Tag: زمان پارک میں آپریشن‌

  • زمان پارک میں  آپریشن ہوگا یا مذاکرات سے معاملہ حل ہوجائے گا؟

    زمان پارک میں آپریشن ہوگا یا مذاکرات سے معاملہ حل ہوجائے گا؟

    لاہور : حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان زمان پارک میں آپریشن کے لئے مذاکرات آج ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

    حکومتی ‏ٹیم دوبجے کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک جائے گی، عمران خان کی رہائشگاہ کی سرچ پر اتفاق رائے ‏ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کے سرچ آپریشن کا حصہ بنیں گے۔

    یاد رہے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامرمیر نے آج سات بجے تک وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تلاشی دی جائے ورنہ قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔

    نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں تلاشی لی جائےگی ، اگر سرچ آپریشن نہیں کرنےدیاگیاتوشام سات بجےمیٹنگ میں آئندہ کافیصلہ ہوگا۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے بتایا تھا کہ ہم زمان پارک کو ڈرون کیمروں کےذریعےمانیٹرکررہےہیں،عدالت میں سرچ وارنٹ کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، عمران خان سرچ آپریشن نہیں کرنے دینگے تو قانون سب کیلئےایک ہے۔

  • عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ : بشریٰ بی بی کا وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

    عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ : بشریٰ بی بی کا وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

    لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر پولیس کیجانب سے زمان ‏پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے، لارجر بینچ کا فیصلہ موجودہ عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ پہلے بھی ‏عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے آپریشن کیا گیا، اگر زمان پارک میں آپریشن کیا گیا تو ‏اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ نے درخواست دائر کی تھی۔

    عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل پر جرمانہ عائد کردیا تھا۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اطلاعات ہیں عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

  • عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ، بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کردی

    عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ، بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کردی

    لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ مین دائر کی گئی، درخواست میں وزارت داخلہ،آئی اجی پنجاب اورایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر میں سماعت کریں گے۔

  • زمان پارک میں آپریشن : راناثنااللہ ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب

    زمان پارک میں آپریشن : راناثنااللہ ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب

    لاہور : سیشن کورٹ نے زمان پارک میں آپریشن کے معاملے پر راناثنااللہ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پولیس کی جانب سے زمان پارک میں آپریشن کے معاملے پر مریم نواز، رانا ثنااللہ ، آئی جی پنجاب ، سی سی پی او سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست زمان پارک کے کئیرٹیکر اویس نیازی نے میاں علی اشفاق کی وساطت سے دائر کی ، جس میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور راناثنااللہ کے حکم پرکیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ زمان پارک آپریشن کر کے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ مریم نواز اور راناثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

    جس پر عدالت نے راناثنااللہ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت24 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • پولیس کا زمان پارک میں آپریشن : ‘بشریٰ بی بی کہاں ہیں ؟’

    پولیس کا زمان پارک میں آپریشن : ‘بشریٰ بی بی کہاں ہیں ؟’

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے میرے گھر پر حملہ کردیا ، جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر زمان پارک آپریشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات پر رضامندی کیلئے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا پولیس نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوابول دیا ہے، بشریٰ بی بی گھر میں اکیلی ہیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاجارہا ہے اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

  • زمان پارک میں آپریشن‌ : پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل

    زمان پارک میں آپریشن‌ : پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل

    لاہور: پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی ہے۔

    پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ کرین کی مدد سے توڑا اورزمان پارک کے اندر واٹر کینن کا استعمال کیا۔

    رہائش گاہ کے بیرونی حصوں میں قائم کیمپس اکھاڑ پھینکے اور دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس ٹیم ن ےمکان کے اندرونی حصے میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دروازوں پر تالوں کے باعث اندر داخل نہ ہوسکی۔

    پولیس نے سڑکوں پر لگی رکاوٹیں اور ٹینٹس بھی اکھاڑدیے جبکہ سندرداس روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔