Tag: زندہ بچ جانیوالے پاکستانی

  • یونان کشتی حادثہ :  زندہ بچ جانیوالے پاکستانی نے حادثے سے متعلق  حقائق بتادیئے

    یونان کشتی حادثہ : زندہ بچ جانیوالے پاکستانی نے حادثے سے متعلق حقائق بتادیئے

    ڈسکہ : یونان میں کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے پاکستانی رانا حسنین نے حادثے سے متعلق حقائق اپنے والد کو بتاتے ہوئے کہا جہاں لوگوں کو رکھتے ہیں وہاں سب کا برا حال ہے، 2دن بعد کھانا دیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے پاکستانی کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں کمرے میں دیگرافراد کے کھانسنے کی آوازیں سنائی دی جارہی ہیں۔

    زندہ بچ جانے والے بھانو پنڈی کے رہائشی حسنین کے والد رانانصیر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں حادثے سے متعلق کچھ حقائق بتائے۔

    والد نے کہا بیٹے نے بتایا کہ کشتی میں کھانا ختم ہوچکاتھا اور جہاں لوگوں کو رکھتے ہیں وہاں سب کابراحال ہے، 10افراد کی جگہ ایک کمرے میں 100 لوگوں کو رکھا جاتا ہے، پینےکاصاف پانی نہیں ملتا اور 2 دن بعد کھانا دیا جاتا ہے۔

    رانانصیر کا کہنا تھا کہ راناحسنین کی صحت خوراک کی کمی کی اور گندہ پانی پینے کی وجہ سے خراب ہے، میرے بیٹے سمیت زندہ بچ جانیوالوں کو حراستی کیمپ میں رکھا گیا ہے، کسی اسپتال کی بجائےحراستی کیمپ میں ہی ادویات دی گئی ہیں۔

    والد نے اپیل کی والدین بچوں کو غیر قانونی طریقےسےبیرون ملک نہ جانے دیں، انسانی اسمگلرز لوگوں کی زندگی سے کھیل بھی رہے ہیں۔