Tag: زلفی بخاری

  • حکومت کا عید سے قبل گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز نہ کھولنے کا فیصلہ

    حکومت کا عید سے قبل گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز نہ کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کھولنے کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے آل پاکستان گیسٹ ہاؤسز اور ٹور ازم ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، زلفی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحیٰ سے قبل گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جا سکتے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا صوبوں کی مشاورت سے سیاحتی مقامات سے متعلق ایس او پیز اور گائیڈ لائن تیار کر لی گئی ہیں، عید الاضحیٰ کے بعد کرونا وائرس کی صورت حال کا تجزیہ کریں گے، حالات بہتر ہوئے تو اگست میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کھولے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا قدم، 3 منصوبوں کا افتتاح، عید کے بعد سیاحتی مقامات کھولنے کی خوش خبری

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سیاحتی شعبوں میں سرمایہ کاروں کی قومی خدمات کو ہم سراہتے ہیں، متاثرہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو بلا سود قرضوں پر مشاورت ہوگی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی جائے گی۔

    انھوں نے وفد کو خوش خبری سنائی کہ گیسٹ ہاؤسز کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ بھی بہت جلد کر لیا جائے گا۔

  • پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کیا اصلاحات لا رہے ہیں،زلفی بخاری

    پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کیا اصلاحات لا رہے ہیں،زلفی بخاری

    اسلام آباد: معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی ڈی سی بند نہیں ہوا بلکہ ایک فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں 10 فیصد جی ڈی پی ٹورازم پر ہے لیکن پاکستان کی جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ 3 فیصد بھی نہیں،اسے بڑھانے پر اربوں روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ این ٹی بی سی 2020 سے 2030 کی پالیسی تشکیل دے دی ہے اور اس میں 5 سال کے لیے ایکشن پلان تیار کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک انڈومنٹ فنڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں سیاحت کی مارکیٹنگ وغیرہ شامل ہے۔

    معاون خصوصی کے مطابق پاکستان کا برینڈ بھی تشکیل دے دیا ہے جسے 18 اپریل کو لانچ کرنا تھا لیکن کرونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا، اب سے سال کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔

    زلفی بخاری نے بتایا کہ ترکی، ایران،قطر سمیت آٹھ ملکوں کے وزرائے سیاحت پاکستان آئیں گے،پاکستان ڈی ایٹ ملکوں کی سیاحتی کانفرنس کی میزبانی کرےگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہوٹلز کے معیارات بھی ترتیب دیے گئے، ساتھ ہی نیشنل ٹورازم ای پورٹل بنایا گیا ہے جہاں سیاحت کے حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہوں گی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور میری روز ویلٹ ہوٹل بیچنے پر کبھی بات نہیں ہوئی، روز ویلٹ ہوٹل نہیں بیچ رہے۔

  • ‘خوشی ہے وزیراعظم عمران خان پی آئی اے معاملے پر فرنٹ فٹ پرہیں’

    ‘خوشی ہے وزیراعظم عمران خان پی آئی اے معاملے پر فرنٹ فٹ پرہیں’

    اسلام آباد : برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے وزیراعظم عمران خان پی آئی اے معاملے پر فرنٹ فٹ پرہیں ، سمجھوتے کے بجائے ایوی ایشن اور مسافروں کیلئے ” سیفٹی فرسٹ” کو اپنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری سے رابطہ کیا ، جس میں پی آئی اے میں جاری اصلاحات اور تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے کہا خوشی ہے وزیراعظم عمران خان پی آئی اے معاملے پر فرنٹ فٹ پرہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ادارہ میں واضح تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، سمجھوتے کے بجائے ایوی ایشن اور مسافروں کیلئے ” سیفٹی فرسٹ” کو اپنایا جارہا ہے۔

    اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ اپنانے پر شکر گزار ہوں، وزیراعظم بغیردباؤ پی آئی اے کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، پائلٹس کے لائسنسز سےمتعلق تحقیقات لیکس نہیں کی گئیں۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم صرف ایوی ایشن کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، ذمہ دارلیڈرکی طرح صرف مسافروں کی حفاظت وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل برطانیہ کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے برطانوی میڈیا کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تیس فیصد کرونا کیسز کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، برطانوی میڈیا نے حقائق سے ہٹ کر من گھڑت خبریں شائع کیں‘۔

  • کرونا کیسز پاکستان سے آئے، برطانوی اخبارات کا دعویٰ، زلفی بخاری نے جھوٹ کا پول کھول دیا

    کرونا کیسز پاکستان سے آئے، برطانوی اخبارات کا دعویٰ، زلفی بخاری نے جھوٹ کا پول کھول دیا

    اسلام آباد: برطانوی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں آدھے سے زیادہ کیسز پاکستان سے آئے ہیں، معاون خصوصی زلفی بخاری نے اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی اخباروں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق پاکستان سے جھوٹی خبریں منسوب کرنا شروع کر دیا ہے، جس پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

    زلفی بخاری نے ٹیلی گراف، ڈیلی میل اور دی سن میں شائع خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیں، انھوں نے کہا کرونا کیسز سے متعلق پاکستان سے منسوب شرم ناک اور گھٹیا رپورٹنگ کی گئی ہے۔

    برطانوی اخبار نے یہ دعویٰ کیا کہ برطانیہ میں آدھے سے زائد کرونا کیسز پاکستان سے آئے، اخباروں نے یہ بھی لکھا کہ برطانیہ میں مقیم 15 لاکھ برٹش پاکستانیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

    جواب میں زلفی بخاری نے آکسفورڈ یونی ورسٹی کی تازہ تحقیق کے اعداد و شمار ٹویٹ کر دیے، انھوں نے کہا آکسفورڈ یونی ورسٹی کی ریسرچ نے برطانوی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے، برطانیہ میں کرونا کیسز 1300 مختلف مقامات سے پہنچے، زیادہ تر کیسز اسپین، فرانس اور اٹلی سے ایکسپورٹ ہوئے، جس وقت برطانیہ میں کرونا کیسز بڑھے اس وقت پاکستان کی فضائی حدود بند تھیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا برطانیہ میں کرونا کیسز فروری کے آغاز اور پاکستان میں فروری کے اختتام پر رپورٹ ہوئے، جب برطانیہ میں کرونا کا آغاز ہوا اس وقت پاکستان میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا، ایک بھی کیس رپورٹ ہونے سے قبل پاکستان کرونا کیسے ایکسپورٹ کر سکتا تھا؟

    زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ میں 80 فی صد کیسز 28 فروری سے 29 مارچ کے درمیان رپورٹ ہوئے، مارچ میں پاکستان اپنی فضائی حدود بند کر چکا تھا، ٹریول بین کے دوران کسی کو بیرون ملک آنے جانے کی اجازت ہی نہیں تھی۔

  • 4 ماہ بعد دنیا کو احساس ہوا اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے،زلفی بخاری

    4 ماہ بعد دنیا کو احساس ہوا اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے،زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ 4 ماہ بعد دنیا کو احساس ہوا اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ 4 ماہ بعد دنیا کو احساس ہوا اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے، امریکا،یورپی ممالک بھی دیرپا فوائد کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،این سی اوسی ممبران،اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں،اگر کوئی اور حکومت ہوتی تو ہم تباہی کا تصویر کرسکتے تھے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے ملک میں پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت ملک کو درست سمت میں رکھنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تدبیر پر عمل کرنے پر فخر ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے۔

  • وزیراعظم ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں،زلفی بخاری

    وزیراعظم ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں،زلفی بخاری

    اٹک: معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کی آواز اٹھانے والا واحد لیڈر عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

    احساس پروگرام سے متعلق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ حکومت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، ملک کوترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کرنا حکومت کا مشن ہے۔

    انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس سے بڑی امیدیں اور توقعات ہیں۔

    گیس سے محروم علاقوں کے لیے حکومت کا اہم اعلان

    اس سے قبل معاون خصوصی زلفی بخاری نے اٹک کے مختلف مقامات کے دوران کرونا کے پیش نظر عوام کو درپیش مسائل اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گیس سے محروم علاقوں میں دسمبر تک فراہمی کا آغاز ہو جائے گا۔

  • گیس سے محروم علاقوں کے لیے حکومت کا اہم اعلان

    گیس سے محروم علاقوں کے لیے حکومت کا اہم اعلان

    کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گیس سے محروم علاقوں میں دسمبر تک فراہمی کا آغاز ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے اٹک کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، دورے کے دوران زلفی بخاری نے کرونا کے پیش نظر عوام کو درپیش مسائل اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ضلعی انتظامیہ سے اسپتالوں کی صورت حال اور احساس پروگرام پر بریفنگ لی، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل سمیت تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی۔

    زلفی بخاری نے حلقے میں ترقیاتی مسائل کے فوری حل کی بھی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے ایم ڈی سوئی گیس کی موجودگی میں اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل کرا دیا۔

    معاون خصوصی نے گیس فراہمی اور میٹرز کی تنصیب کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سمیت سڑکوں اور اسپتالوں کے معاملات بھی بہتر کر رہے ہیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گیس سے محروم علاقوں میں دسمبر تک فراہمی کا آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے تجاویز پر بھی مشاورت کریں گے۔

  • زلفی بخاری نے بھی ملک میں پیٹرول سستا قرار دے دیا

    زلفی بخاری نے بھی ملک میں پیٹرول سستا قرار دے دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فیول کی قیمتیں اب بھی سب سے کم ہیں۔

    زلفی بخاری نے پیٹرول کی قیمتوں کا موازنہ جنوری کے مہینے کی قیمتوں سے کرتے ہوئے لکھا کہ جنوری کے مقابلے میں پیٹرول 17 اور ڈیزل 26 روپے فی لیٹر سستا ہے، واضح رہے پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کے باعث پیٹرول کی کھپت بالکل ہی ختم ہونے کے بعد اس کی قیمتیں بہت زیادہ گر گئی تھیں، پاکستان میں بھی اپریل میں قیمتوں میں بڑی کمی شروع ہوئی۔

    زلفی بخاری کا مؤقف ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں دنیا میں پیڑول کی قیمتیں 112 فی صد بڑھیں، لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں صرف 23 فی صد اضافہ ہوا۔ ادھر فاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے، ہمارے پاس پیٹرول کے اپنے وسائل نہیں ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ ریکارڈ اضافہ

    انھوں نے بھی کہا کہ جنوری کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول 17 روپے فی لیٹر اس وقت بھی کم ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایشیا میں سب سے کم ہیں۔

    دوسری طرف آج ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹیکسز کی بھرمار کر دی ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی انتہائی حد 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فی صد مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر زیادہ سے زیادہ 30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی وصولی کی جا رہی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فی صد مقرر کی گئی ہے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت میں تعاون بڑھانے پر غور

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت میں تعاون بڑھانے پر غور

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور سعودی وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب کے درمیان پاکستان اور سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کے ادارے نیشنل ٹورازم بورڈ کے چیئرمین سید زلفی بخاری اور سعودی وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب نے ایک ویڈیو کال کے دوران سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے پر گفتگو کی اور سیاحت کی معیشت کی بہتری میں اہمیت پر زور دیا۔

    سعودی وزیر نے زلفی بخاری کو حال ہی میں تشکیل دیے گئے سعودی ٹورازم ڈیویلپمنٹ فنڈ کے بارے میں بتایا۔

    احمد بن عقیل الخطیب نے سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے ریگولیشن کا جائزہ لینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سعودی عرب میں پاکستانی سیاحت کو فروغ دینے کی پیشکش بھی کی۔

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    زلفی بخاری نے سعودی وزیر سیاحت کو پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی، انہوں نے سیاحت کو چھوٹے اور بڑے پیمانے پر ترقی دینے پر سعودی وزیر کی تعریف کی۔

    زلفی بخاری نے سعودی وزیر کو پاکستانی سیاحت کو لانچ کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹورازم پراجیکٹس پر بات کرنے کے لیے اپنے سعودی عرب کے دورے کے بارے میں بھی بتایا جو وبا کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے سعودی وزیر سیاحت احمد بن عقیل کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس پر احمد بن عقیل نے سعودی عرب میں پاکستانی سیاحت کے فروغ کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے اہم رابطہ ہوا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری اورسعودی وزیرسیاحت احمد بن عقیل میں وڈیو لنک پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاحت کا شعبہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان وزارت اوورسیز نے کہا زلفی بخاری کی سعودی وزیر کو پاکستان میں سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ دونوں رہنماؤں کا سیاحت کے ذریعے ورثےکومحفوظ رکھنے پراتفاق ہوا۔

    ترجمان کے مطابق سعودی وزیر احمد بن عقیل نے سعودی عرب کےنئے سیاحتی فنڈز سے آگاہ کیا اور سعودی عرب میں پاکستانی سیاحت کے فروغ کی پیشکش کی جبکہ معاون خصوصی نے سعودی وزیر کو پاکستان میں سیاحت کی اہمیت سےبھی آگاہ کیا۔

    یاد رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری زلفی بخاری نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبےکی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، پائیدار، ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے لیے 10سالہ پالیسی تشکیل دی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پالیسی پر عمل درآمد کے لیے5 سالہ ایکشن پلان بھی مرتب کیاگیا،وبائی صورتحال کے باعث پالیسی پر عمل درآمد میں تاخیر ہوئی۔