Tag: زلفی بخاری

  • افواہیں دم توڑ گئیں، زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے

    افواہیں دم توڑ گئیں، زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں، زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے۔

    زلفی نے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پاکستان واپسی کئی لوگوں کے لیے مایوس کن ہوگی، 10 روز اہل خانہ کے ساتھ گزار کر واپس اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے میں بھاگ گیا ہوں، کیا وہ اپنا جھوٹ تسلیم کریں گے، کچھ لوگ صحات جیسے معزز پیسے کو داغ دار کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں بتایا تھا کہ زلفی بخاری سے متعلق باتیں کرنے والوں کو افسوس ہوگا کیونکہ وہ کل پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    خیال رہے کہ معاون خصوصی زلفی بخاری سے متعلق گزشتہ دنوں افواہیں زیر گردش کررہی تھیں کہ وہ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

  • سعودی نائب وزیر کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے خوش خبری

    سعودی نائب وزیر کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے خوش خبری

    اسلام آباد: سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل نے کہا ہے کہ اقاموں کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا اور آئندہ ماہ لیبر قوانین میں ترمیم کی ایک بڑی خوش خبری دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات، محدود پروازوں کی وجہ سے نشستوں کی عدم دستیابی اور کرایوں میں اضافے کے سلسلے میں زلفی بخاری نے سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل سے ویڈیو لنک رابطہ کیا۔

    معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سعودی نائب وزیر سے ویزے کی میعاد کی تاریخ 30 اکتوبر 2020 تک بڑھانے اور ایئر لائنز کو مزید فلائٹس کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا، کارکنوں کا بہت دباؤ ہے جو واپس سعودی عرب جانا چاہتے ہیں، لیکن پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ورکرز پھنس چکے ہیں، اس لیے سعودی ایئر کیریئر اور پی آئی اے کو پروازیں بڑھانے دیں۔

    سعودی عرب میں ملازمت کر نے والوں کے لیے اچھی خبر

    زلفی بخاری نے درخواست کی کہ اقامے کی مدت میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے، جس پر سعودی نائب وزیر عبداللہ بن نصیر نے وزارتی اجلاس میں پروازوں اور اقاموں کا معاملہ اٹھانے کا وعدہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ وزارت تجارت، داخلہ اور انسانی وسائل کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاؤں گا، 25 فی صد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے پروازوں پر بوجھ ہے، جلد تمام نشستوں پر مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

    سعودی نائب وزیر نے کہا ریکارڈ کا جائزہ لے کر اقاموں کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ کریں گے، آئندہ ماہ لیبر لا میں ترمیم کی ایک بڑی خوش خبری بھی دیں گے۔

  • زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی

    زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام آخری مراحل میں ہے، سمری وزارت قانون کو ارسال کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سٹیزن پورٹل پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت زلفی بخاری نے کی، اجلاس میں تمام صوبوں کے آئی جیز اور سیکریٹری لیبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔

    اجلاس میں انھیں پی ایم ڈی یو نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات پر بریفنگ دی، آئی جی سندھ اور خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ سیٹزن پورٹل پر عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے متعلق شکایات سب سے زیادہ ہیں، ہم عدالتی کیسز میں مداخلت کے مجاز نہیں۔

    وزیر اعظم کا پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق نیا فیصلہ

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام آخری مراحل میں ہے، سمری وزارت قانون کو ارسال کر دی گئی ہے، وزارت قانون سے منظوری کے بعد اوورسیز کے لیے عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانی کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیجتے ہیں، ان کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے، اس سلسلے میں پنجاب اوورسیز کمیشن ایک کامیاب ماڈل ہے، بلوچستان اور خیبر پختون خوا بھی اس طرز پر ایک کمیشن بنائیں۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوامی رسائی بڑھانے کا حکم دے دیا ہے، ان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کر لی گئی ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری نے سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کیا۔

    وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے، اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی، اس ویب سروس سے عوام کی 8600 اداروں تک شکایات کے اندراج کے لیے رسائی ممکن ہوگی۔

  • زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مکمل ریکارڈ جمع کرنے کا حکم

    زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مکمل ریکارڈ جمع کرنے کا حکم

    اسلام : ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کے خلاف کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مکمل ریکارڈ جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

    وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان، اور ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے، زلفی بخاری کے وکیل حافظ عرفات نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنے معاون خصوصی کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعینات کردیا، زلفی بخاری پہلے عارضی چیرمین تھے اور پھر انہیں مستقل چیئرمین تعینات کیا گیا، پہلے نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا اور پھر کہا وزیر اعظم نے فیصلہ کیا۔

    وکیل حافظ عرفات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اب ایک نئی کمیٹی بنائی جس میں ذلفی بخاری کو چیئرمین لگایا گیا، جو کمیٹی بنائی گئی کیا وہ اصل میں نیشنل ٹوارزم کوارڈینشن بورڈ ہے؟

    جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کمیٹی کے پہلے نوٹیفکیشن کو سپر سیڈ کیا گیا جبکہ اب نیا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کیا عارضی چیرمین کو ہی چیرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ بنایا گیا ؟

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ٹورازم کا معاملہ وفاق کا ہے مگر 18 ویں ترمیم میں صوبوں کے پاس چلا گیا، 18 ویں ترمیم میں بہت چیزیں صوبوں کو گئے جو نہیں جانا چاہیے تھے،فیڈریشن کے بغیر کچھ نہیں مگر 18 ویں ترمیم سے چیزیں صوبوں کو منتقل ہوئی، وفاقی حکومت کی پالیسی میں یہ عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

    جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ عدالت کو بتائیں کہ چیئرمین کی تعیناتی میں قانون تقاضے پورے کئے یا نہیں، 10 دنوں کے اندر ہی اس کیس کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے، عدالتی حکم عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات، زلفی بخاری کا شاہد خاقان عباسی سے وضاحت کا مطالبہ

    بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات، زلفی بخاری کا شاہد خاقان عباسی سے وضاحت کا مطالبہ

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات سے متعلق وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات سامنے آنے کے بعد معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آروائی نیوزکےپروگرام دی رپورٹرزکاکلپ شیئر کرتے ہوئے شاہد خاقان سےوضاحت کامطالبہ کر دیا۔

    زلفی بخاری نے کہا ن لیگ کی بڑی لوٹ مار کرنیوالوں کونوازنےکی روایت رہی ہے، شاہدخاقان بتائیں بھارتی کمپنیوں کیساتھ ان کا کیا کاروبار تھا؟ شاہد خاقان بتائیں کیسےانہیں وزیر اعظم بننے کا صلہ ملا؟

    یاد رہے ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان کےخلاف دائرضمنی ریفرنس میں نئےانکشافات سامنے آئے تھے ، ریفرنس میں بتایا گیا تھا کہ شاہدخاقان یواےای میں قائم ٹرینٹی کمپنی سے پیسےوصول کرتے رہے، کمپنی بھارت میں قائم سدھارت پرائیویٹ لمیٹڈ کےساتھ کام کرتی ہے۔

  • کویت کے ساتھ لیبر سے متعلق معاہدوں کی خوش خبری

    کویت کے ساتھ لیبر سے متعلق معاہدوں کی خوش خبری

    اسلام آباد: بیرون ملک نوکریاں تلاش کرنے والوں کے لیے خوش خبری کے طور پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کویت کے ساتھ لیبر معاہدے کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں بات چیت کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے کوئی پاکستانی بطور لیبر کویت نہیں گیا، اب کویت کے ساتھ بھی لیبر سے متعلق معاہدے ہو رہے ہیں، لیبر کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے معاہدے ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے ایک اور خوش خبری دی کہ جو لوگ یو اے ای سے واپس آئے ہیں، انھیں بھی اب آہستہ آہستہ یو اے ای واپس بلا لیا جائے گا، یو اے ای حکام کی کوشش ہے کہ لوگوں کو آہستہ آہستہ واپس بلایا جائے، اس سلسلے میں کرونا میں کمی کے بعد یو اے ای حکام نے سب سے پہلے مجھے طلب کیا۔

    زلفی بخاری نے کہا کرونا وبا کے دوران بیرون ملک سے 4 لاکھ پاکستانی واپس آئے ہیں، ان میں سے 2 لاکھ تو طلبہ تھے، 50 ہزار بیرون ملک سے ایسے پاکستانی آئے جن کو چھٹیاں دی گئیں، اب کوشش ہے کہ جن پاکستانیوں کو چھٹیاں دی گئیں انھیں واپس بلایا جائے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھی معاہدے کیے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری میں درپیش مسائل ختم کیے جا رہے ہیں، ایف بی آر کی جانب سے جو مسائل تھے انھیں بھی دور کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا ہم اوورسیز کے بینک اکاؤنٹس کھولنا چاہتے ہیں جو بڑی کامیابی ہوگی، اس سلسلے میں ڈیجیٹل اوورسیز بینکنگ کا آئندہ ماہ افتتاح ہوگا، جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، بلز دے سکتے ہیں، سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

    زلفی بخاری نے بتایا کہ پنشن 5 ہزار 200 روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار کر دی گئی ہے، ان شاء اللہ پنشن کو 15 ہزار روپے تک لے کر جائیں گے، یہ کوشش بھی کر رہے ہیں کہ تمام پنشنرز کو قانونی دائرہ کار میں لے آئیں۔

  • وزیراعظم عمران خان سے زلفی بخاری کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے زلفی بخاری کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات کی جس میں وزارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعظم کو دورہ متحدہ عرب امارات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بیرون ملک پاکستانی لیبر کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں، وزیراعظم

    اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے ضروری ہے تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

  • امارات میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کی کوششیں

    امارات میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کی کوششیں

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں امارات بے روزگار ہو جانے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان اور اماراتی حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرا برائے افرادی قوت کے درمیان کرونا وائرس کے دوران پہلی ملاقات طے ہوگئی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری اہم دورے پر آج امارات روانہ ہوجائیں گے۔ زلفی بخاری امارات کے وزیر برائے افرادی قوت سے اہم ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر مشاورت ہوگی جبکہ کرونا وائرس کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

    اپنے دورے کے دوران زلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کریں گے جبکہ سفارتخانے کے حکام اور کرونا کی صورتحال میں متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    زلفی بخاری کرونا وائرس کے دوران کمیونٹی کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کی آسانیوں کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

  • سیاحتی شعبے میں نئی بھرتیوں سے متعلق زلفی بخاری کا اہم ٹویٹ

    سیاحتی شعبے میں نئی بھرتیوں سے متعلق زلفی بخاری کا اہم ٹویٹ

    اسلام آباد: پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کی ری اسٹرکچرنگ کے سلسلے میں ادارے میں نئی بھرتیاں کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاحتی شعبے کے فروغ کے لیے پی ٹی ڈی سی کی ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اہم عہدوں پر نئی بھرتیوں کے لیے ٹویٹ کیا ہے۔

    ادارے میں پروفیشنلز اور ماہرین کی از سر نو تعیناتی کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا، ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 17 سے 19 گریڈ تک کے لیے جی ایم اور منیجر تک کی آسامیوں پر نئی بھرتی ہوگی۔

    زلفی بخاری نے لکھا کہ ادارے کو ایسے قابل افسران کی ضرورت ہے جو ادارے کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار حکومتی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا، کرونا وائرس سے بخیر و خوبی نجات کے بعد انشا ء اللہ ملک کے طول و عرض میں ہوٹل ریسٹورنٹس، سیاحتی مراکز اور سیر گاہیں کھل جائیں گی۔

  • اوورسیز پاکستانی غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں، زلفی بخاری

    اوورسیز پاکستانی غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں، ایسی کسی سرمایہ کاری کی حکومت ذمہ دار نہ ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے قانون سازی میں ترمیم کررہے ہیں، پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں قانون سازی متوقع ہے۔

    دہری شہریت کے حوالے سے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دہری شہریت سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، شہباز گل، معید یوسف، ندیم افضل کے پاس غیرملکی پاسپورٹ نہیں ہیں، اگر کوئی مشیر غیرملکی رہائش رکھتا بھی ہے تو بتایا جائے قانون کہاں ٹوٹا۔

    ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کسی کو بھی مدعو کیا جاسکتا ہے، وزیراعظم کی دعوت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں بلایا جاسکتا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ میرے خاندان کی بنیاد پاکستان میں ہے، کسی غیرقانونی کام سے لینا دینا نہیں، غیرقانونی طور پر نام استعمال کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی ڈاؤن سائزنگ واپس نہیں ہوگی، بہتر ہے پی ٹی ڈی سی ملازمین گولڈن ہینڈ شیک لیں، توڑ پھوڑ احتجاج سے پی ٹی ڈی سی اصلاحات نہیں رکیں گی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین وزیراعظم سے ناراض ہیں؟ جواب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ناراض وزیراعظم کو ہونا چاہئے یا جہانگیر ترین کو؟ جہانگیر ترین کی نواز شریف سے ملاقات کا علم نہیں، جہانگیر ترین کے معاملے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔