Tag: زلفی بخاری

  • نیب نے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کر دی

    نیب نے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کر دی

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف انکوائری عدم شواہد کی بنیاد پر بند کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے عدم شواہد کی بنیاد پر معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

    نیب راولپنڈی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنیوں کے حوالے سے انکوائری کر رہا تھا۔

    زلفی بخاری جون 2018 میں نیب راولپنڈی کے آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے، ٹیم نے زلفی بخاری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

    دوسری جانب چیئرمین نیب کے زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں توشہ خانے سے تحائف کی گاڑیاں تقسیم کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف علی زرداری ، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) توشہ خانے کی گاڑیوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف سے پوچھ گچھ کر چکا ہے۔

  • زلفی بخاری کی مداخلت، سعودیہ میں پھنسے خاندان کی بہ حفاظت وطن واپسی

    زلفی بخاری کی مداخلت، سعودیہ میں پھنسے خاندان کی بہ حفاظت وطن واپسی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بر وقت مداخلت کرتے ہوئے سعودی عرب میں پھنسا ہوا خاندان ریسکیو کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایجنٹ کے فراڈ پر پاکستانی خاندان کے سعودیہ میں پھنسنے کے معاملے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے جدہ میں سعودی حکام سے رابطہ کیا، زلفی بخاری کی بر وقت مداخلت پر پاکستانی خاندان کو فوری ریسکیو کر لیا گیا۔

    ریسکیو کے بعد پاکپتن کے رہایشی 9 افراد بہ حفاظت وطن واپس پہنچ گئے، فیملی کے افراد سے ہوٹل ایجنٹ پاسپورٹ لے کر فرار ہو گیا تھا، حکام کی متعدد کوششوں کے باوجود ایجنٹ سے رابطہ نہ ہو سکا، سعودی حکام نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    خیال رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے زلفی بخاری کی کارکردگی کو عوامی سطح کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس 28 دسمبر کو انھوں نے اعلان کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی صحت کارڈ شروع کیا جائے گا۔

    جاپان میں پاکستانیوں کے روزگار کے سلسلے میں زلفی بخاری کی بڑی کامیابی

    زلفی بخاری نے یہ بھی کہا تھا کہ ای او بی آئی کو وفاق کے تحت بڑھایا جائے گا، پاکستان اور بیرون ملک رہنے والوں کو پنشن میں شامل کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا جی ڈی پی میں 7 فی صد حصہ ہے۔

    دسمبر کے آخر میں زلفی بخاری کی کوششوں سے جاپان اور پاکستان کے درمیان تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ بھی ہوا، دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی 65 فی صد آبادی 35 سال سے کم عمر ہے، پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم ہونے سے پاکستان میں ترقی ہوگی، پاکستانیوں کو جاپان میں 14 مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع ملیں گے، اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر نوجوان زیادہ توجہ دیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی صحت کارڈ شروع کیا جائے گا: زلفی بخاری

    اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی صحت کارڈ شروع کیا جائے گا: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی طرح میڈیکل ٹورازم کو فروغ دیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی صحت کارڈ شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کرتاپورراہداری کو کھولا، مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، ای او بی آئی کو وفاق کے تحت بڑھایا جائے گا، پاکستان اور بیرون ملک رہنے والوں کو پنشن میں شامل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کارڈز کی غریب طبقہ تک رسائی یقینی بنائی جائے گی، 15ماہ میں پورا نظام تبدیل نہیں کیا جاسکتا، امید ہے جتنی بھی گنجائش ہے، صحت میں کام کریں گے، سمندر پار پاکستانی باہر کی طرح پاکستان کے لیے بھی کام کریں، امریکا میں 35 سے 40ہزار ڈاکٹر ہیں ہم نے واپسی کے لیے رابطہ ہی نہیں کیا۔

    ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے: زلفی بخاری

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کسی نے کرپشن کرنی ہو تو وہ لوگ بھی ایسے رکھے گا جو کرپٹ ہوں، جب محنتی لوگ باہر سے آتے ہیں تو بہت سے نئے آئیڈیاز لاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی آئیں اور اپنے ملک میں صحت اور ٹیکنالوجی میں کام کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کا جی ڈی پی میں 7فیصد حصہ ہے۔

  • جاپان میں پاکستانیوں کے روزگار کے سلسلے میں زلفی بخاری کی بڑی کامیابی

    جاپان میں پاکستانیوں کے روزگار کے سلسلے میں زلفی بخاری کی بڑی کامیابی

    اسلام آباد: جاپان اور پاکستان کے درمیان تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    اس سلسلے میں وزارت سمندر پار پاکستانیز میں ایک تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جاپان کے وزیر اعظم کے مشیر سونورو کونتورو نے خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب میں زلفی بخاری کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔

    جاپان کے سفیر مقصودہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن دونوں ممالک کے عوام کے لیے خاص ہے، اس معاہدے سے دونوں ممالک میں تعلقات مضبوط ہوں گے، جاپان میں روزگار کے لیے فنی مہارت کے ساتھ جاپانی زبان جاننا بھی ضروری ہے، جاپان کو 3 لاکھ 40 ہزار کے قریب تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

    دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی 65 فی صد آبادی 35 سال سے کم عمر ہے، پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم ہونے سے پاکستان میں ترقی ہوگی، پاکستانیوں کو جاپان میں 14 مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع ملیں گے، اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر نوجوان زیادہ توجہ دیں۔

  • ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے: زلفی بخاری

    ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 250 روپے تھی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ابتدائی 3 ماہ یہ پنشن 6500 پر لے گئے تھے، ایک سال محنت کے بعد پنشن کو 8 ہزار 500 روپے تک بڑھایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اقدام ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے، اس عمل سے پینشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد تحفظ ملے گا اور یہ عمل ادارہ جاتی اصلاح کی وجہ سے ممکن ہوا۔

  • ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ 18 منصوبوں سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کے ماتحت عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ اس مقصد سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کے منصوبے میں 10 سال کی تاخیر ہوئی۔ اس تاخیر کے ذمہ دار کون ہیں؟ ای او بی آئی منفی خبروں کی وجہ سے زبان زد عام تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اب ای او بی آئی نے 21 ارب کا ریونیو جمع کیا۔ کمپنیوں کو ای او بی آئی کا پیسہ کھانے نہیں دیں گے۔ ادارے کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھ پر بھی مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا گیا۔ وزیر اعظم کو کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فکر ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی میں جتنی کرپشن ہوئی شاید ہی کسی ادارے میں ہوئی ہو، پنشنرز کا پیسہ 18 پراپرٹیز میں استعمال کیا گیا۔ ای او بی آئی اے میں 21 ارب کی وصولیاں کی گئیں۔ ادارے کی بہتری کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عملے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کے فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔ حکومت سے ہم کچھ نہیں لے رہے۔ ہم کرپٹ ادارے اور سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

  • مصر کے امیر ترین شخص پاکستان پہنچ گئے، بڑی سرمایہ کاری متوقع

    مصر کے امیر ترین شخص پاکستان پہنچ گئے، بڑی سرمایہ کاری متوقع

    اسلام آباد: غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے سلسلے میں اب تک کی بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے اہم رابطے کام کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے رابطوں کی بدولت مصر کے امیر ترین شخص نجيب ساويرس پاکستان پہنچ گئے، جن کے اثاثوں کی کل مالیت 2.8 ارب ڈالر ہے، نجیب ساويرس وزیر اعظم عمران خان سے آج اہم ملاقات کریں گے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سرمایہ کاری ہاؤسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں کیے جانے کا امکان ہے، وزیر اعظم سے قبل نجیب ساویرس نے زلفی بخاری سے اہم ملاقات کی، زلفی بخاری نے کہا کہ نجیب ساویرس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا۔ نجیب ساویرس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے لوگ محنتی، ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  منی گرام کا 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

    واضح رہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 239 فی صد اضافہ ہوا ہے، اس مدت کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری 650 ملین ڈالر رہی، ناروے سے 264 ملین اور چین سے 122 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔

    منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم الیگزینڈر نے 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا جب کہ چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر چینی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ

    پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان نے قطر کے ساتھ اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم سمیت اہم لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ، چیمبر آف کامرس اور ڈیولپمنٹ فنڈ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ اور افرادی قوت کے تبادلے سمیت لاہور اور پشاور میں قطری ویزا سینٹرز کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 63 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، قطر نے تجارت اور اقتصادی میدان میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان قطر کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے، جب کہ قطر نے پاکستان سے فیفا ایونٹ کے لیے مزید افرادی قوت کی درخواست کی ہے،قطر پاکستانی مزدوروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کرے گا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایک لاکھ پاکستانیوں کی بھرتی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے، امیر قطر کے وژن کے مطابق مزید کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔

  • پاکستان کے لیے ڈی ایٹ سیاحتی اجلاس کی میزبانی بڑی خبر ہے، زلفی بخاری

    پاکستان کے لیے ڈی ایٹ سیاحتی اجلاس کی میزبانی بڑی خبر ہے، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈی ایٹ سیاحتی اجلاس کی میزبانی بڑی خبر ہے، سیاحتی شعبے کے فروغ کے لئے اب تک کا سب سے اہم موقع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لانے لگیں، پاکستان کو بین الوزارتی سیاحتی تعاون اجلاس کی میزبانی مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2021 میں ڈی ایٹ ممالک کے سیاحتی تعاون اجلاس کی سربراہی کرے گا۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کے لیے ڈی ایٹ سیاحتی اجلاس کی میزبانی بڑی خبر ہے، ڈی ایٹ ممالک میں سیاحت شعبے کا تخمینہ ایک کھرب ڈالر سے زیادہ ہے۔

    وزیراعظم کے معاو ن خصوصی نے کہا کہ سیاحتی شعبے کے فروغ کے لیے اب تک کا سب سے اہم موقع ہوگا، پاکستان میں پہلی مرتبہ سیاحت کو حکومتی سطح پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے قومی سیاحتی پالیسی کے اعلان کے بعد کام تیز ہوا، اجلاس کی میزبانی سے پاکستان کو سیاحتی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

    پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹلی کی معاونت، اربوں ڈالر کا فائدہ ہوگا

    یاد رہے کہ 4 روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے تیار ہوگیا ہے، سیاحتی ترقی سے ملکی معیشت میں 20ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

  • کیا برطانیہ سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟ زلفی بخاری

    کیا برطانیہ سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟ زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں کیا برطانیہ اپنی حدود میں سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت ملنے پر زلفی بخاری نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے مفرور اور داماد کو سزا سنائی گئی اوراب سب سے بڑےسزا یافتہ مجرم نواز شریف خود بھی بھاگ رہے ہیں۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ نوازشریف کابیرون ملک جانا پاکستانیوں کیلئے افسوسناک ہے، نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں کیا برطانیہ اپنی حدود میں سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

    ان کا کہنا تھا کہ ان فلائٹ فارم میں آپ کو اپنے پچھلے جرم بتانے ہوتے ہیں مگر نوازشریف کے کیس میں چند صفحات کافی نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے حکومتی قانونی کمیٹی کو نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دینے کے عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے اور رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے.