Tag: زمین بوس

  • کراچی زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل، ماہرین ارضیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل، ماہرین ارضیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی : ماہرین نے کراچی میں زلزلوں کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ شہر زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روزبھی مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت دو اعشاریہ پانچ اور مرکزڈی ایچ اے سٹی کے اطراف چالیس کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔

    یکم جون سے اب تک شہر قائد میں زلزلوں کے بیالیس جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، کراچی ایک ایسا شہر جو بیک وقت پانی کی شدید قلت کا شکارہے اور زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

    جہاں ایک طرف شہری پیاس بجھانے کو ترس رہے ہیں، وہیں دوسری طرف زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال نے شہر کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ ، شہریوں کو خوف و ہراس

    ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی تیزی سےزمین میں دھنس رہا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

    سنگاپورکی نانینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین کےمطابق 2014 سے 2020 کے دوران لانڈھی اورملیرکے علاقے15.7 سینٹی میٹر تک دھنس چکےہیں، ان علاقوں کے دھنسنے کی رفتار چینی شہر تیانجن کے بعد دنیا میں تیز ترین ہے ، اگر یہ عمل نہ رکا تو مزید علاقے زمین بوس ہو سکتے ہیں۔

    سندھ حکومت نے گزشتہ سال مئی میں زیرزمین پانی کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا لیکن عملی نفاذنہ ہونےکےباعث گھریلو اور کمرشل بورنگ بدستور جاری ہے۔

  • لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

    لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

    لاہور: سروسز اسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ملبت کو ہٹایا جارہا ہے ابتدائی معلومات کےمطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حکام کا بتانا ہے کہ عمارت کو ری ویمپنگ کیلئے خالی کروا گیا تھا، عمارت میں بچہ سرجیکل، ای این ٹی اور آئی ڈیپارٹمنٹ تھے۔

  • اےآروائی نیوز نے زمین بوس ہونے والی عمارت کی زمین کا نقشہ حاصل کرلیا

    اےآروائی نیوز نے زمین بوس ہونے والی عمارت کی زمین کا نقشہ حاصل کرلیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں زمین بوس ہونے والی 4 منزلہ عمارت کی زمین کا نقشہ اے آروائی نیوز نےحاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب 4 منزلہ عمارت غیر قانونی طور پر پلے گراؤنڈ کی زمین پر بنائی گئی تھی۔اے آروائی نیوز نے زمین بوس ہونے والی عمارت کی زمین کا نقشہ حاصل کر لیا۔

    سندھ بلڈنگ اتھارٹی نے عمارت غیر قانونی ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہ لیا۔

    ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ رفاعی پلاٹ 22596 اسکوائر یارڈ پر مشتمل تھا، یہ رفاعی پلاٹ پلے گراؤنڈ تھا، رفاعی پلاٹ کے نقشے کے مطابق ایک حصے پر غیرقانونی تعمیرات تھیں، پلے گراؤنڈ کے حصے پر اور بھی غیر قانونی تعمیرات ہیں۔

    کراچی: 4منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، ملبے سے 7افراد کی لاشیں نکال لی گئی

    واضح رہے کہ کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    عمارت گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائیاں شروع کیں تاہم بعدازاں ریسکیو ٹیموں کے رضا کار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کے بعد عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالے جانے کا عمل جاری ہے۔

  • ترکی: رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، 2 افراد جاں بحق

    ترکی: رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، 2 افراد جاں بحق

    انقرہ: ترکی میں آٹھ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ استنبول کے ضلع کارٹل میں پیش آیا، جب آٹھ منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، دو افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں اور ملبے تلے دبے دیگر افراد کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیرہ اپارٹمنٹ پر مشتمل عمارت میں تینتالیس افراد رہائش پذیر تھے، حادثے کے نتیجے میں کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    اس واقعے میں متعدد گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں، ملبے سے ایک خاتون کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا جن کی خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہوسکی، آٹھ منزلہ عمارت کی بالائی تینوں منزلیں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں، عمارت کے گراؤنڈ پر ورک شام بھی تھا جو بغیر لائیسنس کے چلایا جارہا تھا۔

    ترکی: طالبات کے ہاسٹل میں آتشزدگی،12افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ اگست 2008 میں ترکی میں گرلز ہاسٹل کی عمارت گرنے سے گیارہ طالبات جاں بحق اور تئیس سے زائد زخمی ہو گئی تھیں۔

    علاوہ ازیں 2011 میں ترکی میں آنے والے زلزلے سے درجنوں عمارتیں مہنمد ہوگئی تھیں اور کئی افراد بھی مارے گئے تھے۔

  • صومالیہ کی سرکاری عمارت پر خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    صومالیہ کی سرکاری عمارت پر خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    موگاڈیسو : صومالی دارالحکومت کے ہوڈان ڈسٹرکٹ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سرکاری عمارت سے ٹکرا دی، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ کے ملک صومالیہ کے دارالحکومت موگاڈیسو میں پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہوڈان کے سرکاری دفتر کی عمارت میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کے باعث شہر بھر میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

    ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر عبد القادر کا کہنا ہے کہ ’ہنگامی خدمات انجام دینے والی ٹیموں نے 6 افراد کی لاشیں اٹھائی ہیں جبکہ افسوس ناک حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    موگاڈیسو سیکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور  نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی ہوڈان ڈسٹرکٹ کی سرکاری عمارت کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداورں کی جانب سے لی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوڈان ڈسٹرکٹ آفس کی عمارت دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور ہر تباہ ہوچکی ہے۔

    واقعے کے عینی شاہد حسین عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ میں ایک تیز رفتار گاڑی کو سرکاری دفتر میں مرکزی دروازے سے ٹکراتے دیکھا جس کے بعد روز دار دھماکے کی آواز سنائی دی اور عمارت زمین بوس ہوگئی۔

    صومالی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صومالی دارالحکومت میں ایک اور سرکاری عمارت کو خودکش دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی تھی۔

  • بہاولنگر: سرکلر روڈ پر سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    بہاولنگر: سرکلر روڈ پر سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    بہاولنگر: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں عمارت کے اندر زور دار سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 6 جاں بحق ہوگئے۔

    دھماکہ بہاولنگر کے علاقے سرکلر روڈ پر ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں لزر اٹھیں جبکہ نیچے کھڑی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکہ جس عمارت کے اندر ہوا اس عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا۔

    واقعے کے بعد اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالنا شروع کر دیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے میں متعدد لوگ دب گئے۔ ریسکیو ڈسٹرکٹ انچارج شرافت علی کے مطابق تاحال ملبے سے 6 لاشوں اور 10 زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    جائے وقوعہ پر مزید امدادی کام جاری ہے۔