Tag: زلفی بخاری

  • پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹلی کی معاونت، اربوں ڈالر کا فائدہ ہوگا

    پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹلی کی معاونت، اربوں ڈالر کا فائدہ ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے تیار ہوگیا ہے، سیاحتی ترقی سے ملکی معیشت میں 20ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی، اٹلی پاکستان میں سیاحتی شعبے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہوگیا، زلفی بخاری سے پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر نے خصوصی ملاقات کی اور پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

    اس موقع پر اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، اٹلی پاکستان میں سیاحتی منصوبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

    دریں اثنا زلفی بخاری نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ وزیر اعظم کے دل کے بہت قریب ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اور بڑے فیصلے کیے ہیں، برانڈ پاکستان کی تشکیل کا کام بھی جلد مکمل ہوجائے گا، سیاحتی ترقی سے ملکی معیشت میں 20ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

    کامیاب سکھ سیاحت کے بعد پنجاب میں بدھ سیاحت کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کی تیاری شروع کردے، کرتارپورکوریڈور پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی اہم کڑی ہے، کرتارپور کے اقدام سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے صوبوں کے ساتھ مل کر سیاحت پر کام تیز کرنے کا کہا، گندھارا تہذیب اور ثقافتی ورثہ بیرون ملک سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہے۔ کوریا، جاپان اور چین جیسے ممالک سے سیاح پاکستان آئیں گے۔

  • یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، زلفی بخاری

    یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاو ن خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تک رسائی کا عمل 3 مہینے تک مکمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور یو اے ای کے وزیر برائے انسانی وسائل نصیر بن الثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں اضافے پر3 سالہ منصوبہ تیارکرنے پر اتفاق ہوا۔

    ملاقات میں پاکستان کو دبئی کی لیبر مارکیٹ کے ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی گئی۔ ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی سے پاکستانیوں کومتحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں روزگار ملنے میں آسانی ہوگی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اقدام کا مقصد خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانا ہے، اقدام سے پاکستان میں بیروز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تک رسائی کا عمل 3 مہینے تک مکمل کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اقدام سے پاکستان میں بیروز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، ایجنٹوں کے ذریعہ دھوکا دہی اورکارکنوں کے استحصال میں کمی آئے گی۔

  • کابینہ میٹنگ میں وزیر اعظم وزرا سے پوچھتے ہیں کہ مخلوق خدا کے لیے کیا کیا: وزیر داخلہ

    کابینہ میٹنگ میں وزیر اعظم وزرا سے پوچھتے ہیں کہ مخلوق خدا کے لیے کیا کیا: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کیبنٹ میٹنگ شروع کرنے سے پہلے تقریر نہیں کرتے، وزیر اعظم وزرا سے کہتے ہیں کہ مخلوق خدا کے لیے کیا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے جمعے کی نماز ہوتی ہے ویسے ہی ہر منگل ہماری کیبنٹ میٹنگ ہوتی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کیبنٹ میٹنگ شروع کرنے سے پہلے تقریر نہیں کرتے، وزیر اعظم وزرا سے کہتے ہیں کہ مخلوق خدا کے لیے کیا کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بہت جلد بھرتیاں کریں گے، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ فضل الرحمٰن 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں سے آنے والوں کو کوئی گھر نہیں بھیج سکتا، کسی کے کہنے سے حکومت نہیں گر سکتی۔ جب تک تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد ہے کوئی مائی کا لعل نہیں نکال سکتا۔ جمہوریت میں ایک حکومت دوسری اپوزیشن ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نماز بھی پڑھے تو اپوزیشن طعنہ مارتی ہے، جب تک لوگوں کو سمجھ ہے کہ حکومت ٹھیک ہے تو ٹھیک ہے۔ اگر صحیح وقت پر غلط کام بھی کریں گے تو چل جائے گا، اگر غلط وقت پر صحیح کام بھی کرو گے تو وہ غلط ہی ہوگا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت کاؤنٹر سے معاونت ملے گی، پختونخواہ اور پنجاب میں بھی فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کریں گے، دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو زمینوں پر قبضے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، زمینوں کے معاملات حل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

  • اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کو وزیراعظم اور صدر تک رسائی دی جا رہی ہے، زلفی بخاری

    اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کو وزیراعظم اور صدر تک رسائی دی جا رہی ہے، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاو ن خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے، مختلف ملکوں میں اوورسیز وزارت ایڈوائزر تعینات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ہلال الرحمن کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیز کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کو وزیراعظم اور صدر تک رسائی دی جا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے، مختلف ملکوں میں اوورسیز وزارت ایڈوائزر تعینات کر رہے ہیں، مشیران برائے براہ راست مجھے رپورٹ کریں گے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں سعودی عرب سے پاکستانی ڈاکٹرز کو نکالنے کے معاملے پر پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ وزارت صحت نے معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے رکھا ہے۔

    حکام پی ایم ڈی سی کے مطابق وزارت صحت سعودی وزارت صحت سے بات کریں گے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ جب پتہ چلا تو فوری وزارت صحت سے رابطہ کیا، جب تک سعودی وزارت صحت سے جواب نہیں آتا انتظار کیا جائے، ہمارے چار ڈاکٹر نکالے گئے باقیوں کو رکوا دیا گیا۔

  • زلفی بخاری کی امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید سے ملاقات

    زلفی بخاری کی امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید سے ملاقات

    نیویارک: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اور امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید کی نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کی تیاری پر گفتگو ہوئی۔

    طاہر جاوید نے زلفی بخاری کی فون پر متعدد کانگریس اراکین سے بھی بات کروائی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    اس سے قبل زلفی بخاری نے نیویارک میں اوور سیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کو دکھائیں کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر متحد ہیں، کرتار پور کے بعد بدھ مت کے مقدس مقامات کو بھی کھولیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کے الیکشن کے حق کے لیے سمری بھجوائی ہے۔

  • وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، زلفی بخاری

    وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، زلفی بخاری

    نیویارک : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا مقصد مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، بیرون ملک قید پاکستانیوں کے مقدمات میں ریلیف دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو یارک میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

    احتجاج میں ہیومن رائٹس گروپس بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا مقصد کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

    زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں ملوث بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے مقدمات میں ریلیف دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کی جیلوں میں متعدد پاکستانی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستانی ایمبیسیز اور قونصل خانوں کی کارکردگی میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، سعودیہ، یو اے ای میں کمرشل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔

  • اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: زلفی بخاری

    اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: زلفی بخاری

    نیویارک: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے نیویارک میں ’اوور سیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

    اس موقع پر زلفی بخاری نے پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے مقامی قائدین و ارکان سے ملاقات کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کو دکھائیں کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر متحد ہیں، کرتار پور کے بعد بدھ مت کے مقدس مقامات کو بھی کھولیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، اسلام آباد میں پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ 2 ماہ میں کیس نمٹائے گئی۔ اوور سیز پاکستانیوں کے الیکشن کے حق کے لیے سمری بھجوائی ہے۔

    تقریب کے دوران سکھ کمیونٹی نے کرتار پور راہداری پر وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں،  زلفی بخاری کی اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں، زلفی بخاری کی اہم ملاقاتیں

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکا میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    امریکا میں مقیم کشمیری وفد نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور غلام نبی فائی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے شاندار استقبال اور دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف جارحانہ حکمت عملی پر مشاورت مکمل کی گئی، اس کے علاوہ نریندر مودی کے خلاف جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران شدید احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے دوران ملاقاتوں کے شیڈول پر بھی مشاورت کی گئی، یو این جنرل اسمبلی سیشن کے دوران پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرانے پر بھی غور کیا گیا۔

    دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کا شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے۔

    وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈوملڈ ٹرمپ سے دو ملاقاتیں طے ہیں، امریکی صدر سے پہلی ملاقات طہرانے کے بعد جبکہ دوسری ملاقات ہائی ٹی کے موقع پر ہوگی۔

  • وزیراعظم  کا دورہ امریکا، زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکا روانہ

    وزیراعظم کا دورہ امریکا، زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکا روانہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکاروانہ ہوگئے، جہاں وہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق انتظامات کاجائزہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں جاری ہے ، معاون خصوصی زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکاروانہ ہوگئے، جہاں وہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

    پاکستانیوں کا احتجاج کب اور کہاں کہاں ہوگا؟ زلفی بخاری حتمی شکل دیں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کو کیا سرگرم کردارادا کرنا ہے، اس کے لئے وزیراعظم کا پیغام پہنچائیں گے۔

    زلفی بخاری امریکا میں خصوصاً پی ٹی آئی سرگرم ورکرزکی ٹیمیں تشکیل دیں گے ، زلفی بخاری 3روزنیویارک میں قیام کریں گے ، اس دوران ان کی درجن بھر تنظیموں سے امریکا میں ملاقاتیں طے ہیں۔

    زلفی بخاری انسانی حقوق وسماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت پاکستانی کمیونٹی اورپارٹی رہنماؤں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ پی ٹی آئی یوتھ، طلبا سے ملاقات بھی زلفی بخاری کےشیڈول میں شامل ہیں۔

    زلفی بخاری 3روز امریکا میں قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گے اور پھر وزیراعظم کے ساتھ دوبارہ امریکا جائیں گے۔

    وزیراعظم نے زلفی بخاری کوٹاسک دے دیا ہے کہ امریکا میں ہر پاکستانی دفتراور گھروں پر پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرائے ، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان و کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔

  • عوامی فلاحی منصوبے وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں، زلفی بخاری

    عوامی فلاحی منصوبے وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں، زلفی بخاری

    مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ اجلاس میں عوامی منصوبوں کا سختی سے جائزہ لیتے ہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل ہر وزیرکو جواب دہ ہونا پڑتا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، تمام وزارتوں میں تقریباً 30 منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی بنیادی پنشن میں23 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، بنیادی پنشن کو ایک سال میں ساڑھے 6 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ آخری مرحلے میں بنیادی پنشن کو15 ہزارر وپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، زلفی بخاری

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے، ہم نے سیاحت کے حوالے سے کئی ورکشاپس سیمینارز منعقد کروائے ہیں۔