Tag: زندگی بچالی

  • سعودی عرب: ہلال الاحمر نے عمرہ زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب: ہلال الاحمر نے عمرہ زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب میں ہلال الاحمر کی ٹیم نے بروقت طبی امداد مہیا کرکے مصر سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائر کی زندگی بچالی، عمرہ زائر طواف کے دوران سینے میں شدید تکلیف کے باعث بے ہوش ہو گیا تھا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں موجود ہلال الاحمر کے طبی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک معمر عمرہ زائر طواف کے دوران فرش پر گر گیا ہے۔

    ہلال الاحمر کا امدادی یونٹ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا۔ زائر کا ابتدائی طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے ہارٹ اٹیک آیا ہے، جس کے باعث اس کی سانس بند ہوگئی تھی، آکسیجن کی سپلائی رک جانے سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

    ہلال الاحمر کے اہلکاروں نے فوری طور پر اس مصنوعی نظام تنفس کے ذریعے اس کی سانس بحال کی جس سے حرکت قلب بھی بحال ہو گئی اور ایک قیمتی جان کو بچالیا گیا۔

    مریض کی حالت قدرے بہتر ہونے پر اسے ایمبولینس کے ذریعے مکہ مکرمہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

    اس سے قبل بھی سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے طبی عملے نے فوری اور بر وقت علاج فراہم کرکے عمرہ زائر کی قیمتی زندگی بچائی تھی، عمرے کی ادائیگی کے دوران عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی۔

    عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ طبی عملے نے اسے اجیاد اسپتال منتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی۔

    اسپتال کے عملے کی جانب سے عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے لیے الیکٹرک جھٹکے لگائے گئے اور بعد میں انھیں طبی دیکھ بھال اور علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا۔

    مسجد الحرام کے صحن میں خاتون عمرہ زائر کے ہاں بچے کی ولادت

    یہ امر قابل غور ہے کہ اجیاد ایمرجنسی ہسپتال نے 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 596 افراد کو انتہائی نگہداشت کی سہولیات فراہم کیں۔

  • مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے ایک زائر کی زندگی بچالی

    مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے ایک زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب میں ہلال احمر نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فوری امداد فراہم کرکے ایک زائر کی قیمتی زندگی بچالی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ منورہ) میں سعودی ہلال احمر کی رضا کار ٹیموں نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے ایک شخص کی زندگی کو بچالیا۔

    اتھارٹی کے برانچ ڈائریکٹر احمد بن علی الزہرانی کے مطابق ’صبح 11 بج کر 26 منٹ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو نماز جمعہ سے قبل ایک کال موصول ہوئی‘ جس میں اطلاع دی گئی ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے باعث وہ بیہوش ہوگیا ہے۔

    ہلال احمر کے رضاروں نے مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔ دل کی دھڑکن بحال ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے باب جبریل مرکز صحت پہنچایا گیا۔

    سعودی عرب میں بڑی پابندی

    یاد رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسجد الحرام میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کو ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارڈیک الیکٹرک شاک ڈیوائس نصب کیے گئے ہیں۔جس کے باعث اب متعدد مریضوں کی قیمتی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں۔

  • خاتون نے ریچھ کو مکا مار کر کتے کی زندگی بچالی

    خاتون نے ریچھ کو مکا مار کر کتے کی زندگی بچالی

    امریکی خاتون نے ایک سیاہ ریچھ کے منہ پر مکا مار کر اپنے کتے کی زندگی بچالی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست میئن کے علاقے پورٹر میں پیش آیا جہاں امریکا سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ خاتون لین کیلی نے ایک سیاہ ریچھ کے منہ پر مکا مار کر اپنے کتے کی زندگی بچائی ہے۔

    لین کیلی نے بتایا کہ ’ میں نے اپنے گھر کے قریب ریچھ کو کتے کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا تھا، پھر میں نے دیکھا کہ میرا کتا گھر کے سامنے پہاڑی کی جانب بھاگ رہا ہے‘۔

    لین نے مزید بتایا کہ میں نے کتے کو چیختے ہوئے سنا تو میں بھاگ کر اس کی طرف گئی اور اسے واپس آنے کو کہا، جب میرا کتا میری جانب آیا تو اس کے پیچھے ایک ریچھ بھی تھا۔

    ’ریچھ نے میری جانب دیکھا اور میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا تو مجھے لگا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے ڈر گئے ہیں، میں نے چیخ کر ریچھ کو ڈرانے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، جس کے بعد میں نے ریچھ کے منہ پر مکا مارا‘۔

    لین کا کہنا تھا کہ ’ریچھ مجھ سے لمبا تھا تو میں نے اسے آتے دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا، میں وہاں سے بھاگنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ وہ مجھے پکڑلے گا تو میں نے مکا مارنے کی کوشش کی’۔

    مکے کے جواب میں ریچھ نے خاتون کو کاٹ لیا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا، حکام کے مطابق ہم شہریوں کو ریچھ سے مقابلہ کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتے اور ممکنہ طور پر مکا مارنے کی وجہ سے جانور نے کاٹا ہوگا۔