Tag: زمان پارک

  • زمان پارک میں  پولیس کی جانب سے  شیلنگ کیخلاف درخواست دائر

    زمان پارک میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کیخلاف درخواست دائر

    لاہور : زمان پارک میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیلنگ فوری طور پر روکنے کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں حکومت پنجاب ،آئی جی پنجاب ،سی سی پی اولاہور ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آنسو گیس شیل سے انسانی بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں ، زمان پارک کے لوگ شیلنگ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کےوارنٹ کی تعمیل میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، استدعا ہے کہ عدالت شیلنگ فوری طور پر روکنے کا حکم دے اور پولیس کو غیر قانونی اقدامات سے روکے۔

  • زمان پارک صورت حال، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

    زمان پارک صورت حال، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ ملکی صورتحال پر چیف جسٹس سےاز خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے معاملات پر ازخود نوٹس لیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملے پر پولیس آپریشن کو فوری طور پر روکا جائے۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے کہ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کھلےعام عمران خان کو دھمکیاں دے رہےہیں، آج بھی وفاقی وزیر نے عمران خان کو قتل کرنےکی دھمکی دی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ الیکشن کیلئےہمارےپاس پولیس نہیں جبکہ زمان پارک میں پولیس لاؤلشکرلےکرپہنچ گئی، عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو ہیلی کاپٹر بھی دے دئیے جاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پولیس کا پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے گھر پر چھاپہ

    انہوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے کروڑوں روپےخرچ کیےجارہےہیں، اور الیکشن کیلئےکہتے ہیں کہ ہمارےپاس فنڈزنہیں ہے۔

    واضح رہے کہ زمان پارک میں پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اس دوران زمان پارک کے باہر لگے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے ہیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے۔

  • پولیس کی شیلنگ اور تشدد، پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

    پولیس کی شیلنگ اور تشدد، پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

    لاہور: پی ٹی آئی کی عدلیہ بچاؤ ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کارکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس گردی سے ایک کارکن علی بلال شہید ہوگیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ علی بلال کو آنسو گیس کا شیل لگا جبکہ پولیس نے اس پربدترین تشدد بھی کیا،پولیس کی شیلنگ سے متعدد کارکنان شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

    اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے الزام عائد کیا کہ جو جاتی امرا میں بیٹھی ہے سب کچھ اس کی ایما پرہوا،پاکستانیوں کو زندہ رہنےدو تم لوگوں نے پاکستان کوکھانا نوچناشروع کردیا ہے۔

    ادھر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کارکن کی شہادت پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی عام انسان ایسا نہیں کرسکتاجیسا انہوں نےکیا،نگراں وزیراعلیٰ زرداری کا بغل بچہ ہے کیا یہ یہاں ماؤں کی گودیں اجاڑنےآیاہے؟

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا خواتین اور بزرگوں پر بدترین تشدد کیا گیا، ان گلو بٹوں کو کہتا ہوں کہ جو ظلم کیا اس کا حساب دینا ہوگا۔

    زمان پارک کی بجلی منقطع

    اس سے قبل زمان پارک اور گرد ونواح میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس پر عمران خان کی رہائشگاہ پر متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی تھی

    دوسری جانب کینال روڈ پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم پولیس نے جیل روڈ کی حدود کو کنٹینرز لگاکر بلاک کررکھا ہے، کنٹینرزلگائےجانےسے ٹریفک کی بندش اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

  • عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سے سکیورٹی ہٹالی گئی

    عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سے سکیورٹی ہٹالی گئی

    لاہور: عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ سے پولیس نفری غائب ہوگئی ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے لاہور سے روانہ ہوئے تو ضلعی انتطامیہ نے زمان پارک پر قائم پی ٹی آئی کارکنان کے کیمپ اکھاڑ دئیے تھے جبکہ وہاں موجود نفری بھی غائب پوگئی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم دوبارہ زمان پارک پہنچ چکے ہیں تاہم زمان پارک کے باہر نفری موجود نہیں ہے، رہائش گاہ کے گیٹ نمبر دو پر صرف تین پولیس اہلکار موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

    پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کو ضروری سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں جبکہ کارکنان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے رہائشگاہ کےاندر کی سیکیورٹی کارکنان کے ذمے ہیں۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کا قافلہ جیسے ہی زمان پارک پہنچا تو کارکنان نے فقید المثال اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا، عوام کے جم غفیر نے عمران خان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں واشگاف نعرے بلند کئے۔

    واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج اور بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانتیں منظور کرلی تھیں۔

  • عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم گتھم گتھا

    عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم گتھم گتھا

    لاہور: عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے بیریئرز ہٹانے پر انتظامیہ اور کارکنوں آمنے سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیسے ہی اپنے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے تو  ضلعی انتظامیہ کی ٹیم آپریشن کلین اپ کے تحت روکاوٹ ہٹانے کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیم اور کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوا، بینر اتارنے والی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں پر کارکنوں  نے ڈنڈے برسا دیئے۔

    جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،  اس واقعے کے بعد کینال روڈ پر  ٹریفک بلاک ہوگیا جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    عمران خان کے جاتے ہی پولیس نے زمان پارک سے بیریئرز ہٹانا شروع کر دیے

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک کے باہر نصب بیریئرز اور خار دار تار ہٹانا شروع کردیے۔

    پولیس نے نہ صرف حفاظتی بیریئرز بلکہ خار دار تاریں بھی ہٹا دیں اور وہاں کارکنوں کے لیے لگائے گئے ٹینٹس اور کرسیوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

    پولیس بیریئرز کو ہٹانے کے بعد اپنے ہمراہ لے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیریئرز اور خاردار تاروں کو پی ایس ایل کے باعث دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • کپتان کی گرفتاری کا خدشہ ، زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان الرٹ

    کپتان کی گرفتاری کا خدشہ ، زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان الرٹ

    لاہور : کپتان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش ںظر زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان الرٹ ہیں، کارکنان نے سے ساری رات جاگ کرگزاری۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپی ٹی آئی کار کنوں کی بڑی تعداد رات گئے سے زمان پارک پر موجود ہے۔

    کارکنان ے ساری رات جاگ کرگزاری اور صبح بھی الرٹ ہیں جبکہ خواتین کارکنوں نے بھی لاٹھیاں اٹھالیں ہیں۔

    قیدی وینز اور پولیس موبائلزنےاطراف کا گشت کیا تو عمران تیرےجاں نثار،بےشمار،بےشمار کےنعروں سےفضاگونج اٹھی۔

    پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور قیدی وینز نے اطراف کے علاقے کا گشت کیا اس دوران پرجوش کارکنوں نےکپتان کےحق میں نعرے لگائے اورکہا قیدی وین ، پولیس موبائل کےگشت سے نہیں ڈرتے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا ان کی جماعت آئین و قانون کا احترام کرتی ہے۔۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، عمران خان کو غیرقانونی طریقے سے گرفتارکرنے کی اجازت نہیں دیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

  • تحریک انصاف نے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی

    تحریک انصاف نے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کارکنان کو فوری طور پر چییئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی کال دے دی۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیازشیخ نے کارکنان کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ کارکنان عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کو ناکام بنادیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 جنوری کی رات کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے قبل بھی یہ خبریں گرم تھیں کہ پولیس پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔

    جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنان کو ملی وہ ہزاروں کی تعداد میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    اسی رات لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتارکرکے دکھاؤ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، پولیس میں ہمت ہے تو خان کو گرفتار کرے، پاکستان کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے اور یہ حکومت پاکستان کو مزید نقصان پہنچا رہی ہے۔

    خبر کی اپڈیٹ جاری ہے 

  • عمران خان پر دوبارہ حملے کا خدشہ،  زمان پارک کے باہر سیکیورٹی  مزید سخت

    عمران خان پر دوبارہ حملے کا خدشہ، زمان پارک کے باہر سیکیورٹی مزید سخت

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر دوبارہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہرمزید سیکیورٹی اقدامات کردیئے گئے۔

    گھرکی دیوار کے ساتھ سیکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کردی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کےبلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی ہے۔

    زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیک پوسٹ قائم کردی ہے، جہاں نفری تعینات ہیں۔

    زمان پارک میں سیکیورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دیےگئے اور زمان پارک آنے جانے والوں کاریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

    پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کیلئے خواتین اہلکار بھی تعنیات ہیں۔

  • عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خطرہ ، زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

    عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خطرہ ، زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کی عمران خان پر ایک اورقاتلانہ حملے کی رپورٹ کے بعد زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسپیشل برانچ اور پولیس کےحکام بھی موجود ہے۔

    اسپیشل برانچ نےرپورٹ دی تھی کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے ، جس کے پیش نظر کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی اور فرد کو عمران خان کی رہائشگاہ جانے پر سختی سے پابندی ہے۔

    زمان پارک کےباہرخواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں جبکہ عمران خان کی رہاش گاہ کےاردگرد سیکورٹی کے خفیہ آلات بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں اورصوبائی وزرا کی آمد دی گئی لسٹ سے مشروط کردی گئی جبکہ عمران خاں زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ہمراہ موجود ہیں۔

  • قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں نامزد لوگوں کا نام شامل نہ کرنے پر عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں نامزد لوگوں کا نام شامل نہ کرنے پر عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حملے کی ایف آئی آر میں نامزد لوگوں کا نام شامل نہ کرنے پر اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اورقانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک رہائشگاہ پر اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور لیگل ٹیم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اورقانونی ٹیم سے ایف آئی آردرج کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائےگی اور نامزد کیے گئے لوگوں کا نام شامل نہ کرنے کے حوالے سے رائے لی جائے گی۔

    اجلاس میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی اورتیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملےکامقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا، ایف آئی آرمیں فائرنگ کرنیوالے نوید ولد بشیرکو ملزم نامزد کیا گیا تھا اور قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

    پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر پی ٹی آئی کی درخواست سے مطابقت نہیں رکھتی تھی ، عمران خان کی جانب سے بتائے گئے ناموں کو ایف آئی آرمیں ملزم نامزد نہیں کیاگیا تھا۔