Tag: زمان خان

  • زمان خان فٹنس بہتر بنانے کیلئے کیچڑ میں اُتر گئے، ویڈیو وائرل

    زمان خان فٹنس بہتر بنانے کیلئے کیچڑ میں اُتر گئے، ویڈیو وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے کیچڑ میں اُتر گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زمان خان نے منفرد انداز میں ٹریننگ کرنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مٹی کے گارے میں اُتر کے دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zaman Khan (@real_zamankhan)

    ویڈیو میں زمان خان کو مٹی کے گارے میں فیلڈنگ کے انداز میں ڈائیونگ اور پش اپس لگاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ شاہین، بابراعظم اور رضوان کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

  • زمان خان نے کس فاسٹ بولر سے متاثر ہوکر بولنگ شروع کی؟

    زمان خان نے کس فاسٹ بولر سے متاثر ہوکر بولنگ شروع کی؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شعیب اختر کو دیکھ کر بولر بننے کا جنون پیدا ہوا، انہیں میں بچپن سے دیکھتا ہوا آرہا ہوں، میرے بولنگ کرانے کا اسٹائل نیچرل ہے اور اسی اسٹائل کو نکھارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے ایسا وقت بھی دیکھا جب جوتے خریدنے کیلئے پیسے بھی نہیں تھے، ایک بار نائٹ میچ میں، میں نے چپل پہن کر بولنگ کرائی، بعد میں جب پیسہ آیا تو راستے ہموار ہوتے چلے گئے۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے کہا کہ کہا سخت محنت کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی، مستقبل میں موقع ملا تو بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو ڈیتھ آوور میں آؤٹ کروں گا۔

    زمان خان نے اے آر وائی سے ڈربی شائر میں کھینے کا تجربہ بھی شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ وہاں پہلی دفعہ کھیلا کاؤنٹی کرکٹ میں 25 وکٹیں لیں، وہاں غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

  • ویڈیو: زمان خان کا آبائی علاقے پہنچنے پر والہانہ استقبال

    ویڈیو: زمان خان کا آبائی علاقے پہنچنے پر والہانہ استقبال

    ویڈیو: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 فائنل کے ہیرو زمان خان کا ان کے آبائی علاقے کشمیر پہنچنے پر  والہانہ استقبال کیا گیا۔

    لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں اہم کامیابی سمٹنے کے بعد اپنے آبائی علاقے پہنچے تو مداحوں نے ہار پہنائے، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں جس کی ویڈیو لاہور قلندرز  کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمان خان گاڑی میں موجود ہے جبکہ لوگوں کا ایک ہجوم قافلے کی صورت میں فاسٹ بولر کی گاڑی کیساتھ چلتا رہا ہے۔

              واضح رہے کہ نوجوان پیسر نے ملطان سلطان کے خلاف فائنل کے آخری اوور میں تیرہ رن کا کامیاب دفاع کر کے قلندرز کو چیمپئن بنایا تھا۔