Tag: زمان پارک آپریشن

  • عمران خان نے زمان پارک کی تلاشی دینے سے انکار کردیا

    عمران خان نے زمان پارک کی تلاشی دینے سے انکار کردیا

    لاہور: نگراں حکومت اور عمران خان کے درمیان زمان پارک کی تلاشی پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے وجوہات بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں حکومتی ٹیم زمان پارک آئی تھی اور ان سے مثبت گفتگو ہوئی۔

    عمران خان نے بتایا کہ آپریشن کرنے والے پولیس افسران سمیت ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سرکاری حکام کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دی انہیں باور کرایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے تلاشی لینے چاہیں تو لے لیں۔

    یہ بھی پڑھیں: زمان پارک سرچ آپریشن: عمران خان اور حکومتی ٹیم میں ڈیڈ لاک برقرار

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ان کا بندہ،ایک ہمارا اور ایک خاتون افسر آکرتلاشی لےلیں، سرکاری حکام نے ملاقات کے دوران مجھے آٹھ لوگوں کے نام بتائے اور کہا کہ ان افراد کو کہیں کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کردیں۔

  • نومئی واقعات: کمشنرلاہور آج عمران خان سے ملاقات کرینگے

    نومئی واقعات: کمشنرلاہور آج عمران خان سے ملاقات کرینگے

    لاہور: حکومت اورعمران خان میں نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئےآج مذاکرات ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم آج دوپر2بجےکےبعد کمشنرلاہورکی سربراہی میں زمان پارک جائےگی جہاں حکومتی ٹیم زمان پارک سرچ کیلئےعمران خان کےنمائندوں سےمذاکرات کرے گی۔

    پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد زمان پارک کے قریب نہر سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جو کہ فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

    عامر میر نے کہا کہ معلوم نہیں عمران خان نےان دہشت گردوں کوخود نکالایانکلنےکی کوشش کی،یہ وہ لوگ ہیں جو جیو فینسنگ میں سامنےآئے، ان لوگوں نے ہی جناح ہاؤس میں جاکرآگ لگائی۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم زمان پارک کو ڈرون کیمروں کےذریعےمانیٹرکررہےہیں،عدالت میں سرچ وارنٹ کیلئےدرخواست دی ہوئی ہے، عمران خان سرچ آپریشن نہیں کرنے دینگےتو قانون سب کیلئےایک ہے۔

    انہوں نے بھی تصدیق کی کہ فیصلہ کیا ہے کہ کل کمشنرلاہورعمران خان کےپاس جائیں گے اور انہیں زمان پارک آپریشن کیلئےآمادہ کرینگے۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد اس وقت بھی زمان پارک میں موجود ہیں،نام بتانامقصد نہیں ہےمقصد ہےان دہشت گردوں کو پکڑنا، جوپکڑےگئےاورجوپکڑےجائیں گےان میں جانےپہچانےنام بھی ہونگے۔

  • زمان پارک آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

    زمان پارک آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

    لاہور : زمان پارک آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا عمران خان کے گھر کے دروازےغیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست فواد چوہدری نےایڈووکیٹ اظہرصدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشن اورچیف سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سےعدالت کےاحکامات کی حکم عدولی کی جا رہی ہے، عمران خان کےگھر کےدروازےغیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کویقین دہانی کرائی گئی کہ باہمی مشاورت سے لائحہ عمل اپنایا جائے گا، جس طریقےسےآپریشن کیا گیا یہ آرٹیکل 23 ،24 ، 09 اور 14کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ داران کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

  • زمان پارک میں آپریشن کا مقصد جعلی طور پر اسلحہ برآمد کرنا ہے، حماد اظہر

    زمان پارک میں آپریشن کا مقصد جعلی طور پر اسلحہ برآمد کرنا ہے، حماد اظہر

    تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن کا مقصد جعلی طور پر اسلحہ برآمد کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں پنجاب پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی ہے ساتھ ہی کئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹ مین کہا کہ زمان پارک میں آپریشن کا مقصد جعلی طور پر اسلحہ برآمد کرنا ہے، 60 سال گزر گئے لیکن اسکرپٹ تبدیل نہ ہو سکا۔

    دوسری جانب رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے، چار دیواری کو پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئی، انہیں کسی عدالت اور کسی قانون کی پرواہ نہیں ہے۔

  • زمان پارک پر آپریشن روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع، باہمی مشاورت کا حکم

    زمان پارک پر آپریشن روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع، باہمی مشاورت کا حکم

    لاہوتر : لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک پر آپریشن روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور تحریک انصاف کو آپس میں باہمی مشاورت کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے استفسار کیا آپ کے تمام پٹینشر کہاں ہیں، کیا آپ اس کیس سے متعلق سنجیدہ ہیں۔

    اظہر صدیق نے بتایا کہ سیشن عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔

    عدالت نے اظہر صدیق سے مکالمے میں کہا کہ کیا سارے کام آپ کے کرنے کے ہیں، آپ لوگ لاکو تو پڑھتے نہیں ہیں اس لیے ادھر ادھر کی مارتے رہتے ہیں۔

    عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے مشاورت کی ہدایت کردی اور ریمارکس دیئےپی ایس ایل بھی چل رہا ہے، آپ نے جو ریلی نکالنی ہے اس کا طریقہ کار طے کریں ، آئی جی یہاں موجود ہیں آپ ان سے شیڈول طے کریں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سکون دیں، پاکستان کی دنیا میں بڑی بے عزتی ہو رہی ہے، جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجھے کچھ دیر دے دیں میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، وہاں پر پیٹرول بم گرائے گئے، اس شہر میں ایسا نہیں ہوناچاہیے کہ نو گو ایریا بن جائے۔

    آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہر کا کوئی حصہ ایسا نہ بنائے جہاں پر عام شہری کو جانے کی اجازت نہ ہو، میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ کچھ حکم فرما دیں، میں ان کے دور میں خیبر پختونخوا میں بھی آئی جی رہا ہوں، مجھے کل کا وقت دے دیں ہم بیٹھ جائیں گے۔

    جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب اور تحریک انصاف کو آپس میں باہمی مشاورت کا حکم دے دیا اور کہا پہلے ہی ملک کی بہت بے عزتی ہو رہی ہے آپ اس مسئلے کو حل کریں۔

    عدالت نے زمان پارک آپریشن کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

  • زمان پارک آپریشن : ‘واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں’

    زمان پارک آپریشن : ‘واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہے، لندن پلان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنماپی ٹی آئی فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظالموں اورقاتلوں نےپسپائی کےبعدفائرنگ شروع کردی ہے ، یہ گولیاں زمان پارک کےنہتےلوگوں پرفائر کی گئیں ہیں، ڈسپریشن میں یہ جلیانوالہ باغ اورماڈل ٹاؤن ظلم کی تاریخ رقم کرنے آئےہیں، واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا پچھلے 20 گھنٹوں سے مسلسل ریاستی جبر اور ظلم کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی عدلیہ اس ظلم اور بربریت بدترین تشدد فائرنگ کو روکنے میں اپنا کردار کرے،سرعام ریاست کی ساری طاقت اپنے لوگوں کو کچلنے میں استعمال کی جارہی ہے، سب کو سمجھ آجانی چاہئے عدالتی وارنٹس کی آڑ میں لندن پلان پر عمل ہے

    ان کا کہنا تھا کہ لندن پلان کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے، ظالموں سےایک ایک چیزکاحساب لیا جائے گا۔