Tag: زندگی مفلوج

  • گلگت بلتستان:  شدید برف باری کے باعث زندگی مفلوج ہوگئی

    گلگت بلتستان: شدید برف باری کے باعث زندگی مفلوج ہوگئی

    دیامر: سردی کی شدید لہر نے گلگت بلتستان کو لپیٹ‌ میں‌ لے لیا، ضلع دیامر میں زندگی مفلوج ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق دیامر کے بالائی علاقوں اور  پہاڑوں پر شدید برف باری کے باعث روزہ مرہ معمولات شدید متاثر ہوئے.

    ضلع دیامر کے علاقوں‌ بٹوگاہ، بابوسر، گوہرآباد، فیئری میڈوسمیت بالائی پہاڑوں پر مسلسل برف باری جاری ہے، داریل، تانگیر، گھینر، گیچھی، تھک نیاٹ کے بالائی علاقے بھی برف باری سے متاثر ہوئے ہیں.

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق چلاس میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، صحت کے مسائل اور خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.

    انتظامیہ کے مطابق دیامر، کوہستان کے پہاڑوں علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے، بارش،برف باری کے دوران شہری غیرضروری سفرسے گریزکریں.

    مزید پڑھیں: برف کا پراسرارپہیہ، جس نے برطانیہ کو حیرت میں‌ مبتلا کر دیا

    خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں شردی کی شدید لہر ہے، ملک کے بڑے حصوں میں بارشیں اور برف باری جاری ہے.

    سردی کی شدید لہر سے بالائی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں‌ میں برف باری سے زندگی مفلوج ہوگئی ہے.

  • امریکا میں برفانی طوفان، زندگی مفلوج

    امریکا میں برفانی طوفان، زندگی مفلوج

    نیویارک :امریکا کی مختلف ریاستیں بدستوربرفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، نیویارک سمیت متعدد ریاستوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

    امریکا کی شمالی اوروسطی ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل گرتی برف نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دئیے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔

    شکاگو میں برفانی طوفان کے باعث چودہ سوسے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، برفباری سے ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی، متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

    برفباری کی وجہ سے گھروں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو سفر نہ کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، برفانی طوفان آئندہ چند روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • امریکا میں برفانی طوفان سے زندگی مفلوج

    امریکا میں برفانی طوفان سے زندگی مفلوج

    نیویارک: امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی مفلوج کردئیے ہیں، سات ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں  جبکہ مختلف علاقوں میں ریل سروس اورٹریفک معطل ہے۔

    مسلسل پڑتی برف اور خون جما دینے والی سردی نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں زندگی مفلوج کردی اور لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا لیکن کچھ لوگوں نے برفباری سے لطف اٹھانے کے لئے برف سے ڈھکی گلیوں میں اسکیٹنگ کرکے سرد موسم کا مزہ لیا۔

    شدید سردی نے جہاں انسانوں کو پریشان کیا ہے وہیں چڑیا گھرمیں موجود پینڈا پنجروں سے نکل کربرف سے کھیلنے باہرنکل آئے۔

    برفباری سے متاثرہ نیویارک ، میسا چوسٹس سمیت دیگرعلاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔ برفباری کے باعث ہزاروں صارفین کوبجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    سات ہزار سے زائد پروازیں مسنوخ جبکہ ریل سروس اور ٹریفک متاثر ہوئی، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل برفباری سے امدادی کارکن مشکلات کا شکار ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔