Tag: زمینی کارروائی

  • غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز کو مسلسل ناکامی کا سامنا

    غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز کو مسلسل ناکامی کا سامنا

    غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز کو مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینکوں کو جلانے کی نئی ویڈیو جاری کی ہے، ویڈیو میں اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو یاسین ون او فائیو میزائلوں سے تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    https://twitter.com/JaanBilal113965/status/1737987199117774989

    ویڈیو میں اسرائیلی فوجی گاڑی کو مجاہدین کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، القسام بریگیڈز نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح "الغول رائفل” تیار کر رہے ہیں۔

    حماس مجاہدین نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں قسام "غول” رائفل سے ایک صہیونی افسر کو گولی مارنے کا منظر بھی نشر کیا۔

    https://twitter.com/Vpalestina71023/status/1737623234034417746

     القسام بریگیڈ نے تین روز میں 41 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے، تازہ حملوں کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے۔

    https://twitter.com/JaanBilal113965/status/1737879474233106749

    واضح رہے کہ حماس نے مستقل جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کر دیا، حماس نے اسرائیلی حملوں میں مرے جانے والے تین یرغمالیوں کی وڈیو بھی جاری کر دی۔

  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں بڑی زمینی کارروائی کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا غزہ میں بڑی زمینی کارروائی کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ٹینکوں، بلڈوزر وں سے دھاوا بولنے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رات بھر زمینی کارروائی میں درجنوں ٹینکوں سے گولا باری کی گئی اور متعدد عمارتوں کو بلڈوز کردیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج اسے اب تک کی سب سے بڑی زمینی کارروائی قرار دے رہی ہے۔

    اسرائیل نے ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں کہا کہ چھاپہ مار کارروائی کے بعد ٹینک واپس اسرائیلی علاقے میں داخل ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری کے باعث مزید 800 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 6654 تک پہنچ گئی ہے، 19ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبکہ اسپتالوں میں سہولتیں ختم ہو چکی ہیں۔

    اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2500 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 1600 افراد لاپتہ ہیں، جن کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں؟

    اس کے علاوہ غزہ میں الجزیرہ ٹی وی کے بیوروچیف وائل الدحدوح کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں پورا خاندان شہید ہوگیا ہے، شہید ہونے والوں میں اہلیہ، بیٹا اور سات سالہ بیٹی شامل ہیں۔

    وحشی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کے غزہ میں بیوروچیف کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا، حملے میں اُن کی اہلیہ، ہائی اسکول میں پڑھنے والا بیٹا اور سات سالہ بیٹی شہید ہوگئی۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا۔

    خاندان کی شہادت کے بعد الجزیرہ چینل کے نمائندے کی شہید ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسپتال سے نکلنے اور شہید بیٹے کی میت کو دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔

  • وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20  دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی،20 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیرا میں فورسز کی فضائی کارروائی میں بیس دہشت گردہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین خودکش بمباربھی شامل ہیں۔

    دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں فضائی کارروائی میں تین خودکش بمباروں سمیت بیس دہشت گردہلاک ہوگئے۔

     کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے،اسلحہ اورگولہ بارود تباہ کردیا گیا،گذشتہ روز دتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بائیس دہشت گرد مارے گئے تھے اوراسلحہ اورگولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔

     جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے کھجوری چیک پوسٹ پرراکٹ حملہ کیا جس میں سات اہلکارزخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند ہلاک ہوئےتھے۔

  • وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    وادی تیراہ: سیکورٹی فورسزسے جھڑپ،5 شدت پسند ہلاک، 3اہلکار زخمی

    تیراہ: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں پانچ شدت پسندوں مارے گئے، جبکہ تین اہکار زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کار روائی کی،کمین گاہ میں چھپے شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہکاروں پر حملہ کردیا۔

     جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منقتل کردیا گیاہے۔

  • وادی تیراہ:  زمینی کارروائی ، 15دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ: زمینی کارروائی ، 15دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ :پاک فوج نے وادی تیراہ میں زمینی کارروائی کے دوران پندرہ دہشتگرد مار دیئے ہیں جبکہ  آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ہر گزرتے دن کیساتھ پاک فوج نے پاک سرزمین کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، پاک فوج کو وادی تیرہ کے علاقے مستک میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملی، جس پر بھرپور ایکشن کا فیصلہ ہوا۔

    دہشت گردوں کے خلاف بھرپور زمینی کارروائی میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تیس سے پینتیس شدت پسندوں نے وادی تیراہ کے سب سیکٹر مستک میں اکٹھے ہوکر ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، جس پر سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کی۔

    جس کے نتیجے میں دہشت گرد دس ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر بھاگ نکلے، سیکیورٹی فورسز نے ہلاک افراد کی لاشیں اور بھاگنے والے دہشت گردوں کا اسلحہ قبضے میں لے لیا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا ، جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں شدت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔