Tag: زمان پارک

  • معروف کاروباری شخصیت کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اہم ملاقات

    معروف کاروباری شخصیت کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اہم ملاقات

    لاہور: ملک پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اہم ترین ملاقات کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈی کراچی سے لاہور پہنچے اور انہوں نے زمان پارک میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

    ملاقات کے بعد صحافیوں نے عقیل کریم سے سوال کیا کہ آپ کسی کا پیغام لیکر خان صاحب کے پاس آئے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کی عمران خان سے ملکی معاشی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

  • زمان پارک میں سادہ لباس پولیس اہلکار تعینات

    زمان پارک میں سادہ لباس پولیس اہلکار تعینات

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے واپس زمان پارک پہنچتے ہی سیکیورٹی بھی پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلا آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک پہنچ گئے ہیں ان کے پہنچتے ہی زمان پارک میں سادہ لباس پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

    زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر 106 پولیس اہلکار تعینات ہونگے، پولیس اہلکار 3 شفٹوں میں زمان پارک میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے، قافلے پر پھول نچھاور

    زمان پارک میں پہلی شفٹ میں 35 اہلکار، دوسری میں 35، تیسری شفٹ میں 36 اہلکار تعینات ہونگے۔

    سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے غم و غصےکی وجہ سے سول کپڑے پہنے ہیں،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی اہلکار زمان پارک سے چلے گئے تھے۔

  • عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے، قافلے پر پھول نچھاور

    عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے، قافلے پر پھول نچھاور

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے، قافلے پر پھول نچھاور کیے گئے، انھوں نے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں، گھر پہنچنے پر اہل خانہ سے ملاقات ہوئی، عمران خان کی بہن علیمہ خان، بھانجے حسان نیازی و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

    زمان پارک میں عمران خان کے قافلے کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا، کارکنوں نے قافلے پر پھول نچھاور کیے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا گیا، کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، اور گھوڑوں کے رقص کا اہتمام کیا گیا۔

    اس سے پہلے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے پر بھی کارکنوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کے قافلے کا شان دار استقبال کیا تھا۔

    قبل ازیں، عدالتی حکم کے کئی گھنٹوں بعد عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور روانہ ہونا پڑا، سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر وہ کئی گھنٹے ہائیکورٹ میں رہے۔ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی اور گاڑی کو عدالت تک پہنچنے نہیں دیا گیا۔ جب آئی جی اسلام آباد سے مذاکرات ناکام ہوئے تو عمران خان کو کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کرنا پڑا۔

    لاہور روانگی کے بعد عمران خان نے کہا آئی جی اسلام آباد نے پوری کوشش کی روکنے کی۔ کہہ رہے تھے بڑا خطرہ ہے۔ ہم زور لگا کر سڑک پر نکلے۔ میں نے آئی جی کو کہا کہ سارے پاکستان کو بتاؤں گا کہ تم ہمیں اغوا کر رہے ہو۔ اس پر آئی جی نے دباؤ میں آ کر ہمیں جانے دیا۔ سڑکیں خالی تھیں، اور کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، کسی اور کرمنل کیس میں بھی گرفتاری روک دی جائے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر یونیورسٹی کیس میں بھی 31 مئی تک ضمانت دے دی ہے۔ دوسری طرف عمران خان نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے جنرل عاصم منیر سے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں سوچی، اور وعدہ ہے کہ اقتدار میں آ کر بھی جنرل عاصم سے خوش گوار تعلقات رکھوں گا۔

  • کفر کا نظام چل سکتا مگر ظلم کا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    کفر کا نظام چل سکتا مگر ظلم کا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پیسہ چوری ہوکر باہرگیا، دبئی میں پاکستانیوں کے 10.4 ارب ڈالرز پراپرٹی کی صورت میں موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زمان پارک کے باہر افطار کے وقت کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اربوں کی پراپرٹیاں لندن میں ہیں جبکہ لندن میں کوئی کاروبار نہیں کرتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پیسہ ڈالر میں باہر جاتا ہے اور یہ پیسہ یہاں سے چوری کرکے لیجایا گیا، اس وقت پاکستانیوں کا 10.4ارب ڈالر پراپرٹی کی صورت میں دبئی میں پڑا ہے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت علی کا قول ہےکہ ‘کفر کا نظام چل سکتا مگر ظلم کا نہیں’۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گذشتہ کئی دنوں سے زمان پارک کے باہر موجود کارکنان کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور ان سے مختصر خطاب بھی کرتے ہیں۔

    عمران خان افطاری کے دوران کارکنان میں گھل مل جاتے ہیں جبکہ اس دوران وہ بچوں کے ساتھ فوٹو سیشن اور انہیں اپنے ساتھ بٹھاکر افطاری بھی کراتے ہیں، عمران خان کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتے ہیں اور صارفین اپنے اپنے انداز پر اس پر کمنٹ کرتے ہیں۔

  • ‘پیسےکا بت بڑے بڑے انسان کو غلام بنا دیتا ہے’

    ‘پیسےکا بت بڑے بڑے انسان کو غلام بنا دیتا ہے’

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں عزت کمانی ہےتو سچائی،انصاف کرنیوالی خصوصیت ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق زمان پارک کے باہر کارکنان کے ساتھ افطاری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عزت کا تعلق پیسوں سے نہیں سچائی اور انصاف سے ہوتا ہے، چاہتا ہوں کہ آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کے لئے ہمارا  کردار اپنی نبی کریم ﷺ جیسا ہونا چاہئے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک وہ اللہ اور نبی ﷺ سے پیارنہ کرے،ہمیں عظیم انسان بنناہےتو اللہ کےنبی ﷺ کےراستےپرچلناچاہیے،ان جیسا نہ پہلے کبھی آیا نہ دوبارہ آئےگا،ان کی زندگی کو پڑھیں گےتو ان کی زندگی سےسیکھیں گے۔

    انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر بننے کے لئے سب سےپہلےصادق اورامین ہوناچاہیے،اس کے بعد دلیرہوناچاہیے،بزدل آدمی نوازشریف بن سکتاہےدلیرنہیں، میں نواز شریف کانام نہیں لیناچاہتاتھابس مثال دیناچاہتا تھا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لا الہ الااللہ سے دلیری حاصل کی ہے، یہ انسان کی غیرت کا دعویٰ ہے کہ اللہ میں تیرے سواکسی کےسامنےنہیں جھکتا۔

    کارکنان کو مخاطب کرتے عمران خان نے کہا کہ آپ جیسے نظریاتی کارکنان نکل رہے ہیں جن سے حقیقی آزادی آئے گی، کبھی بھی غلام بڑےکام نہیں کرسکتا وہ اچھےغلام رہتےہیں،آزاد انسان اچھےکام کرتے ہیں اوربلند پروازکرتےہیں۔

  • "دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ پہلے سے بہتر کریں گے”

    "دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ پہلے سے بہتر کریں گے”

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک کے باہر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے کارکنان کے ساتھ افطاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    آج بھی افطاری سے چند لمحے قبل وہ زمان پارک کے باہر خیمے لگائے کارکنان کے پاس جاپہچنے اور ان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

    اس موقع پر کارکنان سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی ۤآئی عمران خان کا کہنا تھا کہ آپکےسامنے ہمیشہ دو راستےہوتےہیں،ایک عظمت کا اور دوسراتباہی کا، اللہ سے ہم نعمتوں کا راستہ مانگتے ہیں مگر تباہی کے راستے پر چلے جاتے ہیں۔

    کارکنان سے خطاب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو انشاء اللہ پہلے سے بہتر کریں گے۔

  • آئین کا قتل کیا جارہا ہے، ججز صاحبان نوٹس لیں، عمران خان

    آئین کا قتل کیا جارہا ہے، ججز صاحبان نوٹس لیں، عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ججز صاحبان سے درخواست کی ہے کہ آج اگر آئین کا قتل ہونےدیا گیا تو یہ قتل کیاجاتا رہےگا،نہیں رکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے بذریعہ ویڈیو لنک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہ جس ملک میں قانون نہیں وہاں طاقتورکمزور پرحاوی ہوجاتاہے،قانون کی بالا دستی قوم کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے،انصاف ہی قوم کوآزاد کرتاہے، جو ملک خوشحال ہیں وہاں دیکھ لیں قانون کی بالادستی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں آئین کا قتل کیا جارہا ہے، ججز صاحبان سے درخواست ہے کہ پاکستان کا یہ فیصلہ کن وقت ہے، وکلابرادری سے بھی کہتا ہوں کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پرکھڑا ہے اگر آج آئین کا قتل ہونے دیا گیا تو یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور کھبی نہیں رکے گا۔

    ویڈیو نیوز کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط مافیا نے آئین پر واردات کی ہے، کون گارنٹی دے گا کہ آٹھ اکتوبر کو الیکشن ہونگے، کل بہانہ بنادیا گیا کہ پیسےنہیں، سیکیورٹی نہیں، الیکشن نہیں کراسکتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججزکا بینچ فیصلہ کرتا ہےاوریہ لوگ ماننےسےانکارکردیتےہیں،کسی بھی آزاد ملک میں اس قسم کی حرکتیں نہیں ہوتیں،دنیا میں کہیں بھی کوئی کسی ملک کے آئین کوتوڑنہیں سکتا،ہمیں غلام بنادیا گیا ہےکہ اسی وجہ سےہم پروازنہیں کرسکتے۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کوحقیقی آزاد کرناچاہتےہیں تو کبھی بھی قربانی کے بغیرآزادی نہیں ملتی،میں جہاد کیلئےتیارہوں اب اس کو سیاست نہیں سمجھتا،زمان پارک میں ہی رہوں گا کہیں بھی نہیں جاؤں گا۔

    قوم کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ یہ ڈرانے کی کوشش کرینگے لیکن آپ نے پیچھےنہیں ہٹنا،قوم میں جوشعورآگیا ہےآپ لوگوں نےاب اس تحریک سےپیچھےنہیں ہٹنا۔

  • زمان پارک میں آپریشن : راناثنااللہ ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب

    زمان پارک میں آپریشن : راناثنااللہ ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب

    لاہور : سیشن کورٹ نے زمان پارک میں آپریشن کے معاملے پر راناثنااللہ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پولیس کی جانب سے زمان پارک میں آپریشن کے معاملے پر مریم نواز، رانا ثنااللہ ، آئی جی پنجاب ، سی سی پی او سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست زمان پارک کے کئیرٹیکر اویس نیازی نے میاں علی اشفاق کی وساطت سے دائر کی ، جس میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور راناثنااللہ کے حکم پرکیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ زمان پارک آپریشن کر کے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ مریم نواز اور راناثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

    جس پر عدالت نے راناثنااللہ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت24 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • راستے بند : پی ٹی آئی رہنما زمان پارک کی جانب پیدل روانہ

    راستے بند : پی ٹی آئی رہنما زمان پارک کی جانب پیدل روانہ

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کیے اطراف پولیس نے سخت پہرہ لگایا ہوا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی جانے کی اجازت نہیں جبکہ زمان پارک میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میڈیا کو بتا کہ پولیس نے فواد چوہدری، شیریں مزاری، عثمان ڈار منزہ حسن ،حسان خاور و دیگر کو زمان پارک جانے سے روک دیا ہے جو پیدل ہی زمان پارک کی جانب روانہ ہونے لگے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ہمیں زمان پارک نہیں جانے دیا جارہا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پیدل جانے کی کوشش بھی کی لیکن ان کا راستہ روک دیا گیا، فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس نے راستے بند کرکے غیرآئینی اور غیر قانونی اقدام کیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کیمپ اکھاڑنے کے بعد پانی چھوڑ دیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا ہے۔ وہاں جانے تمام راستے بند ہیں جبکہ آرٹیکل 15 تمام شہریوں کو مکمل حق دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا، آج زمان پارک میں جو ہوا وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمران کشور کو پولیس نے نامزد کیا لیکن اسے بھی آپریشن کی اطلاع نہیں کی گئی۔

  • انسداد دہشت گردی کے انتظامی جج نے زمان پارک کے سرچ وارنٹ جاری کیے، پولیس

    انسداد دہشت گردی کے انتظامی جج نے زمان پارک کے سرچ وارنٹ جاری کیے، پولیس

    لاہور : لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے انتظامی جج نے زمان پارک کے سرچ وارنٹ جاری کیے، تلاشی کی اجازت نہ ملنے پر اہلکار گھر میں داخل ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک میں آپریشن پر وضاحت دیتے ہوئے کہا انسداد دہشتگردی کے انتظامی جج کی جانب سے سرچ وارنٹ جاری کیے گئے، تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ کیساتھ زمان پارک پہنچے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سرچ وارنٹ کے باوجود تلاشی کی اجازت نہ ملنے پر اہلکارگھرمیں داخل ہوئے، گھر کے اندر داخل ہوتے وقت سب سے آگے لیڈی پولیس اہلکار تھیں۔

    خیال رہے پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کیا اور پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

    رہائش گاہ کے بیرونی حصوں میں قائم کیمپس اکھاڑ پھینکے اور دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس ٹیم نے مکان کے اندرونی حصے میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دروازوں پر تالوں کے باعث اندر داخل نہ ہوسکی