Tag: زمین کا تنازعہ

  • بھارت: زمین کا تنازعہ لڑکے کی جان لے گیا

    بھارت: زمین کا تنازعہ لڑکے کی جان لے گیا

    بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک قبائلی شخص نے زمین کے تنازعے پرچچا کے بیٹے نے اپنے کزن کا سَر قلم کر دیا اور اس کے دوستوں نے اس کٹے ہوئے سَر کے ساتھ تصویر بنائی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ چند دن قبل کھنوتی ضلعے کے علاقے مُرہو میں پیش آیا، واقعے کی ایف آئی آر جمعے کو مقتول کے والد نے درج کرائی تھی جس کے بعد مرکزی ملزم اور اس کی بیوی سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں ایک 55 سالہ شخص نے بتایا کہ یکم دسمبر کو میرا بیٹا کانو مُنڈا اپنے گھر میں اکیلا تھا جبکہ ہم باقی والے کھیتوں میں کام کے لیے گئے ہوئے تھے، گھر واپس آنے پر گاؤں والوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کومیرے بھتیجے ساگر مُنڈا نے دوستوں کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا ہے۔

    والد کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بیٹے کو ہر جگہ تلاش کر لیا لیکن ہمارا بیٹا نہیں ملا اس لیے اب ایف آئی آر درج کرانےآئے ہیں۔

    جس کے بعد اس کیس کی تفتیش کے لیے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    مقامی پولیس اسٹیسشن کے انچارج نے اس حوالے سے بتایا کہ مقتول کا دھڑ جنگل سے جبکہ اس کا سَر 15 کلومیٹرعلاقے سے ملا۔

    پولیس آفیسر کے مطابق ملزمان نے کٹے ہوئے سَر کے ساتھ تصویریں بھی بنائی، گرفتار افراد سے مقتول کے فون سمیت پانچ موبائل فونز، دو خون آلود تیز دھار ہتھیار، ایک کلہاڑا اور ایک اسپورٹس گاڑی قبضے میں لی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم کی خاندانوں کے درمیان زمین کا ایک دیرینہ تنازع چلا آ رہا ہے جو اس قتل وجہ بنا۔

  • مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری سپرد خاک کر دی گئیں

    مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری سپرد خاک کر دی گئیں

    نوشہرو فیروز: زمین کے تنازعے پر قتل کی جانے والی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں اسماعیل شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ضیا لنجار، عاجز دھامرا، ممتاز چانڈیو اور سرفرازشاہ، پارٹی کارکنوں اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد کارکنان اور ورثا نے ملزمان کی گرفتاری کے نعرے لگائے، بعد ازاں اسماعیل شاہ قبرستان میں شہناز انصاری کی تدفین کردی گئی۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ ایم پی اے شہناز انصاری کو دن دہاڑے قتل کیا گیا، ایم پی اے قتل ہوگئی لیکن آئی جی سندھ آرام سے سوئے ہوئے ہیں۔ آئی جی کے ٹرانسفر سے روکیں گے تو جرائم پیشہ افراد متحرک ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس پر گرفت نہیں رکھے گی تو ایسے حالات پیدا ہوں گے۔

    خیال رہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو گزشتہ روز نوشہرو فیروز میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    مقتولہ کو کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، واقعے کے وقت وہ بغیر کسی سیکیورٹی کے ایک مجلس میں شریک تھیں۔

  • زمین کے تنازع پر دیور نے بھابھی پر کلہاڑی سے حملہ کردیا

    زمین کے تنازع پر دیور نے بھابھی پر کلہاڑی سے حملہ کردیا

    احمدپورشرقیہ:نواحی علاقےمیں زمین کےتنازعہ پردیور کے بھابی پرمبینہ تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے میں دیورنے جائیدا د کے جھگڑے پر تشددکےبعدکلہاڑی کےوارسےبھابی کی انگلی کاٹ کی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کوٹی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔میڈیکل رپورٹ کےبعد دیور کے خلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔

    پولیس نے واقع کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں ، یہ بھی نہیں بتایا ہے کہ آیا خاتون پر تشدد کرنے میں ملوث شخص کو حراست میں لیا گیا ہے یا وہ تاحال آزاد گھوم رہا ہے۔

    گزشتہ روز سندھ کے علاقے بدین میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں نشے کی لت کا شکار شوہر نے بیوی پر بدترین تشدد کرکے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم محلہ داروں نے عین وقت پر مداخلت کرکے لڑکی کی زندگی بچالی تھی۔

    بدین شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر کے کنارے پر واقع کچی آبادی مسان محلہ کے رہائشی اشوک عرف اشو میگواڑ نے نشہ کی حالت میں اپنی بیوی گوڈی پر لاتوں مکوں سے تشدد کرتے ہوئے گلے میں ڈپٹہ ڈال کر مارنے کی کوشش کررہا تھا کہ اہل محلہ گھر میں داخل ہوگئے اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ۔

    اطلاع ملنے پر بدین سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےے موقع پر پہنچ کر تشدد میں ملوث اشوک میگواڑ کو نشہ کی حالت میں گرفتار کر کے تھانے میں لاک اپ کر دیا تھا ۔

  • لاہور: زمین کے تنازع پرایک ہی خاندان کے5 افراد قتل

    لاہور: زمین کے تنازع پرایک ہی خاندان کے5 افراد قتل

    لاہور: لاہور کے قریب پھلروان میں زمین کے تنازعے پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد قتل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قریب پھلروان گاؤں میں اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد قتل ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ برکی کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی، 2 کزن اورایک بھتیجا شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے ہی 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے علاقے اورکزئی میں زمین کے تنازعے پر دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 15 جولائی کو خیبرپختونخواہ کے علاقے مینگورہ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے تھے۔

    دادو : زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم، فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 23 جون کو دادو میں مری اور لاشاری قبیلے کے درمیان زرعی زمین کے تنازعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • فیصل آباد : زمین کا تنازعہ، فائرنگ سے چار بھائی اور بہن زخمی

    فیصل آباد : زمین کا تنازعہ، فائرنگ سے چار بھائی اور بہن زخمی

    فیصل آباد : سٹھیالہ گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے چار بھائی اور ان کی بہن زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کرنے والا گاؤں کا نمبردار فرار ہو گیا۔ پانچوں زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے گاؤں سٹھیالہ میں زمین کے تنازعہ پر نمبردار شہباز احمد نے ہمسائے میں مقیم اپنے رشتے داروں پر فائرنگ کر دی ۔

    کارتوس کے چھرے لگنے سے چار بھائی ابوبکر صدیق ، عمر فاروق ، علی اسامہ ، یوسف اور ان کی بہن مریم زخمی ہو گئے ۔ ملزم شہباز فائرنگ کرتا ہوا جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

    زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سولہ سالہ علی اسامہ کی حالت تشویش ناک ہے ۔

    تھانہ نشاط آباد پولیس ملزم شہباز کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔