Tag: زلفی بخاری

  • پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے ، زلفی بخاری

    پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے ، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے سیکٹر میں کام ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے، ہم نے سیاحت کے حوالے سے کئی ورکشاپس سیمینارز منعقد کروائے ہیں۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کا کلچر اور ثقافت قدیم ہے، مستقبل میں پی ٹی ڈی سی کا کردار آپ کو نظر آئے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیاحت کو فروغ دینے میں پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنا کردار دا کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹوررزم ایک ایسا سیکٹر ہے جسے وزیر اعظم عمران خان خود لیڈ کر رہے ہیں۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے سیکٹر میں کافی کام ہو رہا ہے، ان ورکشاپ کا مقصد آپ لوگوں کو ایک جگہ بیٹھ کر اس سیاحت کے سیکٹر کو آگے بڑھانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹاپ کمپنیز کو دعوت دے رہے ہیں کہ پاکستان میں برینڈ بنائیں، پاکستان کے پاس اپنی ایک ثقافت ہے جس کو ایکسپلور کرنا چاہیے۔

  • لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، زلفی بخاری

    لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، زلفی بخاری

    لندن : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بحیثیت پاکستانی یوم سیاہ منایا جائے گا، برطانیہ میں مقیم کمیونٹی بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچے، مظاہرے میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار آنے والے سالوں میں بہت اہم ہو گا، نریندرمودی ہمارے دورہ امریکا سے گھبرا گیا تھا، آج دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔

    ہم سب کی آواز ایک ہونی چاہئے، کل سب کو خوش آمدید کہیں گے، کل کے مظاہرے میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہونا چاہیے، زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہمودی کا نظریہ ہٹلر کا نظریہ ہے، مہاتما گاندھی کا قتل بھی آر ایس ایس نے کروایا۔

    تمام پاکستانی اور کشمیری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ آج یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں اور مظاہرین کی مہمان نوازی کریں، معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ مظاہرے میں انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے بھارتی شہری اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک ہونگے۔

    انڈین ہائی کمیشن کے سامنے یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے اکٹھے ہورہے ہیں، آج صرف کشمیر کےجھنڈے اور مودی کےخلاف بینرز نظر آئیں گے،آج کا دن صرف کشمیر کے لیے ہے، اس میں کوئی سیاسی پارٹی نہیں ، آج یوم سیاہ میں سب لوگ شرکت کریں۔

  • بیرون ملک پاکستانی  15 اگست کو کشمیریوں کی آوازبنیں ، زلفی بخاری

    بیرون ملک پاکستانی 15 اگست کو کشمیریوں کی آوازبنیں ، زلفی بخاری

    اسلام آباد : پاکستان نے 15 اگست کو دنیا بھر میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج کی کال دے دی، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی اس کال پرکشمیریوں کی آواز بنیں اور جس ملک میں ہوں بھارتی ہائی کمیشن پہنچیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 15 اگست یوم سیاہ کے طور منانے کی حکمت عملی تیار کرلی ، اس موقع پر حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خصوصی اپیل کی ہے، پاکستان نے 15 اگست کو دنیا بھر میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

    وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی15اگست کواندرون،بیرون ملک بیک وقت یوم سیاہ منارہےہیں، بیرون ملک پاکستانی اس کال پرکشمیریوں کی آوازبنیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا کے جس ملک میں ہوں بھارتی ہائی کمیشن پہنچیں، کسی بھی ملک یامذہب سےتعلق ہو یوم سیاہ کے احتجاج میں شرکت کریں، میں خود بھی سینٹرل لندن میں کشمیریوں کے حق میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا 2019 کے ہٹلر مودی کو روکنے کے لئے سب کو ساتھ دینا ہوگا، اب کشمیریوں کی آواز کو کسی صورت دبنے نہیں دیں گے۔

    مزید پڑھیں : 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے بعد حکومت نے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا تھا ، نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست کو یوم سیاہ کے باعث پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    خیال رہے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی طرف جارہا ہے، زلفی بخاری

    بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی طرف جارہا ہے، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔

    کشمیر میں بھارتی جارحیت کے ردعمل میں زلفی بخاری نے اپنے ویڈو بیان میں اوورسیز پاکستانیوں سے کشمیریوں کی آواز بننے کی اپیل کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی طرف جارہا ہے، اوورسیز پاکستانی بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا ایک اور فلسطین کی متحمل نہیں ہوسکتی، کشمیر کا معاملہ اب پوری دنیا کے سامنے اٹھائیں گے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھے گی بھارت کشمیر پر کس طرح کا ظلم کررہا ہے، اوورسیز پاکستانی تھنک ٹینک اور بزنس کمیونٹی سیاسی طور پر معاملہ اٹھائیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں‌ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو واپسی کی ہدایت کر دی۔

    پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنا ہائی کمشنربھارت نہیں بھیجے گا، بھارتی حکومت کو ان فیصلوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • دوہری شہریت کا قانون میری وجہ سے نہیں آیا ، زلفی بخاری

    دوہری شہریت کا قانون میری وجہ سے نہیں آیا ، زلفی بخاری

    راولپنڈی : وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا دوہری شہریت کا قانون میری وجہ سے نہیں آیا، وزیراعظم کا دورہ امریکا بہت اہم تھا، دنیا کو پتہ چلنا چاہیے کہ امریکاپاکستان کو کس نظرسے دیکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے راولپنڈی چیمبرز آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو بزنس کمیونٹی کو آگے لیجانا ہے، ملک بنانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، گھبرائیں نہیں 8ماہ میں ہم بحرانوں سے باہر آجائیں گے۔

    ان حالات میں مشکلات سے نکلنے کے لیےٹیکس دینا ہوگا ، پی ٹی ڈی سیز کو کمرشل کررہے ہیں، پی ٹی ڈی سیز کوبزنس کمیونٹی کو دیں گے۔

    ملک بنانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، گھبرائیں نہیں 8ماہ میں ہم بحرانوں سے باہر آجائیں گے

    وزیراعظم کا دورہ امریکابہت اہم تھا، دنیا کوپتہ چلنا چاہیے کہ امریکاپاکستان کو کس نظرسے دیکھتا ہے ، پوری دنیا نے دیکھا وزیراعظم کا ٹرمپ نے کیسے استقبال کیا ، آرمی چیف اوروزیراعظم ایک ساتھ امریکاگئے ، دونوں بتانا چاہتے تھے کہ سب ایک صفحے پر ہیں

    وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا گرین پاسپورٹ کو عزت دینی ہے ، عوام ٹیکس نظام میں آسانی چاہتے ہیں، ایف بی آر نے فکس ٹیکس کی تاجروں کو تجویز دی تھی۔

    کشمیر کا حل یہ ہے اس میں ہم نے امن ڈھونڈنا ہے

    سیاحت کوفروغ دینے کےلیےعملی اقدامات کرنے ہوں گے، انڈومنٹ فنڈ سیاحت کی ترقی کے لیے بنائے ہیں، پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک اسکیم دیں گے۔

    فلیش مین ہوٹل کی جگہ فائیو سٹار ہوٹل بنائیں گے ، ٹوارزم بورڈ میں قابل افراد سے استفادہ کیا جارہا ہے، کشمیر کا حل یہ ہے اس میں ہم نے امن ڈھونڈنا ہے ، دہری شہریت کا قانون میری وجہ سے نہیں آیا۔

  • باہمی تعلقات کے استحکام میں ایوانکا ٹرمپ اہم کردارادا کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    باہمی تعلقات کے استحکام میں ایوانکا ٹرمپ اہم کردارادا کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کوبا اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ باہمی تعلقات کے استحکام میں ٹرمپ کی بیٹی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کو با اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے، روزگار اور احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا خواتین کی فلاح میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم کے وژن میں معاون ہوگا، عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر کامیابی کے لیے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبوں میں خواتین کا کردار رہا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات

    واشنگٹن : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا۔

    زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمیپ کے درمیان ملاقات میں روزگار کی فراہمی، تکنیکی تربیت، معاشی ترقی کے منصوبوں اور نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود پرپاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے میں دلچسپی پر شکرگزار ہیں، پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے، پاک امریکا تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی محاذ پرمزید کامیابیاں ملیں گی۔

    امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کے لیے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، زلفی بخاری

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، زلفی بخاری

    واشنگٹن: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وہ 21 جولائی کو امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے زلفی بخاری اور علی جہانگیر صدیقی کے اعزاز میں عشائیہ رکھا، اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ امریکا اہم ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے، عمران خان پاکستان کو کرپشن فری معاشرہ بنانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے وزرا انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10سال میں اداروں کو تباہ کیا گیا، منسٹر کی سطح سے سیکشن آفیسر تک سب کو کرپٹ کیا گیا، پاکستان میں آج کل ہر کوئی معیشت پر ماہر بنا ہوا ہے۔

    لفی بخاری نے کہا کہ عوام سیاسی مافیا کی باتوں پر دھیان نہ دیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار بنا رہےہیں، گزشتہ 5سال میں کسی وزیر اعظم نے بورڈ آف ریونیو کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

  • حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے گی: زلفی بخاری

    حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے گی: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہے جنھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ وہ یکسوئی سے اپنا کام کر سکیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے یہ بات بزرگ تاجر رہنما جہانگیر اختر سے ایف سکس مرکز میں واقع ان کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے کی۔

    انھوں نے جہانگیر اختر کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور ٹیلی فون پر ان کی بات وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے کروائی، جہانگیر اختر نے عبدالرزاق داؤد کو بھی اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ تمام ٹیکس گزار تاجروں کو خودکار طریقہ سے چیمبروں کا ممبرتسلیم کیا جائے تاکہ اصل قیادت سامنے آ سکے، عبدالرزاق داؤد نے ان کی بات غور سے سنی اور کہا کہ اگرآپ کے مطالبات کاروباری برادری اور ملک و قوم کے مفاد میں ہوئے تو انھیں ضرور تسلیم کیا جائے گا۔

    انھوں نے جہانگیر اختر کو اپنے دفتر آنے کی دعوت دی تاکہ کاروباری برادری کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات چیت ہو سکے، ان یقین دہانیوں کے بعد جہانگیر اختر نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کورٹس پر کام ہو رہا ہے: زلفی بخاری

    اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کورٹس پر کام ہو رہا ہے: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کورٹس پر کام ہو رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولیس فیسیلی ٹیشن سینٹرایف 6 کے دورے کے موقع پر کیا. آئی جی اسلام آباد بھی اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ تھے.

    زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے لئے خصوصی ڈیسک بنائے جا رہے ہیں، ڈیسک سے اوور سیز پاکستانیوں کی شکایتوں کا بروقت ادراک ہوگا.

    معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات جائیداد کی مد میں درج ہوتی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لئےکورٹس پر بھی کام ہورہا ہے.

    مزید پڑھیں: بچت اور سادگی اس وقت ملک کے لیے بہت ضروری ہے، زلفی بخاری

    زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کام کررہی ہے، ہماری مسائل پر نظر ہے. معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات موصول ہورہی ہیں، کوشش ہے  اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات فوری حل کی جائیں.

    یاد رہے کہ 29 اپریل 2019 کو زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بچت کو قومی فرض کے طور پر دیکھا جانا چاہئے، بچت اور سادگی اس وقت ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔