Tag: زمان پارک

  • زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں مسترد

    زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں مسترد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے زمان پارک میں پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

    فل بنچ کے رکن جسٹس امجد رفیق نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفتیش کے لیے قائم جی آئی ٹی کی تشکیل قانون کے مطابق ہے. 28 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ میں انسداد دہشت گردی دفعات کے اطلاق بارے میں رجوع کرسکتا ہے۔

    تین رکنی بنچ نے 5 مئی کو درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کیا تھا، فواد چودھری ، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواستوں میں جے آئی ٹی کی تشکیل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

  • زمان پارک کے اطراف تجاوزات ختم کر دی گئیں

    زمان پارک کے اطراف تجاوزات ختم کر دی گئیں

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک کے اطراف تجاوزات ختم کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب زمان پارک کے اطراف قائم تجاوزات ختم کر دی گئیں، متعلقہ ادارے اب زمان پارک کو اصل شکل میں بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

    زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر گزشتہ رات تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا، اس دوران زمان پارک اور عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب لگے کیمپ ختم کیے گئے، اور کنٹینر بھی ہٹائے گئے۔

    تاہم مال روڈ سے بذریعہ کینال روڈ زمان پارک آنے والے راستے بدستور بند ہیں۔

  • رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کردیا گیا

    رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کردیا گیا

    لاہور: سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر رہائشگاہ کے قریب رکھنے کنٹینرز کو ہٹایا جارہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کے ساتھ اس آپریشن کو شروع کیا گیا ہے کرینوں کی مدد سے زمان پارک کے قریب رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹاکر راستے کھولے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل نگراں حکومت اور عمران خان کے درمیان زمان پارک کی تلاشی پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا تھا۔

    ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں حکومتی ٹیم زمان پارک آئی تھی اور ان سے مثبت گفتگو ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے زمان پارک کی تلاشی دینے سے انکار کردیا

    عمران خان نے بتایا کہ آپریشن کرنے والے پولیس افسران سمیت ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سرکاری حکام کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دی انہیں باور کرایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے تلاشی لینے چاہیں تو لے لیں۔

    اس سے قبل عمران خان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی تھی۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سے تجاوزات ختم کرے ، تجاوزات کے ہٹتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔

  • عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا

    عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا

    لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مذمت کی آج پھر کرتا ہوں، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو اپنا گھر کھول کردکھا دیا ہے، آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں آخری گیند تک لڑوں گا۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےاقدامات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے صرف ملک کی بدنامی ہوئی۔۔ خوف کی فضاء میں ملک نہیں چل سکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سات ہزارلوگوں کوگرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے، بنیادی حقوق ختم ہوکر رہ گئے ہیں، اب عدلیہ ہی ہے جو بنیادی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔

    رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے سوال پر عمران خان نے کہا جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اُسے ہرایا نہیں جاسکتا۔۔ اتنا ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کےآنے جانےسے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    سابق وزیر اعظم کا مذاکرات سے متعلق کہنا تھا کہ یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہم توگیارہ ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔

  • زمان پارک میں  آپریشن ہوگا یا مذاکرات سے معاملہ حل ہوجائے گا؟

    زمان پارک میں آپریشن ہوگا یا مذاکرات سے معاملہ حل ہوجائے گا؟

    لاہور : حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان زمان پارک میں آپریشن کے لئے مذاکرات آج ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

    حکومتی ‏ٹیم دوبجے کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک جائے گی، عمران خان کی رہائشگاہ کی سرچ پر اتفاق رائے ‏ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کے سرچ آپریشن کا حصہ بنیں گے۔

    یاد رہے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامرمیر نے آج سات بجے تک وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تلاشی دی جائے ورنہ قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔

    نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں تلاشی لی جائےگی ، اگر سرچ آپریشن نہیں کرنےدیاگیاتوشام سات بجےمیٹنگ میں آئندہ کافیصلہ ہوگا۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے بتایا تھا کہ ہم زمان پارک کو ڈرون کیمروں کےذریعےمانیٹرکررہےہیں،عدالت میں سرچ وارنٹ کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، عمران خان سرچ آپریشن نہیں کرنے دینگے تو قانون سب کیلئےایک ہے۔

  • زمان پارک سے فرار ہونے کی  کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار

    زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، گرفتار دہشت گرد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ڈیڈلائن ختم ہوئی تو الٹی میٹم کی وجہ سے دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس میں آٹھ دہشت گردوں کو گرفتارکیا۔

    عامرمیر کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں اور ان دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی۔

    دوسری جانب ایس پی سول لائنزحسن بھٹی نے دعویٰ کیا کہ کچھ دیگر افراد فرارہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پولیس کو دیکھ کر کچھ دہشت گرد دوبارہ زمان پارک میں چلے گئے۔

    خیال رہے زمان پارک کی تلاشی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، کمشنر کی موجودگی میں وفد آج زمان پارک جائے گا اور ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں تلاشی لی جائے گی، چار سو پولیس اہلکار تلاشی کیلئے جائیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کاعمران خان کوگرفتارکرنےکاکوئی ارادہ نہیں، عمران خان گرفتاری کا شور نہ ڈالیں۔

  • زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کا امکان : پولیس کی حکمت عملی تیار

    زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کا امکان : پولیس کی حکمت عملی تیار

    لاہور : پولیس نے نگراں حکومت کی جانب سے دیئے گئے الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد زمان پارک میں گرینڈ آپریشن سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے زمان پارک میں موجود تیس سے چالیس دہشت گردوں کی گرفتاری کا الٹی میٹم ختم ہونے میں صرف ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے۔

    زمان پارک میں آپریشن کے لیے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، پولیس لائن اور قلعہ گجر سنگھ میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

    نگراں حکومت کی جانب سے دوپہر دو بجے آپریشن کرنے کا امکان ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہورزمان پارک کا جائزہ لیں گے۔

    قائم مقام ڈی آئی جی آپریشن صادق ڈوگرنے زمان پارک کا دورہ کیا اور اہلکاروں کو بریف کیا گیا۔

    یاد رہے پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں دہشت گروں ‏کی موجودگی اورممکنہ پولیس آپریشن کا الٹی میٹم دو بجے ختم ہو جائے گا۔

    اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ دہشتگردوں کی حوالگی کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہےآج دوپہر دو بجے سے پہلے کچھ نہیں ہوگا۔

    عامرمیر نے بتایا تھا کہ چالیس دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے عمران خان چارسو پولیس اہلکاروں کو آنے کی اجازت دیں، میڈیا بھی ساتھ ہوگا، جیوفینسنگ سےمعلومات ملیں، بیس سے چالیس دہشت گردزمان پارک میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مراد سعیدکی لوکیشن بھی زمان پارک میں ٹریس کی گئی تھی، جناح ہاؤس پرحملہ کرنےوالوں کازمان پارک سے رابطہ تھا۔

  • ممکنہ پولیس آپریشن :  زمان پارک آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا

    ممکنہ پولیس آپریشن : زمان پارک آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا

    لاہور: پولیس کے ممکنہ آپریشن کے پیش نظر زمان پارک جانے والے تمام راستے بیریئر لگا کر بند کردیے گئے، پنجاب حکومت نے شرپسندوں کی حوالگی کیلئے 2بجےتک کا الٹی میٹم دے رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے زمان پارک میں دہشت گروں ‏کی موجودگی اورممکنہ پولیس آپریشن کا الٹی میٹم ختم ہونے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں۔

    پولیس کی بھاری نفری زمان پارک آنےوالےراستوں پرپہنچ گئی ہے اور بیریئرزلگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز بھی پنجاب پولیس نے زمان پارک آنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا تھا جبکہ کینال روڈ پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے بیریئرز لگا دیئے تھے۔

    اس موقع پر بلٹ پروف جیکٹس پہنے پولیس جوان موبائل وینزکے ساتھ موجود تھے۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف نے پولیس اور میڈیا کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچ آپریشن کریں مکمل تعاون کریں گے میڈیا نمائندگان چاہیں تو سرچ آپریشن کی براہ راست کوریج کریں۔

    یاد رہے حکومت نے زمان پارک میں مبینہ موجود دہشت گرد کی حوالگی کاالٹی میٹم دے رکھا ہے ، حکومت کی ڈیڈ لائن آج دن 12 بجے اختتام پذیرہوگی۔

    اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ دہشتگردوں کی حوالگی کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہےآج دوپہر دو بجے سے پہلے کچھ نہیں ہوگا۔

    عامرمیر نے بتایا تھا کہ چالیس دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے عمران خان چارسو پولیس اہلکاروں کو آنے کی اجازت دیں، میڈیا بھی ساتھ ہوگا، جیوفینسنگ سےمعلومات ملیں، بیس سے چالیس دہشت گردزمان پارک میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مراد سعیدکی لوکیشن بھی زمان پارک میں ٹریس کی گئی تھی، جناح ہاؤس پرحملہ کرنےوالوں کازمان پارک سے رابطہ تھا۔

  • ممکنہ آپریشن؟ زمان پارک آنے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے

    ممکنہ آپریشن؟ زمان پارک آنے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے

    لاہور: پنجاب پولیس نے زمان پارک آنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری زمان پارک آنے والے راستوں پر تعینات کردی گئی ہے، کینال روڈ پربھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے بیریئرزلگادیئےگئے ہیں۔

    اسی طرح دھرمپورہ پل اورعلامہ اقبال روڈ پربھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے وہاں پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے یہ پولیس جوان بلٹ پروف جیکٹس پہنے موبائل وین کے ہمراہ موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت نے زمان پارک میں مبینہ موجود دہشتگرد کی حوالگی کاالٹی میٹم دےرکھاہے،حکومت کی ڈیڈ لائن کل دن 12بجےاختتام پذیرہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس : جیو فینسنگ میں 35 موبائل نمبرز ٹریک کرلیے گئے

    ادھر پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ میں 35 موبائل نمبرز ٹریک کرلیےگئے ، موبائل نمبروں کی لوکیشنز جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات پر پائی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ تمام ملزمان کی پروفائنگ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شروع کی گئی، سیاسی جماعت سے تعلق ہونے سےمتعلق شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔

  • فوجی تنصیبات پر حملہ: حکومت کا زمان پارک میں چھپے حملہ آوروں کی حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

    فوجی تنصیبات پر حملہ: حکومت کا زمان پارک میں چھپے حملہ آوروں کی حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

    لاہور: پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشتگرد زمان پارک میں موجود ہیں پناہ لینے والے ہشتگردوں کو 24  گھنٹے میں پولیس کے حوالے کیا جائے۔

    پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر  نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کی اطلاعات ہے،  انٹیلی جنس معلومات کے مطابق آرمی تنصیبات پرحملہ کرنیوالے 30سے 40 دہشتگرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

    زمان پارک میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جنھوں نے جناح ہاؤس پر بھی حملہ کیا، پی ٹی آئی قیادت سے درخواست کی جارہی ہے کہ دہشتگردوں کو حوالے کریں، ہمیں انٹیلی جنس کے ذریعے جیو فینسنگ میں بھی ان کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

    عامرمیر نے کہا کہ فیصلہ ہوگیا کہ دہشتگردوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا، دہشتگردوں کی حوالگی نہ ہونے پر 24 گھنٹے کے بعد قانون حرکت میں آئیگا، پی ٹی آئی مرکزی قیادت کو پیغام پہنچادیا گیا ہے، پی ٹی آئی قیادت تیزی سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رابطے میں آرہی ہے۔

    عامر میر نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو ان لوگوں کو نشان عبرت بنایاجائےگا تا کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے، ٹھوس ثبوت کیساتھ لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، نادرا کو حملوں میں ملوث لوگون کی تصاویردی جارہی ہیں، شرپسندی کی نوعیت کے مطابق فیصلہ ہوگا کہ مقدمہ کس عدالت میں چلنا ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کیاگیا اس دن ملٹری تنصیبات پر حملے کیے گئے، اس طرح کے حملے جی ایچ کیو ،فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفترپر ماضی میں ٹی ٹی پی کرچکی ہے ان ہی کی طرح پی ٹی آئی بھی نان اسٹیٹ کاروپ دھارتی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ایک سال سے فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کررہی ہے، ایسے لگتا ہے کہ عمران خان کیلئے ملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈ لائن کراس کی تھی، جس میں سے 3400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں 245 پر مقدمات درج ہیں، 795 سے زائد حملہ آوروں کی شناحت ہوچکی ہے، 78 افراد کا جسمانی ریمانڈ اور609کا جوڈیشل ریمانڈ ہوچکا ہے۔

    نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ 81 شرپسندوں کی شناخت پریڈ کا بھی ریمانڈ ہوچکا ہے، آخری شرپسند کی گرفتاری تک شناخت کا عمل جاری رہے گا، نگراں حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھے تھے کہ مظاہرین کیخلاف آخری حد تک نہیں جانا۔

    انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی دوبارہ کوشش کی تو فواد چوہدری سے بھی زیادہ تیز دوڑ لگانی پڑے گی، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنیوالوں کو ایسی دوڑ لگائیں گے کہ اولمپکس میں جانے کے قابل ہوجائیں گے۔