Tag: زلفی بخاری

  • 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس:   زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

    ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی جائیدادضبط کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، عدالت نے حکم دیا ہے پی ٹی آئی رہنما  کا تیس کنال کا پلاٹ اور اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بحق سرکار ضبط کیا جائے۔

    عدالت نے ضلع اٹک میں ایک ہزار دو دس کنال، پندرہ مرلہ کی پراپرٹی، اکانوے کنال اور دس مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    عدالت نے ریماکس دئیےکہ رہنما پی ٹی آئی  جان بوجھ کرعدالتی کارروائی کاحصہ نہیں بنے،انہیں 6 جنوری 2024 کو عدالت کی جانب سےاشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی نے زلفی بخاری کو اہم عہدہ دے دیا

    بانی پی ٹی آئی نے زلفی بخاری کو اہم عہدہ دے دیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے زلفی بخاری کو اہم عہدہ دے دیا ، اس کے ساتھ وہ بطور مشیر برائے عالمی میڈیا بھی کام کرتےرہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کو بانی پی ٹی آئی کا مشیر برائے عالمی امور مقرر کردیا گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم وہ بطور مشیر برائے عالمی میڈیا بھی کام کرتے رہیں گے۔

  • سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری نے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری نے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور رہنما زلفی بخاری نے سینیٹ کے کاغذات مسترد کرنےکافیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید نےسینیٹ کے کاغذات مسترد کرنےکافیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نےصنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے، صنم جاویدپر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ صنم جاوید کےپاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے، استدعا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنےکا حکم دے۔

    دوسری جانب زلفی بخاری نے سینیٹ کیلئےکاغذات مسترد کرنےکا فیصلہ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔

    جس مین کہا کہ الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری نے حقائق کے برعکس مسترد کیے، زلفی بخاری دہری شہریت چھوڑ چکے ہیں اور زلفی بخاری قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جائے۔

  • سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات پر اعتراض عائد

    سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات پر اعتراض عائد

    اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رکن صنم جاوید اور رہنما زلفی بخاری کے کاغذات پراعتراض لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات پر اعتراض عائد کردیئے گئے۔

    الیکشن کمیشن نےاعتراض کیا صنم جاوید کا والد کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ہے اور الیکشن قانون کے تحت جوائنٹ اکاؤنٹ رکھنے والاامیدوار الیکشن نہیں لڑسکتا۔

    صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط پر بھی الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق زلفی بخاری پر دہری شہریت رکھنےکااعتراض لگایا گیا ہے، دہری شہریت کا حامل شخص سینٹ الیکشن کیلئےاہل نہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری اشتہاری ہیں اوراثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی۔

    خیال رہے سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے فیصل واوڈاسمیت چونتیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے ہیں ، امیدواروں کےکاغذات منظور یا مستردہونےکی حتمی فہرست آج آویزاں کی جائے گی۔

  • 190 پاؤنڈ اسکینڈل :  زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور شہزاد اکبر کے اشتہارات چسپاں

    190 پاؤنڈ اسکینڈل : زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور شہزاد اکبر کے اشتہارات چسپاں

    اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں زلفی بخاری، فرحت شہزادی، شہزاداکبر سمیت6 ملزمان کے اشتہارات چسپاں کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردیئے گئے۔

    احتساب عدالت اسلام آباد کے حکم پر 6 شریک ملزمان کےاشتہارات جاری کر دیے ، ملزمان کے اشتہارات جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔

    زلفی بخاری، فرحت شہزادی، شہزاداکبرسمیت 6 شریک ملزمان کے اشتہارات چسپاں کئے گیے ہیں۔

    عدالت نے ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے اور ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات اونچی آوازمیں پڑھنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے نیب کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سربراہ پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا ، ریفرنس میں 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

    جس میں بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کا نام شامل تھا۔

  • جیل بھرو تحریک : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو رہائی مل گئی

    جیل بھرو تحریک : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو رہائی مل گئی

    لاہور ہائی کورٹ کی جانب جیل بھرو تحریک میں زیرحراست پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر کارکنان کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرزلفی بخاری کو جیل سے رہا کردیا گیا، ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے جیل سے باہر آنے پر شاندار استقبال کیا۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما زلفی بخاری جیل بھرو تحریک میں8روز قید رہے، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب شاہ پورجیل کے باہر موجود تھے۔

    اس سے قبل سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے پی ٹی آئی کے 59کارکنوں کی رہائی کا آرڈرجاری کردیا، جیل بھرو تحریک میں سرگودھا سے59کارکنوں نے گرفتاری دی تھی، ان تمام کارکنان کو راجن پورجیل منتقل کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے بعد 22فروری کو جیل بھرو تحریک کے پہلے روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر سینئر قیادت ’جیل بھرو تحریک‘ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

    رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر کی جانب سے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

  • جیل بھرو تحریک: زلفی بخاری سمیت 6 رہنما اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل

    جیل بھرو تحریک: زلفی بخاری سمیت 6 رہنما اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔

     جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے زلفی بخاری، فیاض چوہان، صداقت عباسی اور دیگر کے ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات موصول ہوئے ہیں، اعجاز خان، چوہدری ساجد محمود اور دیگر کو بھی شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جیل انتظامیہ کے مطابق دوسری جانب سابق ایم پی اے راجہ خرم زمان سمیت 41 مقامی رہنماؤں کو بھی اڈیالہ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

    پی ٹی آئی کے لیڈرز سمیت کتنے لوگوں نے گرفتاریاں دیں؟

    پی ٹی آئی کے 41 مقامی رہنماؤں کو ایک ماہ کی نظر بند کے احکامات کے بعد قیدی بس کے ذریعے حافظ آباد جیل روانہ کر دیا گیا۔

     جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے گرفتاری دینے والئ بیشتر رہنماؤں کو دیگر اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیا جائےگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت اب تک لیڈرز سمیت 80 سے 90 کارکنان نے گرفتاریاں دے دیں ہیں۔

  • القادر یونیورسٹی اراضی کیس : نیب کا پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو ایک اور نوٹس

    القادر یونیورسٹی اراضی کیس : نیب کا پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو ایک اور نوٹس

    اسلام آباد: نیب نے القادر یونیورسٹی اراضی کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلب کرلیا اور القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین منتقلی کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو ایک اور نوٹس کردیا ، زلفی بخاری کو القادر یونیورسٹی کی زمین کی منتقلی کے معاملے پر تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    نوٹس میں زلفی بخاری کو 9 جنوری کونیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین منتقلی کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کا رجسٹری ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

    تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے نیب نوٹس پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے، چوروں نےاقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے 12 سو ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی گئی، نوازشریف، شہبازشریف، زرداری سمیت نیب کی گرفت سے نکلنے والے چوروں کی فہرست طویل ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلیوں کے ہر انتقامی حربے کا سامنا کریں گے اور انہیں عوام میں بےنقاب کرنےکاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ  گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی

    بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی

    اسلام آباد : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کےدرمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی، جس میں عمران خان کی گھڑیوں کی فروخت سے متعلق گفتگو ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی۔

    آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے کہہ رہی ہے کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انھوں نے کہا ہے آپ کو بھیج دوں، آپ کو گھڑیاں بھیج رہی ہوں تاکہ وہ بیچ دیں۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ یہ گھڑیاں خان صاحب کے استعمال میں نہیں ہیں، جس پر زلفی بخاری نے کہا ضرورمرشد میں کر دوں گا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت کے حوالے سے اہم وضاحت دی تھی۔

    اے آر اے وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں انہوں نے بتایا تھا کہ کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت سے رقم پر کیپٹل گین ٹیکس دیا ہوا ہے اور اس کی رقم بھی ڈیکلیئر کی ہوئی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی جانب سے گھڑی کی رسیدیں بھی دکھائی گئی ہیں لیکن مذکورہ چینل اب ایک اور شخص کو سامنے لے کر آیا ہےجس نے24گھنٹے میں2ویڈیوز بنائیں۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ : زلفی بخاری کی قیادت میں مظاہرین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ : زلفی بخاری کی قیادت میں مظاہرین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی قیادت میں مظاہرین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے، کارکنان نیشنل ہائی وے پر آمدورفت روکے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا فتح جنگ سے اسلام آباد کی جانب جانے والے راستے پر دھرنا جاری ہے، تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کارکنوں سمیت خیموں میں موجود ہیں۔

    پپی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اٹک سے آئے کارکنان نیشنل ہائی وے پر آمدورفت روکے رکھیں گے اور عمران خان کی حقیقی آزادی کا مطالبہ پورا ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ آئندہ نسلوں کوبہترپاکستان دینےکیلئےرات کےاس پہرسڑکوں پربیٹھےہیں،زلفی بخانوجوان فخرسےبتائیں گےکہ ہم نےحقیقی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے3دن اپنےکارکنان کےساتھ یہیں گزریں گے، ہمارے حوصلے بلند ہیں،عمران خان کےساتھ آخری دم تک کھڑےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سردراتوں میں دھرنااپنی ذات کیلئےنہیں ملک کی بہتری کیلئےہے، عمران خان نےعزت اورخوداری کاسبق سکھایااس سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔

    دھرنےمیں کھانےکا بھی اہتمام بھی کیا گیا اور زلفی بخاری نےکارکنوں کےہمراہ کھانا کھایا۔