Tag: زم زم

  • زم زم کے نام سے جعلی پانی فروخت کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی

    زم زم کے نام سے جعلی پانی فروخت کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی

    استنبول : ترکیہ میں عام نلکے کے پانی کو زم زم کے مقدس نام سے مہنگے داموں فروخت کرنے والا دھوکہ باز قانون کی گرفت میں آگیا۔

    ملزم نے پکڑے جانے پر انتہائی ڈھٹائی سے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے گاہکوں کو ملاوٹ شدہ پانی پینے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو عام نلکے کے پانی کو زم زم کے نام سے لوگوں کو فروخت کرکے ان سے پیسے بٹورنے کا دھندہ چلا رہا تھا۔

    اس دھوکہ باز اور فراڈیے شخص کی گرفتاری کی خبر پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر بھی بہت سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

    یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اضنہ شہر کی پولیس کو ایک ایک خفیہ اطلاع پر واٹر فیکٹری میں کی جانے والی دھوکہ دہی کا علم ہوا۔

    ملزم علاقے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو نلکے کے پانی کی بوتلیں زمزم کے پانی کے طور پر بیچ رہا تھا اور یہ دعویٰ کررہا تھا کہ اس پانی کو مکہ مکرمہ سے درآمد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے روزانہ تقریباً 6لاکھ لیرے (64,000 ریال کے برابر) "ملاوٹ شدہ” پانی فروخت کرکے کمائے۔

    پولیس نے جب فیکٹری مالک سے اس بارے میں باز پرس کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی بلکہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پانی سے میرے گاہک بہت مطمئن ہیں۔

    ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسے ان لوگوں کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جنہوں نے اس کا "ملاوٹ شدہ” پانی خریدا تھا۔

  • سعودی عرب: حجاج آب زم زم کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب: حجاج آب زم زم کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’الزمازمہ‘ کمپنی عازمین حج کو ان کی رہائش تک آب زم زم کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف ہے۔

    الزمازمہ کمپنی میں فیلڈ سروس سینٹرز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر ڈاکٹر محمد سرحان کے مطابق عازمین حج کو اگر کسی وجہ سے آب زم زم ان کی رہائش پر نہیں مل پارہا تو وہ اپنے کارڈ کے ‘کیو آر کوڈ‘ کے ذریعے آرڈر دے کر منگوا سکتے ہیں، انہیں ان کی رہائش گاہ پر فراہم کردیا جائے گا۔

    ڈاکٹر محمد سرحان کا مزید کہنا تھا کہ عازمین کے استقبالیہ مراکز پر 330 ملی لٹرزم زم کی بوتلیں فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ عازمین حج کو مملکت سے واپس جاتے ہوئے زم زم فراہم کیا جاتا ہے تاکہ حجاج اچھی یادیں لے کر اپنے ممالک واپس جائیں۔

    دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال دوران حج شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے مملکت میں حج کے ارادے سے آنے والے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ اس بار جون میں حج کا سیزن آرہا ہے۔

    سعودی عرب: حج انتظامات سے متعلق ایرانی عازم نے کیا کہا؟

    سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ کے مطابق جون میں شدید گرمی ہوتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔

  • عمرہ زائرین کیلئے زم زم سے متعلق اہم خبر

    عمرہ زائرین کیلئے زم زم سے متعلق اہم خبر

    سعودی عرب میں ائیر پورٹ انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے لیے آب زم زم لے جانے کی نئی ہدایت جاری کردی ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق  ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ مملکت سے واپسی پر عمرہ زائرین کو آب زمزم لے جانے کے لیے مقرر شرائط کے مطابق صرف ایک 5 لیٹر والا بوتل لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر دستیاب آب زم زم جو کہ مخصوص پیکینگ فراہم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ کوئی اورکین نہ لیا جائے۔

    نیہ ہدایت کے مطابق زائرین آب زم زم کو بوتلوں میں بھرکر اپنے سامان میں نہ رکھیں ایک عمرہ زائر کو 5 لیٹر والا ایک ہی کین لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے جدہ کے نئے شاہ عبدالعزیزایئرپورٹ (ٹرمنل ون) پرجو فضائی کمپنیاں کام کرتی ہیں انہیں سول ایوایشن کی جانب سے ہدایات جاری کی جاتی ہیں جن پرپابندی کرنا ضروری ہے۔

    بعض افراد اپنے سامان میں آب زمزم کی بوتلیں رکھ کر لاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پردشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • حج اورعمرہ میں آبِ زم زم ساتھ لانے پر پابندی

    حج اورعمرہ میں آبِ زم زم ساتھ لانے پر پابندی

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ دو ہزار پندرہ طے پا گیا، عازمین حج اپنے ساتھ آب زم زم نہیں لا سکیں گے۔

     سعودی وزیر حج بندر بن الحجر اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یو سف کےدرمیان ہونیوالےحج معاہدے کے تحت ہر حاجی کو پانچ کلوزم زم کا ایک کین ائیر پورٹ پر ملے گا۔

     آب زم زم دینے کی ذمہ داری حکومت پاکستان پوری کرے گی، اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امورسہیل عامر، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ایچ ای منظور الحق سمیت دونوں ممالک کی وزارت حج کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

     ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ، وبائی امراض سے بچائو کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی، وزیر مذہبی امور دو جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

     دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کے حکام نے فضائی کمپنیوں سے رابطے بھی کئے ہیں اور اس معاملے پر بات چیت بھی جاری ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کرائے بھی کم ہونے چاہئیں۔

    حکومت کو کوشش ہے کہ رواں سال حج کرائے کم سے کم کئے جائیں اور حج اخراجات دو لاکھ تیس ہزار تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔