹ میں اور دیگر مقامات پر دگنی تعداد میں گھومتی ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر اس حادثے کے بعد کئی جانوروں کو بھی ریسکیو کرنے کی ویڈیو اور تصاویر موجود ہے۔

    ترکیہ کے جنوبی علاقے اور اس سے متصل ملک شام میں پیر کی علی الصباح اس وقت 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جب لوگ گہری نیند سو رہے تھے۔

    شام میں ملبے تلے دبی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

    ویڈیو: شام میں 40 گھنٹے سے ملبے میں پھنسے خانداد کو زندہ نکال لیا گیا

    زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ بلند وبالا عمارات لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگ جان بچانے کیلیے پکارتے اور چیختے رہے۔

    ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد دو روز کے دوران مزید 2 زلزلے آچکے ہیں جب کہ 250 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلوں اور آفٹر شاکس کے تسلسل سے لوگوں کے خوف وہراس میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • معجزہ، انڈونیشیا زلزلے کے دو روز بعد ملبے سے چھ سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا

    معجزہ، انڈونیشیا زلزلے کے دو روز بعد ملبے سے چھ سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا

    انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے دو روز بعد ایک چھ برس کے بچے کو ملبے کے نیچے سے معجزانہ طور پر زندہ نکالا گیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے قصبے سیانجور میں آنے والے زلزلے سے کم از کم 271 افراد ہلاک ہوئے، تاہم اب ایک بچے کو دو روز کے بعد خوراک اور پانی کے بغیر ملبے تلے دبے رہنے والے بچے کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا ہے۔

    مقامی رضاکار جیکسن نے بتایا کہ جب ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ زکا زندہ ہے تو مجھ سمیت وہاں پر موجود تمام لوگ رو پڑے، یہ بہت جذباتی منظر تھا کہ اور یہ ہمیں ایک معجزے کی طرح لگا تھا۔

    ریسکیو ورکرز نے زکا کو سیانجور میں تباہ شدہ مکان کے ملبے سے نکالا، ریسکیو ورکرز نے نیلی رنگ شرٹ پہنے بچے کو ایک سوراخ کے ذریعے نکالا تو بچہ مطمئن دکھائی دے رہا تھا۔

    مقامی رضاکار جیکسن نے بتایا کہ انہیں ملبے سے بچے کی والدہ کی لاش ریسکیو آپریشن کے دو گھنٹے بعد ملی تھی، بچہ اپنی دادی کی لاش کے پاس موجود تھا۔

    مقامی رضاکار جیکسن نے بتایا کہ جب سے بطور رضاکار کام شروع کیا ہے، کبھی ایسا واقعہ نہیں دیکھا یہ مناظر ہم سب کیلئے جذباتی کردینے والا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس وقت بہت سے بچے اسکول یا اپنے گھروں میں موجود تھے۔

  • بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ، شہریوں میں خوف و ہراس

    بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ، شہریوں میں خوف و ہراس

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گرد ونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 62 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

    زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اوردکانوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے سے لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    مہمند، دیربالا،کوہاٹ ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مینگورہ شہر اور شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 175کلومیٹر تھی۔

  • زلزلوں کا سبب زمین کی حرکت نہیں، چاند کی کشش ہے: نئی تحقیق

    زلزلوں کا سبب زمین کی حرکت نہیں، چاند کی کشش ہے: نئی تحقیق

    اب تک سمجھا جاتا رہا تھا کہ زمین کے اندر موجود ٹیکٹونک پلیٹس جن کی حرکت زلزلوں کا سبب بنتی ہے، زمین کی حرکت کی وجہ سے ہلتی ہیں، تاہم اب اس حوالے سے نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق زمین کے اندر موجود ٹیکٹونک پلیٹس کا سخت خول ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے اور زمین اور اس کے اوپر بسنے والی زندگی کو متعدد طریقوں سے متاثر کرتا ہے۔

    یہ بڑی پلیٹیں شاید آہستہ حرکت کرتی ہیں لیکن یہ زمین کے منظر پر منفرد چیزوں کی تخلیق کا سبب ہوتی ہیں جیسے کہ پہاڑ، کھائیاں، انفرادی جزیرے، آرکیپیلیگو (سمندر میں جزیروں کا سلسلہ) اور سمندری خندقیں۔ یہ سب برِ اعظموں کے پیمانے پر ہوتا ہے۔

    تاہم، زلزلے، آتش فشاں اور سونامی بھی زمین کے مرکز کی بیرونی چٹانی پرت، جس کو لیتھو سفیئر کہتے ہیں، کی مستقل حرکت کے نتیجے میں آتے ہیں۔

    ٹیکٹونک پلیٹ فی سال اوسطاً 40 ملی میٹر حرکت کرتی ہے، یہ رفتار ناخن بڑھنے کی رفتار کے برابر ہی ہے۔

    جنوبی امریکا کی مغرب میں نازکا پلیٹ سب سے تیزی سے یعنی 160 ملی میٹر فی سال کی رفتار سے حرکت کرتی ہے، یہ رفتار بال کے بڑھنے کی رفتارکے قریب ہے۔

    پلیٹوں کی حرکت کے متعلق اتفاق رائے کے مطابق زمین کے مرکز میں موجود بڑے پیمانے پر گرم توانائی پلیٹوں کا حرکت کا سبب ہوتی ہے۔

    لیکن سینٹ لوئس میں موجود واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی نئی تحقیق کے مطابق زمین کے اندر اتنی توانائی موجود نہیں کہ وہ ٹیکٹونک پلیٹوں کو ہلا سکیں، اس کے بجائے زمین، چاند اور سورج کے درمیان غیر متوازی کششِ ثقل ایک ساتھ پورے مرکز کی گردش کا سبب بنتی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ زمین کی پلیٹیں شاید اس لیے ہلتی ہوں کہ سورج چاند پر طاقتور کششِ ثقل کا کھنچاؤ ڈالتا ہو جو زمین کے گرد چاند کے مدار کو طویل کرتا ہو۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ بیری سینٹر کی پوزیشن زمین کی سطح سے قریب ہوئی ہے، بیری سینٹر زمین اور چاند کے سینٹر آف ماس کو کہا جاتا ہے۔ یہ اب زمین کے مرکز کی نسبت 600 کلو میٹر فی ماہ آگے پیچھے حرکت کرتا ہے۔

    زمین کے گردش جاری رکھنے پر یہ عمل اندرونی دباؤ کو بھی بڑھاتا ہے۔

  • بلوچستان کا علاقہ ہرنائی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

    بلوچستان کا علاقہ ہرنائی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

    ہرنائی: بلوچستان کا علاقہ ہرنائی ایک بار پھر زلزلےسےلرز اٹھا ، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور مضافات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ایک بجکر 56منٹ پرمحسوس کیے گئے۔

    جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

    یاد رہے رواں سال 7 اکتوبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

    ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ہرنائی کے علاقے میں ہوا ہے ، ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور زلزلے کے باعث دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔